کراچی میں لاک ڈاون لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے

علی مراد

🗓️

کراچی (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق سندھ بالخصوص کراچی میں کورونا وائرس کے مزید پھیلاؤ کو روکنے کے لیے وزیراعلٰی سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں صوبائی ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا  اجلاس میں صوبائی وزرا، طبی ماہرین اور پی ایم اے کے نمائندے شریک ہوئے جب کہ ٹاسک فورس اجلاس میں پہلی بار سندھ اسمبلی میں سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز کو بھی بلایا گیا تھا ، اس کے علاوہ ڈی جی رینجرز سندھ اجلاس میں شریک تھے۔

اعلٰی عسکری حکام اور سول انتظامیہ کے سینئر افسران نے بھی صورتحال سے آگاہ کیا۔ اس اجلاس میں کراچی سمیت سندھ بھر میں مزید پابندیاں عائد کرنے کی منظوری دی گئی۔

کاروباری ، عوامی اور سماجی سرگرمیوں پر پابندی ہو گی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کراچی میں نئی پابندیوں کے ساتھ لاک ڈاؤن 8 اگست تک ہوگا۔

لاک ڈاؤن کے دوران ایکسپورٹ صنعتوں کو پیداواری عمل جاری رکھنے کی اجازت ہوگی جب کہ میڈیکل اسٹورز، گروسری، پھل، سبزی بیکریز دودھ کی دکانوں پر پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

اجلاس میں شام 6 بجے کے بعد دکانیں بند رکھنے کے فیصلے کو برقرار رکھا گیا۔ سندھ کے تمام مقامات پر ویکسین کو لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ نئی پابندیوں سے متعلق فیصلہ ٹاسک فورس کی سفارش پر کیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ انٹرسٹی ٹرانسپورٹ بھی بند کی جائے گی جبکہ بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند کرنے کے لیے این سی او سی کو سفارش کی جائے گی۔
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق آئندہ ہفتے سرکاری دفاتر بند کر دئے جائیں گے، نجی دفاتر کو بھی بند رکھا جائے گا، بغیر کسی وجہ کے لوگوں کے باہر نکلنے پر پابندی ہوگی۔ البتہ ایکسپورٹ اندسٹری کُھلی رہے گی۔ جو شخص ویکسین نہیں لگوائے گا اُسے 31 اگست کے بعد تنخواہ نہیں ملے گی۔ ترجمان کے مطابق صوبے کی تمام مارکیٹیں بند رہیں گی۔ اس کے علاوہ جو شخص روڈ پر آئے گا اُس کا ویکسینیشن کارڈ چیک کیا جائے گا۔

ترجمان کے مطابق لاک ڈاؤن اور پابندیوں کا اطلاق سندھ بھر میں ہوگا جس کا نوٹیفکیشن محکمہ داخلہ تفصیلات کے ساتھ جاری کرے گا۔ یاد رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا کیسز بڑھنے پر سندھ حکومت کی مدد کا فیصلہ کیا تھا۔ این سی او سی سربراہ اسد عمر کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں میں کراچی کی بگڑتی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور کراچی میں کورونا کے پھیلاؤ پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

این سی او سی کے مطابق ‏سندھ کے اسپتالوں میں انتہائی نگہداشت وارڈز، آکسیجن اور وینٹی لیٹرز بیڈ بڑھائے جائیں گے جب کہ صوبے میں کورونا ایس او پیز پرعملدرآمد کے لیے سکیورٹی اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ سندھ بھر بالخصوص کراچی میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ سندھ میں کورونا وائرس کے بھارتی ویرئینٹ نے بھی اپنے پنجے گاڑ لیے ہیں۔

کراچی میں کورونا کیسز میں اضافہ اور اسپتالوں میں گنجائش انتہائی کم ہورہی ہے۔ گذشتہ 2 دنوں میں 370 سے زائد افراد کو اسپتالوں میں داخل کیا گیا، اسپتالوں میں مریضوں کے بڑھتے داخلوں کےباعث آکسیجن سپلائی پر بھی دباؤ بڑھ رہا ہے۔ اسی کے پیش نظر مکمل لاک ڈاؤن پر غور کیا جا رہا تھا تاہم این سی او سی نے کراچی میں مکمل لاک ڈاؤن کی مخالفت کردی تھی۔

مشہور خبریں۔

وطن کے دفاع کے لئے ہم ہر قیمت ادا کرنے کے لئے تیار ہیں

🗓️ 7 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)  تفصیلات کےمطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے

مغرب روس کو عصر حجر میں کیوں نہیں لوٹا سکا؟

🗓️ 31 جولائی 2022سچ خبریں:    جبکہ یوکرین کی جنگ کو پانچ ماہ سے زیادہ

پاک ڈیٹا کام میں بدعنوانی کی نشاندہی کرنے والے 5 ملازمین کو برطرف کیے جانے کا انکشاف

🗓️ 26 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزارت انفارمینش ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کام کے ماتحت

جنگی مشین چلانے والے جنگ روکنے کی بات کر رہے ہیں؛عجیب منطق

🗓️ 23 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکی صدر نے اس بات پر غور کیے بغیر کہ

فروری میں مودی اور ٹرمپ کی ملاقات

🗓️ 23 جنوری 2025سچ خبریں: بھارت اور امریکہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور امریکی

حکومت نے براہ راست نیا ٹیکس نہیں لگایا

🗓️ 17 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے

امریکا میں نجی اسکول نے کورونا ویکسین لگوانے والے اساتذہ کے خلاف اہم قدم اٹھا لیا

🗓️ 28 اپریل 2021واشنگٹن (سچ خبریں)  امریکا میں نجی اسکول نے کورونا ویکسین لگوانے والے

اسرائیل کسی بھی خطرے کا مقابلہ کرنے قابل نہیں:صیہونی سکیورٹی ذرائع

🗓️ 4 مارچ 2022سچ خبریں:ایک صیہونی ماہر نے صیہونی سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے