اسلام آباد (سچ خبریں)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے تحریک عدم اعتماد کی ووٹنگ اور ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کے خلاف 7 اپریل کو دیے گئے عدالتی فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل دائر کردی۔
عدالت عظمیٰ میں دائر کردہ درخواست میں سابق وزیر اعظم نے استدعا کی ہے کہ عدالت 7 اپریل کو دیے گئے حکم کو کالعدم قراردے۔
خیال رہے کہ سابق اسپیکر اسد قیصراورسابق ڈپٹی اسپیکرقاسم سوری نے بھی نظرثانی اپیل دائرکی ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپیل میں استدعا کی ہے کہ 7اپریل کے فیصلے میں اختیارات کی تقسیم کی گئی جن پر نظر ثانی کرنا ضروری ہے۔
سپریم کورٹ نے 7 اپریل کو فیصلہ دیا تھا کہ تحریک عدم اعتماد پر 9 اپریل کو ووٹنگ کروائی جائے۔
انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ آرٹیکل 69 کے تحت عدالت اسپیکر یا ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کا عدالت جائزہ نہیں لے سکتی، نہ ہی عدالتیں پارلیمانی کارروائی پر تجاوز کرسکتی ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے اجلاس میں دھمکی آمیز مراسلہ بھیجا گیا تھا، اسی بنیاد پر ڈپٹی اسپیکر نے تحریک عدم اعتماد کیخلاف رولنگ دی، ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ پر ججز نے 2 اپریل کو ملاقات کی اور اتوار کے روز سماعت منفرد ہوئی۔
ان کا کہنا تھا کہ درخواست گزارجو کہ حکومت کے سربراہ تھے ان کا ڈپٹی اسپیکر کے اقدامات کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہوتا۔
اسد قیصر اور قاسم سوری کی اپیل میں بھی یہی کہا گیا کہ عدالت اسپیکر یا ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کا جائزہ نہیں لے سکتی۔
سپریم کورٹ میں آئین کے آرٹیکل 63 اے کی تشریح کا ریفرنس بھی زیر التوا ہے، جو تحریک عدم کی بازگشت کے دوران اراکین قومی اسمبلی کے اپنی سیاسی جماعت سے منحرف ہونے پر صدارتی ریفرنس کے ذریعے دائر کیا گیا تھا۔
مشہور خبریں۔
فرانسیسی فسادات میں سوشل میڈیا کا اہم رول
جولائی
تل ابیب پر پابندیوں کے گہرے اثرات
جون
کیا حماس پیچھے ہٹ رہی ہے؟ صیہونی ٹی وی چینل کی رپورٹ
جنوری
برطانیہ نے کورونا وائرس کی نئی لہر کے مدنظر پاکستانی مسافروں کے حوالے سے اہم اعلان کردیا
اپریل
کن ممالک میں آج شعبان کی آخری تاریخ ہے؟
مارچ
سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کیس کی سماعت
فروری
تم حق کے سورج کو چھپا نہیں سکتے:یمن کا مغربیوں سے خطاب
دسمبر
قطر کے پارلیمانی انتخابات کا انعقاد ، دوحہ نے عوامی شرکت کی طرف قدم اٹھایا
اکتوبر