?️
اسلام آباد (سچ خبریں) اطلاعات کے مطابق کوہستان میں چینی انجینئروں کی ہلاکت کے بعد چینی کمپنی ’چائنا گیزوبا گروپ کمپنی ‘ نے داسو ڈیم پر کام بند کر دیا ہے۔جبکہ چینی کمپنی نے تمام پاکستانی ملازمین کو بھی برخاست کر دیا ہے۔کمپنی کی جانب سے جاری کیے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ 14 جولائی کے واقعے کے باعث کام جاری نہیں رکھ سکتے۔
خط میں چائنا گیزوبا گروپ کمپنی کایہ بھی کہنا ہے کہ تمام ملازمین کو گریجویٹیی اور تنخواہ ادا کی جائے گی۔داسو ڈیم کے پراجیکٹ ڈائریکٹر انوار الحق نے کمپنی کے کام بند کردینے اور چینی کمپنی کے خط کی بھی تصدیق کی۔اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ جوں ہی سیکیورٹی کے معاملات درست ہوں گے،کام شروع ہو جائے گا۔
خیال رہے کہ داسو ڈیم میں کام کرنے والے کمپنی کی بس حادثے کا شکار ہوگئی تھی جس کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔
واقعے کے بعد چین نے بھی تحقیقات میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا تھا،اس ضمن میں چینی باشندوں کی بس کوپیش آنے والے واقعے کی تحقیقات کے لیے چین کی اعلیٰ سطحی تحقیقاتی ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق چینی ٹیم آئندہ روز جائے وقوعہ جائیگی،جہاں انہیں پاکستانی سیکیورٹی حکام بریفنگ دیں گے۔ خیال رہے کہ دو روز قبل داسو میں بس کھائی میں گِرنے سے 9 چینی اور4 پاکستانی جاں بحق ہوئے تھے جن میں دو ایف سی جوان اور دو مزدور شامل تھے۔
اس حوالے سے گذشتہ روز وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ داسو واقعے پر ابتدائی تحقیق نے دھماکا خیزمواد کی موجودگی کنفرم کی ہے، واقعے میں دہشت گردی کا پہلو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔پاکستان اور چین کے درمیان اعلیٰ سطح پر واقعے کے حوالے سے رابطے جاری ہیں اور تحقیقات سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال بھی جاری ہے۔


مشہور خبریں۔
نیتن یاہو کا فوجی بجٹ میں بھاری اضافہ
?️ 28 نومبر 2025سچ خبریں: غاصب اسرائیلی ریاست کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے فوجی
نومبر
غزہ جنگ کے بارے میں شکوک و شبہات
?️ 5 دسمبر 2023سچ خبریں:غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے حملے کے دوسرے مہینے
دسمبر
سعودی خفیہ ایجنسیوں کا شاہی حکومت کے مخالفین کے خلاف کریک ڈاؤن تیز
?️ 9 ستمبر 2021سچ خبریں:سعودی حکومت کے مخالف ایک اکاؤنٹ نے اس ملک کی سکیورٹی
ستمبر
پاک فوج اور پی ٹی آئی میں کون اختلاف ڈالنا چاہتا ہے؟ عمر ایوب کی زبانی
?️ 27 جولائی 2024سچ خبریں: پی ٹی آئی کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب
جولائی
صیہونیوں کا گریٹر اسرائیل کا خواب چکنا چور
?️ 19 مئی 2021سچ خبریں:ایران کے وزیر دفاع نے تہران میں شام کے وفد کے
مئی
اردگان کا استنبول کو دوبارہ فتح کرنے کا خواب
?️ 7 جنوری 2024سچ خبریں:ان دنوں تمام ترک میڈیا اس معاملے پر بات کر رہا
جنوری
عالمی برادری نے مظلوم اقوام کی مدد کرنا کیوں بند کر دی: شیخ الازہر
?️ 17 ستمبر 2024سچ خبریں: احمد الطیب شیخ الازہر نے کہا کہ عالمی نظام نے
ستمبر
پی ٹی آئی نے ہمیشہ ٹی ٹی پی اور دہشتگردوں کے مؤقف کی تائید کی۔ بیرسٹر عقیل ملک
?️ 16 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل
ستمبر