چینی شہریوں اور منصوبوں کی حفاظت یقینی بنانا اولین ترجیح ہے، وزیر داخلہ

🗓️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ چینی شہریوں اور منصوبوں کی حفاظت کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے جب کہ کراچی واقعے میں ملوث افراد کو جلد انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔

ڈان نیوز کے مطابق محسن نقوی نے چین کے سفیر جیانگ زی ڈونگ سے ملاقات کی، انہوں نے کراچی میں گارڈ کی فائرنگ سے دو چینی شہریوں کے زخمی ہونے کے واقعے پر اظہار افسوس کیا۔

وزیر داخلہ نے چینی سفیر سے ملاقات میں زخمیوں کے اہلخانہ سے یکجہتی کا اظہار کیا اور چینی شہریوں پر حملے سے متعلق تفصیلات، تحقیقات میں پیشرفت سے چینی سفیر کو آگاہ کیا۔

ملاقات کے دوران مستقبل میں ایسے واقعات کو روکنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ سی پیک منصوبوں کی سیکیورٹی کے لیے حفاظتی اقدامات کو مزید بہتر اور مضبوط بنایا جا رہا ہے تاکہ چینی شہریوں کے لیے محفوظ و پر امن ماحول کو یقینی بنایا جا سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین آہنی بھائی اور پائیدار شرکت دار ہیں، ہم ترقی اور سیکیورٹی کو مربوط کرنے کے چین کے تصور سے پوری طرح متفق ہیں، کراچی واقعے میں ملوث افراد کو جلد انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔

چینی سفیر نے چینی وزیر اعظم کے دورہ پاکستان پر بہترین انتظامات پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔

جیانگ زی ڈونگ کا کہنا تھا کہ مشترکہ کوششوں سے پاک۔چین دوستی مسلسل پروان چڑھ رہی ہے اور عملی تعاون میں جامع پیش رفت ہوئی ہے، اس تناظر میں ایک محفوظ اور مستحکم تعاون کا ماحول انتہائی اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین دوطرفہ سیکیورٹی تعاون کو مزید آگے بڑھانے اور پاکستانی اداروں کی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے تیار ہے۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل کراچی میں سائٹ انڈسٹریل ایریا میں گارمنٹ فیکٹری کے اندر سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے 2 چینی شہری زخمی ہوگئے تھے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے تصدیق کی تھی کہ کراچی میں 2 چینی شہری زخمی ہوئے ہیں، جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔

کراچی پولیس نے 2 چینی شہریوں کو قتل کرنے کی کوشش پر مفرور نجی سیکیورٹی گارڈ کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) کے متن کے مطابق لبرٹی ٹیکسٹائل ملز کے سیکیورٹی انچارج نجیب الرب نے بتایا کہ وہ 4 چینی شہریوں، پولیس اور نجی گارڈز کے ہمراہ سائٹ ایریا میں واقع ملز پر صبح تقریباً 8 بج کر 2 منٹ پر پہنچا۔

ایف آئی آر کے مطابق سیکیورٹی انجارج نے کہا کہ غیر ملکی شہری فیکٹری میں اپنے کام میں مصروف تھے کہ صبح تقریباً 8 بج کر 15 منٹ پر تقریباً 5 ماہ سے کمپنی میں کام کرنے والے سیکیورٹی گارڈ نے اپنی 9 ایم ایم پستول سے چینی شہریوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 چینی شہری زخمی ہوگئے اور مشتبہ گارڈ اپنی پستول کے ہمراہ بھاگنے میں کامیاب رہا۔

مشہور خبریں۔

مہاجرین کی مسلسل واپسی اور قیدیوں کے تبادلے کا نیا دور

🗓️ 30 جنوری 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے بارہویں روز بھی

عام انتخابات میں دھاندلی کے الزامات،جوڈیشل انکوائری کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

🗓️ 20 فروری 2024لاہور: (سچ خبریں) عام انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات کیلئے

چکوال: ایاز امیر کی کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

🗓️ 3 جنوری 2024چکوال:(سچ خبریں) چکوال سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار

امریکہ کے یمن جنگ میں اربوں ڈالر خرچ

🗓️ 9 مئی 2025سچ خبریں: فلسطین انفارمیشن سنٹر کے حوالے سے، امریکی نیٹ ورک NBC

خیبرپختونخوا: ڈیرہ اسمٰیل خان میں دو مشتبہ خود کُش بمبار ہلاک

🗓️ 26 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) صوبہ خیبر پختونخوا کے اضلاع ڈیرہ اسمٰعیل خان اور

پاکستان کا بی جے پی کے ’اکھنڈ بھارت‘ نظریے پر اظہار تشویش

🗓️ 2 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان نے اکھنڈ بھارت کے نظریے پر شدید تشویش

"دنیا کے سب سے غریب صدر” کی میراث، لاطینی امریکہ کے لیے ایک مثال

🗓️ 14 مئی 2025سچ خبریں: یہ الفاظ جوسے "پیپے” موخیکا کے ہیں، جو یوراگوئے کے سابق

اسلام آباد: کروڑوں روپے کے موبائل فون اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، 2 ملزم گرفتار

🗓️ 10 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے