?️
اسلام آباد( سچ خبریں) پاکستان میں چینی سفیر نونگ رونگ نے صدر مملکت عارف علوی سے ملاقات میں اس بات کا اظہار کیا کہ چین ،پاکستان کو بھاری مقدار میں مزید ویکسین فراہم کرے گا دونوں فریقین نے امن و خوشحالی کے فروغ اور خطے کی ترقی کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔
رپورٹ کے مطابق ایوان صدر سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ پاکستان میں چینی سفیر نونگ رونگ نے صدر مملکت عارف علوی سے ملاقات میں انہیں آگاہ کیا کہ چین، رواں ہفتے ویکسین کی 60 لاکھ خوراکیں فراہم کرے گا جبکہ رواں سال کے اختتام تک مزید 10 کروڑ خوراکیں فراہم کی جائیں گی۔
ملاقات میں پاکستان اور چین کے درمیان مختلف شعبوں میں دونوں ممالک کے باہمی فائدے کے لیے دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔دونوں فریقین نے امن و خوشحالی کے فروغ اور خطے کی ترقی کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔ملاقات میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے میدان میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔
اس موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کے درمیان بہترین تعلقات ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ دوطرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جائے گی۔انہوں نے کہا کہ وقت کی کسوٹی پر پورا اترنے والے دو دوست ہر اچھے اور بُرے وقت میں ایک دوسرے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔
مشہور خبریں۔
میں غزہ جنگ کا خاتمہ چاہتا ہوں: نیتن یاہو
?️ 15 جنوری 2025سچ خبریں: ماضی میں انتہا پسند اسرائیلی حکومت نے غزہ میں فلسطینیوں
جنوری
ایف بی آر کا ٹیکس مقدمات میں کمی لانے کے لیے اقدام
?️ 19 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ایف بی آر نے فیلڈ فارمیشنز کو ہدایت
مئی
بغیر اجازت ڈی این اے ٹیسٹ کرانا غیر قانونی ہے، سپریم کورٹ
?️ 12 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ نے جائیداد کے لیے ولدیت کا تنازع
اپریل
اسرائیلی جرنیل حزب اللہ کی کاروائی پر حیران
?️ 14 نومبر 2024سچ خبریں: کان ٹی وی چینل نے اس ملاقات کی تصاویر شائع کرتے
نومبر
کیا مقاصد سے بھٹک چکی ہے سینیٹ ؟
?️ 2 مارچ 2021اسلام آباد {سچ خبریں} آئین پاکستان کا بغور مطالعہ کرنے پر بھی
مارچ
آئی ایم ایف کے مطالبے پر پیٹرولیم مصنوعات پر کاربن ٹیکس عائد کرنے کی تجویز
?️ 17 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے مطالبے
مئی
صیہونی، ایران اور سعودی کے تعلقات سے لرزہ بر اندام
?️ 22 اگست 2023سچ خبریں:جہاں ایران اور سعودی عرب کے گرمجوش تعلقات پر بین الاقوامی
اگست
پنجاب اسمبلی کی تاریخ میں کبھی بھی 3 ماہ تک ایسا آئینی بحران نہیں آیا۔حمزہ شہباز
?️ 17 جون 2022لاہور(سچ خبریں) وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ جان
جون