چین کا پاکستان پر اپنے شہریوں اور سرمایہ کاری کے تحفظ کے لیے مزید اقدامات کرنے کا مطالبہ

🗓️

اسلام آباد: (سچ خبریں) چین نے پاکستان میں اپنے شہریوں اور سرمایہ کاری کو درپیش خطرات پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان سے اس سلسلے میں مزید اقدامات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر شی جن پنگ چینی کے لیے شہریوں کی حفاظت اہم ترین معاملہ ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد میں چین کے 75ویں قومی دن کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے چینی شہریوں کو درپیش خطرات پر بیجنگ کے تحفظات کا اظہار کیا اور چینی شہریوں اور سرمایہ کاری کے تحفظ کے لیے مزید اقدامات پر زور دیا۔

جیانگ زیڈونگ نے کہا کہ چینی شہریوں کی حفاظت صدر شی جن پنگ کے لیے بہت اہمیت کی حامل ہے اور صدر نے پاکستانی رہنماؤں سے ملاقاتوں میں متعدد مواقع پر اس بات پر زور دیا ہے۔

دوسری طرف اسحٰق ڈار نے چین کے شہریوں کوہرقیمت پر تحفظ فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

تقریب سے خطاب میں نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار نے کہا کہ چینی شہریوں پر حملوں میں ملوث زیادہ تر حملہ آوروں کو پکڑ لیا گیا ہے اور چینی حکام کو دہانی کرائی کہ پاکستان میں چینیوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اس مکروہ فعل میں ملوث ملزمان کو مناسب کارروائی کے بعد انصاف کا سامنا کرنا پڑے گا اور ہم چینی شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔

نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ گرفتاریوں اور پاکستانی اقدامات کی تفصیلات صدر زرداری کے اگلے ماہ دورہ چین کے دوران صدر شی جن پنگ کے ساتھ براہ راست شیئر کی جائیں گی۔

انہوں نے پاک چین دوستی کو بے مثال قرار دیتے ہوئے بہت جلد چین کے معاشی سپر پاور بننے کی پیش گوئی بھی کی اور کہا کہ میں نے چین کی ترقی کی جو رفتار دیکھی ہے وہ اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ اس میں زیادہ دیر نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ چینی قوم کو خطے کی عظیم قوم بنانے کے لیے پاکستان چین کے شانہ بشانہ کھڑا ہے، اس پائیدار اور جامع ترقی کے سفر میں پاکستان چین کے ساتھ کھڑا ہے۔

یاد رہے کہ رواں ماہ کے اوائل میں کراچی ایئرپورٹ پر دہشت گرد حملے میں دو چینی شہری ہلاک اور 10 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

اسحٰق ڈار نے داخلی سلامتی کے چیلنجوں کا حوالہ دیتے ہوئے بالواسطہ طور پر کورٹ مارشل کے ٹرائل کا سامنا کرنے والے آئی ایس آئی کے سابق سربراہ فیض حمید کو ان کی سابقہ پالیسیوں کے لیے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پاکستان کے سیکیورٹی منظرنامے کو کمزور کیا ہے۔

نائب وزیراعظم نے دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے ملک میں امن و استحکام کی بحالی کے لیے حکومت کے حالیہ انسداد دہشت گردی کے آپریشن عزمِ استحکام پر روشنی ڈالی اور کہا کہ ایک ایسے موقع پر جب پاکستان کو کم سے کم بیرونی فوجی خطرات کا سامنا ہے، ’دشمن قوتیں‘ اسے معاشی طور پر کمزور کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

اسحٰق ڈار نے زور دیتے ہوئے کہا کہ سی پیک سمیت پاک چین اسٹریٹجک اتحاد مضبوط ہے اور پاکستانی سیکیورٹی فورسز اس شراکت داری کے تحفظ کے لیے پوری طرح پرعزم ہیں کیونکہ یہ اہم اقتصادی شعبوں میں وسعت جاری رکھے ہوئے ہے۔

مشہور خبریں۔

نفتالی بینیٹ آئندہ صہیونی انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے

🗓️ 29 جون 2022سچ خبریں:  عبوری صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے

ایکس کی جانب سے صارفین کی معلومات فروخت کرنے کا فیصلہ

🗓️ 20 اکتوبر 2024سچ خبریں: مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس کی جانب سے صارفین کی

امریکہ کے لیے یمن میں زمینی حملے کی مشکلات

🗓️ 25 اپریل 2025سچ خبریں: امریکہ کے یمن کے مختلف علاقوں پر فضائی حملے اور گزشتہ

ہم بحیرہ احمر کو اسرائیلی جھیل نہیں بننے دیں گے: صنعاء

🗓️ 19 جولائی 2022سچ خبریں:    یمن کی قومی سالویشن گورنمنٹ کے وزیر اعظم عبدالعزیز

امریکہ میں اسلامو فوبیا عروج پر

🗓️ 29 دسمبر 2021سچ خبریں:امریکہ میں ایک بار پھر اسلام دشمنی دیکھنے کو ملی جس

افغانستان کو مغرب کے منفی پروپیگنڈے کا سامنا 

🗓️ 11 جنوری 2023سچ خبریں:طالبان کی عبوری حکومت کے وزیر اطلاعات و ثقافت خیر اللہ

سلامتی کونسل میں 5 نئے ممالک شامل

🗓️ 7 جون 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 5 نئے ممالک کو

انسداد کرپشن پر کسی طرح کی کوئی نرمی اور سمجھوتہ نہیں ہوگا، وزیراعظم

🗓️ 5 مارچ 2021 اسلام آباد {سچ خبریں} وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ میرا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے