🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں) چین سے کورونا ویکسین کی 60 ہزار خوراکوں پر مشتمل چوتھی کھیپ پاکستان کیلئے روانہ ہوگئی ذرائع کا کہنا ہے کہ چین سے کرونا ویکسین کی چوتھی کھیپ آج رات اسلام آباد پہنچے گی، کونویڈیسا ویکسین چینی کمپنی کین سائینو بائیو لوجکس کی تیار کردہ ہے اور پاکستان نے کین سائینو سے کرونا ویکسین کی خریداری کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چین سے کرونا ویکسین کی چوتھی کھیپ آج اسلام آباد پہنچے گی، کورونا ویکسین کی چوتھی کھیپ کونویڈیسا ویکسین کی 60 ہزار خوراکوں پر مشتمل ہے۔ ویکسین کمرشل پرواز پر اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچائی جائے گی۔
کونویڈیسا ویکسین چینی کمپنی کین سائینو بائیو لوجکس کی تیار کردہ ہے اور پاکستان نے کین سائینو سے کرونا ویکسین کی خریداری کی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چین سے ویکسین کی چوتھی کھیپ 26 مارچ کو اسلام آباد پہنچنا تھی، ناگزیر وجوہات کی بنا پر ویکسین لانے میں تاخیر ہوئی۔ اس کے بعد چین سے ویکسین کی پانچویں کھیپ 31 مارچ کو آئے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چین سے 10 لاکھ خوراکوں کی کھیپ بھجوانے کی بھی اپیل کی گئی ہے، چین سے تاحال کرونا ویکسین کی 3 کھیپ پاکستان آچکی ہیں، چین پاکستان کو کرونا ویکسین کی 15 لاکھ خوراکیں عطیہ کر چکا ہے۔علاوہ ازیں پاکستان نے کین سائینو سے سنگل ڈوز 60 ہزار ویکسین خوراکیں اور سائینو فارم سے 10 لاکھ ویکسین خوراکیں خریدی ہیں۔
مشہور خبریں۔
جنرل سلیمانی کا بدلہ لینے میں تاخیر کی وجوہات:امریکی تحقیقاتی ادارہ
🗓️ 9 ستمبر 2022سچ خبریں:جنرل سلیمانی کی شہادت نے امریکہ کو سکھایا کہ ایران غیر
ستمبر
فعال ٹیکس گزار نہ ہونے کی صورت میں کاروبار سیل کیا جائے گا، چیئرمین ایف بی آر
🗓️ 24 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی ریونیو بورڈ (ایف بی آر) کے چیئرمین
دسمبر
قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے پس پردہ عناصر
🗓️ 21 جولائی 2023سچ خبریں: حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے قرآن پاک کو نذر
جولائی
اطالوی اداکارہ کی فلسطینیوں کی حمایت پر ہلچل
🗓️ 25 مئی 2024سچ خبریں: اطالوی اداکارہ کی فلسطینیوں کی حمایت نے ایک فلم فیسٹیول
مئی
تحریک انصاف کا سیاسی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب
🗓️ 25 مارچ 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر اعظم نے سیاسی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کر
مارچ
نصف صدی بعد چاند پر بھیجے جانے والا مشن ناکام
🗓️ 11 جنوری 2024سچ خبریں: امریکی خلائی ایجنسی ناسا کی جانب سے 5 دہائیوں بعد
جنوری
امریکی دارالحکومت میں جنسی زیادتی میں اضافہ
🗓️ 9 اگست 2023سچ خبریں:واشنگٹن پولیس ڈیپارٹمنٹ نے منگل کو اعلان کیا کہ امریکی دارالحکومت
اگست
لاہور: فواد چوہدری 9 مئی کے 5 مقدمات میں گناہ گار قرار
🗓️ 28 فروری 2025لاہور: (سچ خبریں) لاہور پولیس نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو
فروری