?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) غداری کے مقدمے میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے میرے بیان میں ایسا کچھ نہیں جس سے شرمندگی ہو۔میڈیا کے مطابق انہوں نے پیشی سے قبل عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا بیان محب الوطن کا بیان ہے۔فوج سے پیار کرنے والا بیان ہے کسی کو اکسانے کی کوشش نہیں کی۔
گرفتار پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے یہ بھی کہا کہ بیوروکریسی کے افسران جو غلط بات کر رہے ہیں میں نے ان کے بارے میں بات کی۔جبکہ شہباز گل کے وکیل فیصل چوہدری کا کہنا ہے کہ شہباز گل کے کپڑوں میں خون آلود دھبے نظر آئے۔عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدالت کو خطرے سے آگاہ کیا ہے۔ہمیں خطرہ ہے کہ جسمانی ریمانڈ پر بھیجا تو شاید عدالت دوبارہ انہیں نہ دیکھ سکے۔
خیال رہے کہ اسلام آباد کی عدالت نے غداری کے مقدمے میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ شہباز گل کو اسلام آباد کچہری میں پیش کیا گیا جہاں ڈیوٹی مجسٹریٹ عمر شبیر نے کیس کی سماعت کی۔اسلام آباد پولیس کی جانب سے عدالت سے شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی۔ شہباز گل کے وکیل فیصل چوہدری نے عدالت میں جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی مخالفت کی۔
پولیس نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم شہباز گل سے موبائل فون برآمد کرنا ہے۔ ملزم جس پیپر کو دیکھ کر بول رہا تھا وہ بھی برآمد کرنا ہے۔پروگرام کس کے کہنے پر ہوا اس بارے میں بھی تفتیش کرنی ہے لہٰذا ملزم کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔اسلام آباد کی عدالت نے غداری کے مقدمے میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ عدالت کی جانب سے کوہسار پولیس کو شہباز گل کو جمعہ کے روز دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔


مشہور خبریں۔
پاکستان کا پہلا لانگ رینج ریڈار ایجاد، 450 کلومیٹر دور توپوں اور ٹینکوں پر نظر رکھی جاسکے گی
?️ 6 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے پہلا لانگ رینج ریڈار ایجاد کرلیا
مئی
Indonesian archers collect silver and bronze at Asian Games
?️ 13 جولائی 2021Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such
اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر مولانا عبدالغفور حیدری کا ردعمل
?️ 1 اگست 2024سچ خبریں: جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے اسماعیل
اگست
لبنان میں صیہونی جاسوس گرفتار
?️ 30 جولائی 2022سچ خبریں:لبنانی ذرائع نے اس ملک کے شہر طرابلس میں صیہونی حکومت
جولائی
صالح العروری شہادت کیسے ہوئی؟
?️ 3 جنوری 2024سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے سیکرٹری جنرل زیاد النخالہ نے
جنوری
امریکہ کا شام میں ممکنہ حملوں کا انتباہ
?️ 19 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکی محکمہ خارجہ نے شام کے شہری علاقوں پر ممکنہ
اپریل
انڈرسی کیبلز امریکی جاسوسی کا ذریعہ کیسے بنتی ہیں؟
?️ 22 مئی 2025 سچ خبریں:انڈر سی فائبر آپٹک کیبلز دنیا کی ڈیجیٹل معیشت کی
مئی
جارحین نے جیلوں اور قبرستانوں کو بھی نہیں بخشا:انصاراللہ
?️ 21 ستمبر 2022سچ خبریں:یمن کی انصاراللہ تحریک کے رہنما نے 21 ستمبر کو ہونے
ستمبر