چین کی کراچی ایئرپورٹ دھماکے کی مذمت، ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) چینی سفارتخانے نے گزشتہ رات کراچی ایئرپورٹ کے قریب خود کش دہشت گرد حملے اور اس میں ہونے والی اموات کی شدید مذمت کی ہے۔

ایک بیان میں سفارتخانے نے کہا کہ ہم پورٹ قاسم الیکٹرک پاور کمپنی کے قافلے کو دھماکے سے نشانہ بنانے کی تصدیق کرتے ہیں۔

انہوں نے حملے میں جان کی بازی ہارنے والے دونوں ملکوں کے عوام سے اظہار تعزیت بھی کیا۔

بیان میں کہا گیا کہ چینی سفارتخانہ اور قونصلیٹ جنرل نے ایمرجنسی پلان کا اجرا کرتے ہوئے پاکستانی حکام سے واقعے کی مکمل تحقیقات کر کے ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ پاکستان چینی شہریوں، اداروں اور پاکستان میں موجود منصوبوں کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے۔

واضح رہے کہ کراچی میں رات گئے انٹرنیشنل ایئر پورٹ سگنل کے قریب خودکش دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں 2 غیر ملکی سمیت 3 افراد ہلاک اور 17 افراد زخمی ہوگئے تھے جب کہ دھماکے سے متعدد گاڑیاں بھی جل کر تباہ ہوگئی تھیں۔

حملے کی ذمے داری کالعدم بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کی تھی۔

چینی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان سے قبل دفتر خارجہ نے کراچی میں چینی شہریوں پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے نیوز بریفنگ میں کہا کہ چینی شہریوں پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، واقعے پر چینی حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں، حملے میں 2 چینی انجینئرز کی جانیں گئیں اور ایک زخمی ہوا۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی کارروائی پاکستان اور چین کی پائیدار دوستی پر حملہ ہے، سیکیورٹی فورسز دہشت گردوں، سہولت کاروں کو پکڑنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گی، حملے میں ملوث افراد کو ضرور سزا ملےگی۔

تفتیشی ذرائع نے بتایا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کراچی ایئرپورٹ کے قریب مہران کار میں سوارحملہ آور غیر ملکیوں کے نکلنےکا انتظار کررہا تھا۔

دھماکے کے حوالے سے موصول ابتدائی معلومات کے مطابق کار میں ممکنہ طور پر بارودی مواد موجود تھا جس سے گاڑی مکمل تباہ ہوگئی تاہم کار کی نمبرپلیٹ، انجن اور چیسز نمبر حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

مشہور خبریں۔

قابضین پر یمنی حملے/ایک نئی ڈیٹرنس مساوات کی تشکیل

?️ 23 جولائی 2025سچ خبریں: یمن پر صیہونی حکومت کے حملوں میں اضافے نے صیہونیوں

امریکی صدر کی افغان رہنماؤں کے ساتھ اہم ملاقات، افغانستان کی مکمل حمایت جاری رکھنے کا کھوکھلا وعدہ

?️ 27 جون 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی صدر جو بائیڈن نے افغانستان کے صدر اشرف

بلاول بھٹو کا ٹرمپ سے بھارت کو جامع مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے کردار ادا کرنے کا مطالبہ

?️ 6 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) امریکا میں موجود اعلیٰ سطح کے پارلیمانی وفد

مغربی کنارے میں 7 اکتوبر سے اب تک 500 سے زائد فلسطینی شہید

?️ 6 جون 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے غزہ

اپوزیشن حکومتی سینیٹرز سے رابطہ کر رہی ہے:وزیراعظم

?️ 9 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سینیٹ

2 ججز بینچ سے علیحدہ، 7 رکنی بینچ نے سماعت کا دوبارہ آغاز کردیا

?️ 22 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) فوجی عدالتوں میں آرمی ایکٹ کے تحت عام شہریوں

وینزویلا میں ان دنوں کیا ہو رہا ہے؟

?️ 14 اگست 2024سچ خبریں: وینزویلا کے موجودہ صدر نکولس مادورو، جو 2013 سے برسراقتدار

غزہ جنگ اور حزب اللہ کے ساتھ جنگ میں صیہونیوں کے ساتھ کیا ہورہا ہے؟

?️ 15 جنوری 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے سابق وزیر جنگ اور اس حکومت کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے