سندھ حکومت کا تیسری مرتبہ بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا مطالبہ

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) صوبائی حکومت نے ایک بار پھر الیکشن کمیشن سے رجوع کرتے ہوئے کراچی میں 23 اکتوبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں مناسب سیکیورٹی فراہم کرنے میں ناکامی کو جواز بناتے ہوئے 3 ماہ کے لیے ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

 باخبر ذرائع نے ڈان کو بتایا کہ الیکشن کمشنر صوبائی حکومت کی درخواست پر آئندہ ہفتے ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ صوبائی حکومت نے بلدیاتی انتخابات کو ملتوی کرنے کے لیے ایک بار پھر درخواست دائر کی ہے لیکن اس سے متعلق فیصلہ آج شہر میں قومی اسمبلی کے 2 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے دوران امن و امان کی صورتحال کو دیکھ کر کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت نے 14 اکتوبر کو ایک بار پھر الیکشن کمشنر کو درخواست لکھ کر بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست کی جب کہ اس حوالے سے صوبائی حکومت کی یہ تیسری درخواست تھی، اس سے قبل سندھ حکومت نے 3 اکتوبر اور 12 اکتوبر کو بھی اسی طرح کی درخواستیں بھیجی تھیں۔

تازہ درخواست میں صوبائی حکومت نے الیکشن کمیشن کو مطلع کیا کہ انتخابات کے پرامن انعقاد کے لیے تقریباً 5 ہزار پولنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے اور ان میں سے تقریباً ایک ہزار 305 کو انتہائی حساس اور3 ہزار 688 کو حساس قرار دیا گیا۔

مزید بتایا گیا ہے کہ صوبائی حکومت کو پولنگ اسٹیشنز اور دیگر ذمے داریوں کے لیے 39 ہزار 293 پولیس اہلکاروں کی ضرورت ہوگی، کراچی پولیس کے پاس مجموعی طور پر 22 ہزار 507 پولیس اہلکار موجود ہیں اور 16 ہزار 786 پولیس اہلکاروں کی کمی ہے۔

اس میں کہا گیا ہے کہ صوبائی حکومت نے اس فرق کو ختم کرنے کے لیے صوبے کے دیگر اضلاع سے 14 ہزار 958 پولیس اہلکاروں اور 7ہزار 150 ریزرو اہلکاروں کی خدمات حاصل کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ سیلاب کے بعد کی صورتحال میں کراچی پولیس سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں اضافی فرائض انجام دینی پڑرہی ہے جہاں بے گھر افراد کی حفاظت، امدادی سامان کی تقسیم اور متاثرین کے مکانات اور جائیدادوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اضافی فورس کی ضرورت ہے۔

صوبائی حکومت نے الیکشن کمشین کو اس بات سے بھی مطلع کیا کہ سیلاب کے باعث بے گھر ہونے والے افراد کی بڑی تعداد کراچی کے مختلف اضلاع میں منتقل ہو گئی ہے جہاں ان کے لیے خیمہ بستیاں اور دیگر سہولیات کا انتظام کیا گیا ہے وہاں سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے بھی پولیس کی تعیناتی بھی ضروری ہے۔

سندھ حکومت نے الیکشن کمیشن سے درخواست کی ہے کہ کراچی میں 23 اکتوبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کو 3 ماہ کے لیے ملتوی کیا جائے تاکہ امن و امان کی خراب صورتحال کے خدشات کے بغیر صاف اور شفاف طریقے سے انتخابات کرائے جاسکیں۔

مشہور خبریں۔

صیہونیوں کا سیاسی اہداف کے ساتھ ترقیاتی منصوبہ

?️ 8 اپریل 2025صیہونی حکومت مغربی کنارے کے الحاق کے منصوبے کے مطابق مشرقی یروشلم

بائیڈن کے نائب کی موجودگی میں صہیونی حکومت کی نسل کشی پر تنقید

?️ 30 ستمبر 2021سچ خبریں: بنیو یارک پوسٹ نے رپورٹ کیا کہ نائب صدر کملا

شہید یحیی سنوار کا وہ وعدہ جو ان کی شہادت کے بعد پورا ہوا

?️ 21 فروری 2025 سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے اعتراف کیا کہ شہید یحیی سنوار کا

داعش افغانستان میں امریکہ کا نمائندہ ہے: افغان میڈیا

?️ 7 اپریل 2023سچ خبریں:افغان میڈیا ننٹیکی ایشیا نے ایک مضمون میں لکھا کہ امریکہ

شوکت ترین نے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

?️ 27 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) گزشتہ ہفتے خیبر پختونخوا سے سینیٹر منتخب ہونے والے

صیہونیوں کا ملک گیر الرٹ ان کی کمزور سیکورٹی کو ظاہر کرتا ہے: ہنیہ

?️ 19 مئی 2023سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی استقامتی تحریک کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل

کامران ٹیسوری نے گورنر سندھ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

?️ 11 اکتوبر 2022سندھ: (سچ خبریں) کامران خان ٹیسوری نے 34ویں گورنر سندھ کی حیثیت

گوگل کا جی میل سروس کو ری ڈیزائن کرنے کا اعلان

?️ 16 جون 2021نیویارک( سچ خبریں)دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے صارفین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے