کراچی سمیت سندھ بھرمیں تمام تعلیمی ادارے کھل گئے

تعلیمی اداروں میں کورونا ویکسینیشن سے متعلق اہم فیصلہ

🗓️

کراچی (سچ خبریں) 20 دسمبر سے یکم جنوری تک  موسم سرما کی تعطیلات  ختم ہونے کے بعد صوبہ   سندھ میں تمام تعلیمی ادارے کھول دئے گئے ہیں تاہم پہلے روز اسکولوں میں حاضری عام دنوں کی نسبت کم رہی۔ محکمہ تعلیم کے مطابق اسٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلے کے تحت تعلیمی کلینڈر پرعملدرآمد کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق موسم سرما کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد کراچی سمیت صوبے بھر میں تدریس کا عمل بحال ہوگیا، تاہم پہلے روز اسکولوں میں عام دن کی مناسبت سے حاضری کم رہی۔محکمہ تعلیم کا کہنا تھا کہ سندھ میں موسم سرماکی تعطیلات بیس دسمبرسےشروع ہوئی تھیں، ہفتے اوراتوارکی تعطیل کے باعث 15دن بعدتعلیمی عمل بحال ہوگیا ہے۔محکمہ تعلیم کے مطابق اسٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلے کے تحت تعلیمی کلینڈر پرعملدرآمد کیا جارہا ہے۔

یاد رہےنیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی ) نے تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیاں3 جنوری 2022 سے ہونے کا اعلان کیا تھا جبکہ پنجاب کے تعلیمی اداروں میں 23 دسمبر سے 6 جنوری تک تعطیلات ہیں۔دوسری جانب آزادکشمیرمیں سردی کی شدید لہر کے باعث تعلیمی اداروں کی تعطیلات میں اضافہ کر دیا گیا ، سرکاری ونجی تعلیمی ادارے آٹھ جنوری تک بند رہیں گے۔

مشہور خبریں۔

ترکی کی ثالثی سے مصری وزیر خارجہ کا شام کا ممکنہ دورہ

🗓️ 28 دسمبر 2024سچ خبریں:شامی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ ترکی کی مداخلت سے

اسلام آباد میں کاروباری اوقات محدود

🗓️ 19 جون 2022 اسلام آباد(سچ خبریں)سندھ اور پنجاب کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے

کیا غزہ جنگ بندی معاہدے میں فلسطینیوں کے تمام مطالبات تسلیم کیے گئے ہیں؟حماس کے اعلیٰ رہنما

🗓️ 16 جنوری 2025سچ خبریں:اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ایک اعلیٰ رہنما عزت الرشق نے

حماس کا فلسطینی عوام کی حمایت کرنے پر ملائیشیا کے خلاف کاروائی پر اظہار افسوس

🗓️ 2 دسمبر 2021سچ خبریں:حماس نے کوالالمپور حکام کی جانب سے صیہونی کھلاڑیوں کو ویزے

میں یوکرین کی جنگ راتوں رات ختم کر سکتا ہوں: ٹرمپ

🗓️ 21 فروری 2023سچ خبریں:سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کی فوج کو ملکی

نئی دہلی ایئرپورٹ پر جرمن وزیر خارجہ کے لیے شرمناک صورتحال

🗓️ 5 مارچ 2023سچ خبریں:بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کے ہوائی اڈے پر جرمن وزیر

بائیڈن اور ٹرمپ انتظامیہ میں کوئی فرق نہیں:ایرانی صدر

🗓️ 19 ستمبر 2022سچ خبریں:ایرانی صدر نے ایک امریکی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے اس

امریکہ کا اسرائیل کو ہتھیاروں کا نیا پیکج

🗓️ 7 مارچ 2024سچ خبریں: امریکی میگزین نے انکشاف کیا ہے کہ وائٹ ہاؤس نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے