?️
کراچی: (سچ خبریں) کراچی میں لانڈھی ایکسپورٹ پراسیسنگ زون میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں 3 فیکٹریاں جل کر تباہ ہوگئیں جبکہ چوتھی فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں، آتشزدگی کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔
چیف فائر آفیسر کے مطابق لانڈھی ایکسپورٹ پراسیسنگ زون میں واقع ایک فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی، واقعے کی اطلاع فوری طور پر سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول ریسکیو 1122 سندھ کو اطلاع موصول ہوئی جس پر ریسکیو 1122 کی فائر اینڈ ریسکیو ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔
مجموعی طور پر ریسکیو 1122 اور کے ایم سی کے 11 فائر ٹینڈر، 1 سنارکل اور 2 ایمبولینس جائے وقوعہ پر پہنچیں تاہم دھوئیں کی شدت اور پانی کی کمی ہونے کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے لیکن ریسکیو 1122 کی جانب سے آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔
ریسکیو 1122 کے چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او) ڈاکٹر عابد جلال الدین شیخ کے مطابق اتوار کو علی الصبح فیکٹری میں لگنے والی آگ نے آتشگیر مواد کی وجہ سے دیگر فیکٹریوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔
انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر فائر فائٹرز کو پانی کی کمی اور دھویں کی شدت کے باعث کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
ترجمان ریکسیو 1122 کے مطابق آتشزدگی کے نتیجے میں 3 فیکٹریاں جل کر مکمل تباہ ہوگئیں جبکہ چوتھی فیکٹری میں آگ بھجانے کا عمل جاری ہے، 20 سے زائد فائر ٹینڈر آگ بھجانے میں مصروف ہیں۔
ترجمان ریسکیو کے مطابق آتشزدگی کے باعث 5 افراد زخمی ہوگئے جنہں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ 3 فیکٹریوں کو مخدوش قرار دے دیا گیا ہے۔
مشہور خبریں۔
غزہ اور حماس کا مستقبل
?️ 15 اکتوبر 2025سچ خبریں:غزہ کی جنگ بندی کے بعد، حماس کا بنیادی مطالبہ غیر
اکتوبر
فلسطینوں نے صہیونیوں کو جنین سے فرار ہونے پر مجبور کیا
?️ 12 اپریل 2022سچ خبریں: صیہونی خصوصی یونٹوں نے آج منگل کی صبح فوجی گشت
اپریل
کوئی ملک طالبان کو تسلیم نہیں کرے گا: امریکہ
?️ 29 مارچ 2023سچ خبریں:کابل میں امریکن ایمبیسی کی انچارج کیرن ڈیکر کا کہنا ہے
مارچ
روس اور پاکستان کے درمیان اسٹریٹیجک شراکت داری میں اہم پیش رفت، بھارت کو سفارتی سطح پر ایک اور ناکامی کا سامنا
?️ 30 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) روس اور پاکستان کے درمیان سٹریٹیجک شراکت داری
مئی
اسرائیل زمینی حملے کے لیے اچھی پوزیشن میں نہیں
?️ 26 ستمبر 2024سچ خبریں: آج وال سٹریٹ جرنل نے اپنے ذرائع کے حوالے سے
ستمبر
ٹرمپ کے تل ابیب سے تعاون کم ہونے کی وجوہات
?️ 13 مئی 2025سچ خبریں: فاکس نیوز نے اسرائیلی جاسوسی خدمات کے ایک سابق عہدیدار کے
مئی
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافہ
?️ 10 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم شہباز شریف نے اگلے مالی سال کے بجٹ میں
جون
اٹمر بن گوئیر نے مسجد اقصیٰ پر حملہ کیا
?️ 21 مئی 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے داخلی سلامتی کے وزیر Itamar Benguir نے آج
مئی