?️
اسلام آباد(سچ خبریں) ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے چیئرمین ڈاکٹر طارق بنوری کو ان کے عہدے سے ہٹائے جانے کے تین دن بعد کمیشن نے ڈاکٹر عطا الرحمٰن، ڈاکٹر مختار احمد اور ڈاکٹر جاوید لغاری کے ناموں پر غور کرنا شروع کر دیا ہے اور یہ کہا جھجارہا ہے کہ ان تینوں میں سے کوئی ایک نیا چیرمین بن سکتا ہے۔
کمیشن کے اجلاس میں ڈاکٹر عطا الرحمٰن، ڈاکٹر مختار احمد اور ڈاکٹر جاوید لغاری کو شامل کیا گیا۔امیدواروں کے نام حتمی منظوری کے لیے وزیر اعظم کے دفتر میں جمع کروانے کے لیے وزارت تعلیم کو بھیجے جائیں گے۔
خیال رہے کہ ایچ ای سی میں 18 رکنی کمیشن ہے چیئرمین ایچ ای سی کی تعیناتی کا فیصلہ کرتا ہے۔دریں اثنا ہٹائے جانے والے ایچ ای سی کے چیئرمین ڈاکٹر طارق بنوری نے اپنی برطرفی کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کی ہے۔
دوسری جانب عدالت نے سماعت کی اگلی تاریخ تک حکومت کو نیا چیئرمین مقرر کرنے سے روک دیا ہے۔ذرائع نے کمیشن کے اجلاس کو اس وقت انتہائی اہم قرار دیا کیوں کہ وفاقی حکومت کی ہدایت پر کمیشن نے 3 نام تجویز کیے۔
کمیشن کے ایک افسر نے کہا کہ اگر عدالت ڈاکٹر طارق بنوری کے حق میں سماعت کی اگلی تاریخ پر حکم امتناعی منظور نہیں کرتی تو حکومت اس کمیشن کے کسی بھی ممبر کو قائم مقام ایچ ای سی چیئرمین مقرر کرے گی۔
خیال رہے کہ 27 مارچ کو ایچ ای سی کے چیئرمین ڈاکٹر طارق بنوری کو عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔اس حوالے سے بتایا گیا تھا کہ چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر طارق بنوری کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔
ڈاکٹر طارق بنوری کو سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مئی 2018میں تعینات کیا تھا اور انہیں بطور چیئرمین ایچ ای سی مئی 2022تک 4سالہ مدت پوری کرنا تھی۔
نوٹی فکیشن کے مطابق ہائیر ایجوکیشن کمیشن ترمیمی آرڈیننس 2021 کا اطلاق ہو گیا جس کے تحت چیئرمین ایچ ای سی کی مدت 2 سال کر دی گئی۔
علاوہ ازیں تمام اسٹیک ہولڈرز نے ایچ ای سی کے چیئرمین ڈاکٹر طارق بنوری کو عہدے سے ہٹانے کے عمل کو شروع کرنے پر حکومت کی تعریف کی تھی۔
اس ضمن میں ذرائع کا کہنا تھا کہ سی سی ایل سی کی سفارش وزیر اعظم عمران خان کے سامنے رکھی جائے گی جو ایچ ای سی کے آرڈیننس میں ترمیم اور چیئرمین ایچ ای سی کی مدت ملازمت کو کم کرنے کے لیے صدر کو سفارشات بھیج سکتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
سندھ اور پنجاب میں پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا
?️ 7 جون 2021کراچی/ لاہور( سچ خبریں) وزیر اعلی سندھ اور وزیر صحت کے ذریعہ
جون
افغانستان میں وزیر دفاع کے قائم مقام کے گھر پر بڑا حملہ، درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے
?️ 4 اگست 2021کابل (سچ خبریں) افغانستان میں وزیر دفاع کے قائم مقام کے گھر
اگست
لبنانی صدر: اسرائیل اپنے حملوں سے عالمی برادری کو چیلنج کرتا رہتا ہے
?️ 4 ستمبر 2025سچ خبریں: لبنانی صدر نے اقوام متحدہ کے امن دستوں کے قریب
ستمبر
کیا اسرائیل لبنان کے خلاف جنگ چھیڑ سکتا ہے؟ صیہونی میڈیا کا کیا کہنا ہے؟
?️ 15 جون 2024سچ خبریں: شمالی محاذ پر جھڑپوں میں شدت اور قابض حکام کی
جون
ایران نے کیا کویت کے بے بنیاد دعوے کو مسترد
?️ 13 مئی 2026 سچ خبریں:وزارت خارجہ جمہوری اسلامی ایران نے کویت کی طرف سے
مئی
قیدیوں کی پھانسی کا قانون اسرائیل مخالف کارروائیوں کا سبب بنے گی: عطوان
?️ 16 نومبر 2025سچ خبریں: عبدالباری عطوان، بین الاقوامی اخبار الرائے الیوم کے ایڈیٹر انچیف اور
نومبر
حکومت تمام مشکلات کے باوجود ترقی کے راہ پر گامزن ہے
?️ 6 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ حکومت کا
نومبر
آفیشل پیج سے متنازعہ ٹوئٹ اپ لوڈ معاملہ، عمران خان کا ایف آئی اے ٹیم سے ملنے سے انکار
?️ 31 مئی 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے ٹوئیٹر(ایکس)پر اپنے آفیشل پیج
مئی