?️
سچ خبریں:وائٹ ہاؤس نے26 جولائی کو عراقی وزیر اعظم کے واشنگٹن کے دورے اور بائیڈن سے ملاقات کا اعلان کیا۔
روئٹرز خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس نے امریکی صدر جو بائیڈن اور عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی جو واشنگٹن کا سفر طے کرنے والے ہیں، کے درمیان ملاقات کی تاریخ26 جولائی اعلان کیا ہے ،اس ملاقات میں 2008 کے معاہدے کے تحت اسٹریٹجک شراکت داری اور باہمی تعاون کو بڑھاوا دینے جیسے امور پر غور کرنا ہے جو عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلا کی ضمانت دیتا ہے۔
وائٹ ہاؤس کے ترجمان جین ساکی نے کہا کہ توانائی اور صحت جیسے مشترکہ مفادات کے شعبے بھی ایجنڈے میں شامل ہوں گے جبکہ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر جوبائیڈن داعش کی شکست کو یقینی بنانے کے لئے مشترکہ کوششوں سمیت سکیورٹی کے معاملات پر باہمی تعاون کو مستحکم کرنے کے خواہاں ہیں۔
واضح رہے کہ ساقی نے اپنے ریمارکس میں ایران اور بغداد یا عراقی شیعہ طاقتیں جو اس ملک میں امریکہ کی مسلسل موجودگی کی مخالفت کرتی ہیں،کو کوئی ذکر نہیں کیا،قابل ذکر ہے کہ قبل ازیں باخبر ذرائع نے قطعی تاریخ بتائے بغیر الکاظمی کے واشنگٹن دورے کے بارے میں اطلاع دی اور یہ دعوی کیا کہ بائیڈن سے ان کی ملاقات کا ایک موضوع واشنگٹن تہران تنازعہ اور اس کا عراق پر اثر ہوگا۔
یادرہے کہ داعش کے مقابلہ کرنے کے عراق میں داخل ہونے والے امریکہ اب اس ملک کے کئی حصوں پر قبضہ کر رکھا ہے جبکہ عراق حکومت اور عوام اپنے ملک میں امریکی موجودگی کے شدید مخالف ہیں اور عراقی پارلیمنٹ نے غیر ملکی فوجی انخلا کے بارے میں بل بھی پاس کیا ہے تاہم امریکہ کو ٹس سے مس نہیں۔


مشہور خبریں۔
مادورو: امریکی عوام وینزویلا کے ساتھ جنگ کے خلاف متحد ہو جائیں
?️ 14 نومبر 2025سچ خبریں: بحیرہ کیریبین میں امریکی فوج کی تعیناتی کے درمیان، نکولس
نومبر
امریکہ ایران اور روس کو تنہا کرنے میں کیوں ناکام ہے؟
?️ 3 اکتوبر 2022سچ خبریں:امریکی بالا دستی کے مخالف ممالک کو الگ تھلگ کرنے کی
اکتوبر
یورپی یونین کو اسرائیل کے ساتھ کیا کرنا چاہیے؟
?️ 26 اکتوبر 2023سچ خبریں: اسپین کی سماجی حقوق کی وزیر نے ایک ویڈیو پیغام
اکتوبر
عراقی وزیر اعظم کا فلسطینی عوام کی حمایت جاری رکھنے اعلان
?️ 24 فروری 2026عراقی وزیر اعظم کا فلسطینی عوام کی حمایت جاری رکھنے اعلان عراق
فروری
مستونگ: لک پاس کے قریب خودکش دھماکا، ایک شخص زخمی
?️ 29 مارچ 2025مستونگ: (سچ خبریں) بلوچستان کے ضلع مستونگ میں لک پاس کے قریب
مارچ
ایران کے نمائندے نے امریکہ اور 3 یورپی ممالک کو خبردار کیا
?️ 15 ستمبر 2022سچ خبریں: ویانا میں بین الاقوامی تنظیموں اور ایجنسی میں اسلامی
ستمبر
غزہ شہداء اور زخمیوں کے تازہ ترین اعداد و شمار
?️ 11 جولائی 2026سچ خبریں:غزہ کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ 7 اکتوبر
جولائی
حکومت کی جانب سے میانوالی کی عوام کو بہترین تحفہ
?️ 26 مارچ 2021میانوالی (سچ خبریں) پارلیمانی سیکرٹری بلدیات پنجاب و ممبر سنڈیکیٹ اینڈ فنا
مارچ