اسلام آباد(سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے آسٹریلین ہائی کمشنر کی الوداعی ملاقات ہوئی جس میں آرمی چیف اور آسٹریلین ہائی کمشنر کے درمیان مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، آرمی چیف نے افغانستان میں انسانی بحران کو روکنے کے لیے مخلصانہ کوششوں پر زور دیا۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے آسٹریلین ہائی کمشنر کی الوداعی ملاقات ہوئی۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال اور باہمی تعاون کے امور پر بات چیت ہوئی۔
واضح رہے کہ آرمی چیف نے افغانستان میں انسانی بحران کو روکنے کے لیے مخلصانہ کوششوں پر زور دیا، انہوں نے افغانستان میں امن اور مفاہمت کے اقدامات کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے آسٹریلین ہائی کمشنر کی پاکستان میں خدمات کی تعریف بھی کی۔
خیال رہے کہ آئی ایس پی آر کے مطابق آسٹریلین ہائی کمشنر نے افغانستان کی صورتحال میں پاکستان کے کردار کو سراہا جبکہ علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کا بھی اعتراف کیا۔
مشہور خبریں۔
سیلاب کے پانی میں کمی، سندھ میں 98 فیصد رقبہ گندم کی فصل کی کاشت کیلئے تیار
اکتوبر
فلسطینی استقامت نے شرم الشیخ اجلاس کی مذمت کی
مارچ
پاک بھارت جنگی کشیدگی؛ غذائی ذخائر، پناہ گاہوں کی تلاش اور میزائلوں کا خوف
مئی
اسرائیل جنگ کو روک رہا ہے یا بڑھا رہا ہے؟شیری رحمٰن کا ردعمل
اگست
امریکہ ایک بار پھر ایران کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور
نومبر
موسمیاتی تبدیلی سنگین مسئلہ، حکومت چیتے کی رفتار کے بجائے کچھوے کی چال چل رہی ہے، جسٹس جمال
مارچ
طاقتور کو قانون کے نیچے لانا جہاد ہے: وزیراعظم
مئی
بٹ کوائن کی بڑھتی قدر، عالمی برانڈز نے کرپٹو کرنسی کے ذریعے فروخت شروع کردی
دسمبر