🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) نیپرا نے واپڈا کی سابق تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کے لیے جولائی میں استعمال ہونے والی بجلی کے لیے 4.34 روپے فی یونٹ اضافی فیول لاگت ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے تاکہ ناکافی رقوم کے حامل اداروں کو ستمبر کے بل میں 69 ارب روپے کے اضافی فنڈز فراہم کیے جا سکیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نیپرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ادارے نے جولائی کے لیے فیول چارجز میں تبدیلی کی وجہ سے ڈسکوز کے لیے قابل اطلاق ٹیرف میں 4.34 روپے فی کلو واٹ کے اضافے کا تخمینہ لگایا ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ اضافی فیول چارجز الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز (ای وی سی ایس) اور تمام ڈسکوز کے لائف لائن صارفین کے علاوہ تمام صارفین پر لاگو ہوں گے اور جولائی میں صارفین کے یونٹس کی بنیاد پر ان کے بلوں میں الگ سے نمایاں کیے جائیں گے اور موجودہ مہینے کے بل میں انہیں لاگو کیا جائے گا۔
نیپرا نے کے الیکٹرک کے علاوہ تمام ڈسکوز کے لیے ایف سی اے میں 4.69 روپے فی یونٹ کے بجائے 4.34 روپے فی یونٹ کا اضافہ کیا ہے، 4.69 روپے فی یونٹ کا مطالبہ سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی جانب سے جولائی میں استعمال ہونے والی بجلی کی قیمت زیادہ ہونے کی وجہ سے اضافی آمدنی پیدا کرنے کے لیے کیا گیا تھا۔
پاور گرڈ میں مجموعی طور پر سب سے بڑا حصہ ہائیڈرو پاور سے آیا، جون اور مئی میں 24 فیصد کے مقابلے جولائی میں اس کے حصے میں 35 فیصد تک نمایاں اضافہ ہوا، مہنگی درآمدی آر ایل این جی کی کم دستیابی بھی صارفین کے لیے ایک نعمت ثابت ہوئی۔
سی پی پی اے نے دعویٰ کیا کہ جولائی میں صارفین سے ایندھن کی قیمت 6.29 روپے فی یونٹ وصول کی گئی تھی لیکن اصل قیمت 10.98 روپے فی یونٹ تھی، اس لیے صارفین سے تقریباً 4.69 روپے فی یونٹ اضافی چارج کیا گیا۔
بجلی کے نظرثانی شدہ نرخ 50 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والوں کے علاوہ تمام صارفین سے ستمبر کے بلوں میں وصول کیے جائیں گے۔
مشہور خبریں۔
صیہونی غزہ آئیں گے تو ان کے ساتھ کیا ہوگا؟
🗓️ 24 اکتوبر 2023سچ خبریں: مصری تجزیہ نگاروں نے غزہ پر صیہونی حکومت کے زمینی
اکتوبر
ڈراموں میں خواتین پر تشدد کرنے اور انہیں مجبور دکھانے کا مطالبہ کیا جاتا ہے، شائستہ لودھی
🗓️ 4 مارچ 2023کراچی: (سچ خبریں) میزبان و اداکارہ شائستہ لودھی کے مطابق مقبولیت اور
مارچ
صورتحال کا جائزہ لینے کےلئےوزیر اعلیٰ پنجاب کا لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ
🗓️ 22 جولائی 2021لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے صفائی کی صورتحال
جولائی
صیہونیوں کی مغرب کو معمول پر لانے کے لیے مسلسل کوششیں جاری
🗓️ 24 جولائی 2022سچ خبریں: صیہونی حکومت تعلقات کو معمول پر لانے کے بعد مغرب
جولائی
حماس کے سامنے اسرائیل کا ایک نیا اسکینڈل
🗓️ 16 فروری 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے ذرائع ابلاغ نے صہیونی جیل انتظامیہ کی
فروری
امریکی شہریوں کا صہیونیوں کے ہاتھوں عائشہ نور کی شہادت پر احتجاج
🗓️ 9 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں صہیونی فوج کے ہاتھوں ترک ۔
ستمبر
شہید نصراللہ اور اسلامی ملتیں
🗓️ 27 فروری 2025سچ خبریں: شہدائے اسلامیہ سید حسن نصر اللہ کے طرز زندگی اور
فروری
افسوس ہے اکثر اداکار فلسطین کے حق میں آواز نہیں اٹھا رہے، گوہر رشید
🗓️ 1 نومبر 2023کراچی: (سچ خبریں) حال ہی میں اداکار گوہر رشید نے اسرائیل ۔
نومبر