?️
اسلام آباد(سچ خبریں)چین سےکوروناویکسین کی چوتھی کھیپ جمعرات کو پاکستان پہنچنے کی خبریں تھیں تاہم ویکسین کے شیڈول میں تبدیلی کر دی گئی ہے ۔شیڈول میں تبدیلی کچھ وجوہات کی بنا پر کی گئی ہے،تابحال کوروناویکسین کی 3کھیپ پاکستان آچکی ہیں۔
ذرائع کے مطابق ویکسین آمدکےشیڈول میں تبدیلی ناگزیر وجوہات کی بنا پر ہوئی ہے کورونا ویکسین کی چوتھی کھیپ 30 مارچ کواسلام آبادآئےگی۔ویکسین کی چوتھی کھیپ26 مارچ کو اسلام آبادپہنچناتھی۔ کین سائینوویکسین کی60 ہزارڈوزکمرشل فلائٹ پرپہنچیں گی۔
ذرائع وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ویکسین کی پانچویں کھیپ31مارچ کوآئےگی، چین سےپانچویں کھیپ سائینوفارم کورونا ویکسین کی آئےگی تاحال کوروناویکسین کی 3کھیپ پاکستان آچکی ہیں۔چین پاکستان کوکوروناویکسین کی 15لاکھ خوراکیں عطیہ کرچکاہے کین سائینوسےسنگل ڈوز60 ہزار ویکسین کی خریداری کی گئی جب کہ سائینوفارم سےویکسین کی10 لاکھ خوراکیں خریدی گئی ہیں۔
اس سے قبل وزارت صحت حکام کا کہنا ہے کہ سنگل ڈوزچینی ویکسین کون وی ڈیشیاکی پہلی کھیپ جمعرات کوپاکستان پہنچنے کا امکان ہے۔ حکومت پاکستان سنگل ڈوزچینی ویکسین انتہائی بوڑھےافرادکوگھروں پرلگانےپرغور کررہی ہے۔
وزارت صحت حکام کے مطابق چینی کمپنی کینسائنوبائیوکی تیارکردہ ویکسین کی پہلی کھیپ سترہزارڈوززپرمشتمل ہے۔ پاکستان پہنچنےوالی ویکسین کی 60ہزارڈوززحکومت پاکستان نےخریدی ہیں جب کہ چینی ویکسین کی دس ہزارڈوززمقامی دواسازکمپنی نےمنگوائی ہیں۔
دواسازکمپنی ویکسین اسلام آباد، لاہور اورکراچی کے3نجی اسپتالوں کوفراہم کرےگی۔ڈریپ نےگزشتہ دنوں سنگل ڈوزچینی ویکسین کی قیمت 4225روپےمقررکرنےکی سفارش کی تھی جب کہ وفاقی وزیر اسدعمر کا کہنا ہے کہ نجی کمپنی نےروسی ویکسین کی قیمت 8449روپےبرقراررکھنےکافیصلہ کیا۔
مشہور خبریں۔
سینیٹ میں بجٹ پر بحث شروع ہوتے ہی حکومت، اپوزیشن کی ایک دوسرے پر تنقید
?️ 13 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ میں آئندہ مالی سال کے بجٹ پر
جون
چارجنگ کے بغیر نصف صدی تک چلنے والی بیٹری تیار کرنے کا دعویٰ
?️ 16 جنوری 2024سچ خبریں: چینی کمپنی نے ایک ایسی بیٹری تیار کرنے کا دعویٰ
جنوری
آسٹریا کی نئی حکومت کی جانب سے حجاب پر پابندی
?️ 1 مارچ 2025سچ خبریں: آسٹریا کی انتہائی فریڈم پارٹی اور اس دراز کی پیپلز
مارچ
بستیوں کی توسیع ناامنی کا باعث ہے: سعودی وزیر خارجہ
?️ 20 فروری 2023سچ خبریں: سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے صیہونی
فروری
عدت نکاح کیس: عمران خان، بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت ملتوی
?️ 6 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے بانی
اپریل
ملک میں کیش لیس اکانومی سے کرپشن کا خاتمہ ہوگا، وزیراعظم
?️ 25 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بینظیر
اگست
اسرائیلی فوج بائیڈن کے منصوبے کے حق میں اور کابینہ مخالف کیوں ہے ؟
?️ 3 جون 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے چینل 14 کی رپورٹ کے مطابق ایک اعلیٰ
جون
لبنان کا امریکی امن منصوبے پر ردعمل
?️ 22 اکتوبر 2024سچ خبریں: لبنان میں امریکی سفیر عاموس ہوکشٹائن کی جانب سے پیش
اکتوبر