چین کی کراچی ایئرپورٹ دھماکے کی مذمت، ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) چینی سفارتخانے نے گزشتہ رات کراچی ایئرپورٹ کے قریب خود کش دہشت گرد حملے اور اس میں ہونے والی اموات کی شدید مذمت کی ہے۔

ایک بیان میں سفارتخانے نے کہا کہ ہم پورٹ قاسم الیکٹرک پاور کمپنی کے قافلے کو دھماکے سے نشانہ بنانے کی تصدیق کرتے ہیں۔

انہوں نے حملے میں جان کی بازی ہارنے والے دونوں ملکوں کے عوام سے اظہار تعزیت بھی کیا۔

بیان میں کہا گیا کہ چینی سفارتخانہ اور قونصلیٹ جنرل نے ایمرجنسی پلان کا اجرا کرتے ہوئے پاکستانی حکام سے واقعے کی مکمل تحقیقات کر کے ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ پاکستان چینی شہریوں، اداروں اور پاکستان میں موجود منصوبوں کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے۔

واضح رہے کہ کراچی میں رات گئے انٹرنیشنل ایئر پورٹ سگنل کے قریب خودکش دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں 2 غیر ملکی سمیت 3 افراد ہلاک اور 17 افراد زخمی ہوگئے تھے جب کہ دھماکے سے متعدد گاڑیاں بھی جل کر تباہ ہوگئی تھیں۔

حملے کی ذمے داری کالعدم بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کی تھی۔

چینی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان سے قبل دفتر خارجہ نے کراچی میں چینی شہریوں پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے نیوز بریفنگ میں کہا کہ چینی شہریوں پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، واقعے پر چینی حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں، حملے میں 2 چینی انجینئرز کی جانیں گئیں اور ایک زخمی ہوا۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی کارروائی پاکستان اور چین کی پائیدار دوستی پر حملہ ہے، سیکیورٹی فورسز دہشت گردوں، سہولت کاروں کو پکڑنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گی، حملے میں ملوث افراد کو ضرور سزا ملےگی۔

تفتیشی ذرائع نے بتایا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کراچی ایئرپورٹ کے قریب مہران کار میں سوارحملہ آور غیر ملکیوں کے نکلنےکا انتظار کررہا تھا۔

دھماکے کے حوالے سے موصول ابتدائی معلومات کے مطابق کار میں ممکنہ طور پر بارودی مواد موجود تھا جس سے گاڑی مکمل تباہ ہوگئی تاہم کار کی نمبرپلیٹ، انجن اور چیسز نمبر حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

مشہور خبریں۔

ترکی سے متعلق امریکی 2024 کی رپورٹ پر انقرہ کیوں ناراض تھا؟

?️ 17 اگست 2025سچ خبریں: امریکی محکمہ خارجہ کی رپورٹ میں ترکی میں انسانی حقوق

نیتن یاہو کا انجام ہٹلر جیسا ہے: ترکی وزارت خارجہ

?️ 30 جولائی 2024سچ خبریں: ترکی کے صدر رجب طیب اردگان کے فلسطین کی حمایت کے

سابق بنگلادیشی وزیرِ اعظم کی سزائے موت پر پاکستان کا ردعمل

?️ 23 نومبر 2025سچ خبریں:پاکستان کی وزارتِ خارجہ نے بنگلادیش کی سابق وزیرِ اعظم شیخ

متحدہ عرب امارات پر تنقید کرنے کے جرم میں سعودی سینئر افسر گرفتار

?️ 1 دسمبر 2021سچ خبریں:سعودی ذرائع نے متحدہ عرب امارات پر تنقید کرنے پر اس

سام سنگ نے گلیکسی ایم سیریز کا پہلا 5 جی فون متعارف کرادیا

?️ 30 اپریل 2021سیؤل(سچ خبریں) اسمارٹ فون بنانے والی معروف کمپنی سام سنگ نے گلیکسی

پارلیمانی کمیٹی کی 2 ججز کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کی منظوری

?️ 8 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) اعلیٰ عدلیہ میں ججز کی تعیناتیوں کے حوالے سے

امریکی سینیٹرز کا خط غزہ کے لیے انسانی امداد کی تحقیقات کے لیے

?️ 7 مئی 2025سچ خبریں: چھ امریکی سینیٹرز نے امریکی حکومت کے احتساب کے دفتر

وزیراعظم کی وزیر ِمواصلات اوراین ایچ اے کو مبارکباد

?️ 6 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے شفافیت اور ڈیجیٹائزیشن سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے