?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) انٹربینک مارکیٹ میں مسلسل 2 روز سے امریکی کرنسی مہنگی ہونے کے بعد آج روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ بحال ہو گیا۔
فوریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 2 روپے 9 پیسے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ تقریباً 10 بج کر 7 منٹ پر 278 روپے 20 پیسے پر پہنچ گئی، مرکزی بینک کے مطابق گزشتہ روز ڈالر 280 روپے 29 پیسے پر بند ہوا تھا۔
خیال رہے کہ ستمبر میں روپے کی قدر میں 6 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا، جس کی وجہ غیر قانونی کرنسی مارکیٹ کے خلاف انتظامیہ کا کریک ڈاؤن تھا، نتیجتاً روپیہ بہترین کارکردگی دکھانے والی کرنسی بن گئی، اس کے بعد 17 اور 18 اکتوبر کو منفی رجحان دیکھا گیا۔
تجزیہ کاروں نے ڈالر کی قدر میں دوبارہ اضافے کے رجحان کو بینکنگ سیکٹر میں آنے والے دنوں میں غیر ملکی ادائیگیوں کے سبب زیادہ طلب سے منسوب کیا۔
دریں اثنا، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس بھی 0.99 فیصد یا 489 پوائنٹس اضافے کے 49 ہزار 920 پوائنٹس پر پہنچ گیا، جو گزشتہ روز 49 ہزار 431 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
مشرق وسطیٰ میں جغرافیائی سیاسی کشیدگی اور امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں تنزلی کے سبب اور عالمی سطح پر ایکویٹی کی فروخت کے سبب گزشتہ روز کے انڈیکس میں کمی دیکھی گئی۔
خیال رہے کہ ستمبر میں روپے کی قدر میں 6 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا، جس کی وجہ غیر قانونی کرنسی مارکیٹ کے خلاف انتظامیہ کا کریک ڈاؤن تھا، نتیجتاً روپیہ بہترین کارکردگی دکھانے والی کرنسی بن گئی، اس کے بعد 17 اور 18 اکتوبر کو منفی رجحان دیکھا گیا۔
کے الیکٹرک لمیٹڈ، پاکستان ریفائنری لمیٹڈ، ایئر لنک کمیونیکیشن لمیٹڈ، ورلڈ کال ٹیلی کام لمیٹڈ، سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ اور پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ جیسے اسٹاکس میں بڑی ٹریڈنگ رپورٹ ہوئیں۔
مشہور خبریں۔
نیتن یاہو اپنے مخالفین کی فوج کو صاف کرنے کی کوشش میں
?️ 4 دسمبر 2024سچ خبریں: آج ہاریٹز نے نیتن یاہو اور گانٹز کی تصویر شائع کی
دسمبر
فوج ملک کے دفاع کے لئے ہر وقت تیار ہے
?️ 24 جولائی 2021راولپنڈی(سچ خبریں)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی
جولائی
بائیڈن کے مقابلے ہیریس کو شکست دینا آسان ہوگا: ٹرمپ
?️ 22 جولائی 2024سچ خبریں: امریکی صدارتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ
جولائی
نئی افغان حکومت کی تشکیل کا اعلان جلد کیا جائے گا:طالبان
?️ 29 اگست 2021سچ خبریں:طالبان نے مشرقی افغانستان میں امریکی ڈرون حملے کی مذمت کرتے
اگست
بائیڈن امریکہ کا دشمن ہے: ٹرمپ
?️ 4 ستمبر 2022سچ خبریں: پنسلوانیا میں خطاب کے دوران سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
ستمبر
پاک، چین صدور نے ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کی
?️ 21 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں)پاک اور چین کے صدور نے دونوں کے ممالک کے
مئی
10 لاکھ سے زائد بھارتی فوجیوں نے کشمیریوں کا محاصرہ کررکھا ہے
?️ 26 مارچ 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی جانب
مارچ
شام میں امریکی تیل کی چوری کا سلسلہ جاری
?️ 13 اگست 2022سچ خبریں: شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی SANA نے آج
اگست