?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہاہے کہ ڈاکٹر محمد اشفاق کو نیا چیئرمین ایف بی آر تعینات کردیا گیا ہے۔ ہزاروں غیر ملکیوں کو افغانستان سے پاکستان نے نکالا ہے، پی آئی اے 1500 افراد کو افغانستان سے پاکستان لے کرآئی، پاکستان انخلا کے پراسس میں اہم کردار ادا کر رہا ہے،وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کابینہ اجلاس پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں حکومت بننے سے متعلق پاکستان کا کردار ذمہ دارانہ ہے، ہم افغانستان کی اتھارٹیز کے ساتھ رابطے میں ہیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ بھارت افغانستان میں مداخلت سے باز رہے، بھارت کوشش کر رہاہے کہ افغانستان کو سبوتاژ کرے، ہندوستان کا کوئی بارڈر نہیں ہے وہ اس معاملے سے دور رہے جبکہ امید ہے کہ عالمی برادری بھارتی حرکات کا نوٹس لے گی۔وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ پاکستان غیر ملکیوں کو بارڈر کے راستے پاکستان آنے کے اجازت نامے دے رہاہے، کسی افغانی کو پاکستان نہیں آنے دیا جا رہا، افغانیوں سے متعلق وہاں کی حکومت نے پالیسی بنائی ہے اور افغانیوں کے لیے عام معافی کا اعلان کیا جا چکا ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ ڈاکٹر محمد اشفاق کو نیا چیئرمین ایف بی آر تعینات کیا گیا ہے جبکہ شبلی فراز نے کابینہ کو الیکٹرانک ووٹنک پر بریفنگ دی اور آئی ووٹنگ کے نظام کے لیے نادرا کو ہدایت کی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کہا ہے مینار پاکستان کا واقعہ انتہائی تشویشناک ہے لہذا اس معاملے میں سب سے مشاورت کی جائے گی۔


مشہور خبریں۔
امریکہ نے ایران پر حملہ کیوں کیا؟
?️ 22 جون 2025 سچ خبریں:امریکی حملہ ایران کی جوہری تنصیبات پر ایک ناکام اور
جون
لبنان میں پھٹنے والے وائرلیس آلات کس ماڈل کے تھے؟
?️ 19 ستمبر 2024سچ خبریں: لبنان میں حالیہ دھماکوں کے دوران استعمال ہونے والے وائرلیس
ستمبر
مسجد اقصیٰ میں آج کے واقعات پر ہنیہ کا ردعمل
?️ 6 مئی 2022سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے
مئی
کرونا وائرس کی چوتھی لہر سے 24 گھنٹوں میں 39 اموات ہوئیں
?️ 17 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ملک بھر میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر
جولائی
اسد عمر نے اومی کرون سے متعلق عوام کو خبردار کردیا
?️ 18 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) نیشنل کمانڈ ایںڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد
دسمبر
صیہونیوں کا کا ڈاکٹر حسام ابوصفیہ کو رہا کرنے سے انکار
?️ 15 اکتوبر 2025سچ خبریں:صیہونی حکام نے غزہ کے اسپتال کمال عدوان کے سربراہ ڈاکٹر
اکتوبر
وزیراعظم آرمی چیف کے تقرر پر کسی بھی دباؤ کو قبول نہیں کریں گے۔
?️ 11 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) اگلے آرمی چیف کے تقرر کے حوالے سے
نومبر
تہران کے خلاف تل ابیب کی کھوکھلی دھمکیوں کا الٹا نتیجہ سامنے آئے گا:صیہونی اخبار
?️ 30 جنوری 2021سچ خبریں:مقبوضہ علاقوں میں شائع ہونے والے ایک اسرائیلی اخبار نے شیمیریت
جنوری