?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا عمران خان کی نئی آڈیو سے متعلق کہنا ہے کہ کیا اس طرح آوازیں جوڑ کر آپ این آر او ٹو کو جائز ثابت کر لیں گے؟
فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر کہا کہ یہ نہیں ہونا یہ آڈیوز جہاں بن رہی ہیں ان کا بھی لوگوں کو پتہ ہے اور کیسے بن رہی ہیں ان کا بھی علم ہے،اب فیصلہ حقیقی آزادی مارچ ہی کرے گا۔
دوسری جانب تحریک انصاف کے سیاسی حریف وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ایک اور آڈیو لیک پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ آڈیو سے ثابت ہوا عمران خان خرید و فروخت کرتے رہے۔ شرجیل میمن نے اے آر وائے نیوز سے گفتگو میں کہا کہ عمران خان عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکے ہیں۔
جو ہم پر ووٹ خریدنے کی الزام تراشی کرتا تھا وہ خود اس میں ملوث نکلا۔ وزیر اطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ اب عمران خان کا نام ہارس ٹریڈنگ میں بھی صف اول پر آ رہا ہے۔ یاد رہے کہ چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی مبینہ گفتگو کی ایک اور آڈیو لیک ہو گئی ہے۔عمران خان کو آڈیو لیکس میں کہتے سنا جا سکتا ہے کہ آپ کو یہ بڑی غلط فہمی ہو گئی ہے کہ اب نمبر گیم پوری ہو گئی ہے۔
یہ نمبر گیم ایسا ہے نہیں،ایسا مت سمجھیں کہ سب ختم ہو گیا۔ سابق وزیر اعظم عمران خان کو آڈیو لیک میں یہ بھی کہتے سنا جا سکتا ہے کہ اب سے لے کر 48 گھنٹے کافی وقت ہے،اس میں بڑی چیزیں ہو رہی ہیں۔ میں اپنی طرف سے کئی چالیں چل رہا ہوں جو ہم پبلک نہیں کر سکتے۔پانچ تو میں خرید رہا ہوں، میں نے میسج دینا ہے ، وہ پانچ بڑے اہم ہیں۔اس کو کہیں 5 اور سیکیور کر دے تو 10 ہو جائیں گے، گیم ہمارے ہاتھ میں ہے۔اس وقت قوم الارم ہوئی ہے،لوگ چاہ رہے ہیں کسی طرح ہم جیت جائیں۔اس لیے کوئی فکر نہ کریں یہ غلط ہے یا صحیح۔ کوئی بھی حربہ ہو۔ایک ایک بھی کوئی توڑ دیتا ہے تو اس سے بھی بہت فرق پڑے گا۔


مشہور خبریں۔
مالی اداروں کو جدید تقاضوں کے مطابق ہم آہنگ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے: صدر
?️ 14 مارچ 2021کراچی (سچ خبریں)کراچی میں صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ
مارچ
بشار اسد نے امریکہ کی بھی نہیں مانی: امریکی اخبار
?️ 10 دسمبر 2024سچ خبریں:ایک امریکی اخبار نے بشار اسد کے ایران کے ساتھ تعاون
دسمبر
دفعہ 144 نافذ کیے جانے کے بعد پی ٹی آئی کا آج لاہور میں ریلی ملتوی کرنے کا اعلان
?️ 12 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نگران پنجاب حکومت کی جانب سے لاہور میں دفعہ
مارچ
دنیا پور پاکستانی تاریخ کا مہنگا ترین ڈراما ہے، رمشا، خوشخال خان
?️ 20 ستمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) جلد ہی ریلیز ہونے والے ایکشن تھرلر ڈراما دنیا
ستمبر
ہمارے پاس غزہ کی پٹی کو مکمل طور پر تباہ کرنے کا آڈر: صیہونی فوج
?️ 8 اپریل 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے خبر رساں ادارے نیوز ون نے بین
اپریل
شہریوں کےساتھ سعودی حکومتی اداروں کا فراڈ
?️ 26 اپریل 2022سچ خبریں: ایک سروے سے پتا چلا ہے کہ تقریباً دو تہائی
اپریل
امریکہ کا 2023 کے اوائل میں ایک نئی مفاہمتی میٹنگ منعقد کرنے کا منصوبہ
?️ 25 دسمبر 2022سچ خبریں: فرانس 24 نے ایک امریکی اہلکار کے حوالے سے
دسمبر
تل ابیب کے جنوب میں خوفناک آتشزدگی
?️ 15 نومبر 2021سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے تل ابیب کے جنوب میں خوفناک آگ لگنے
نومبر