چار سال سے اقتدار کا روزہ رکھا ہواہے،بہت جلد اپنے حلقے کے عوام کے ساتھ روزہ کھولوں گا:چوہدری نثار

?️

راولپنڈی(سچ خبریں) سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے اپنے حلقے میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ بڑے عہدوں کی جتنی آفر مجھے ہوتی ہے کسی کونہیں ہوتی ،لوگ تواقتدار کیلئے جوتیاں اتھانے کو تیار ہو جاتے ہیں۔ میں نے چار سال سے اقتدار کا روزہ رکھا ہوا ہے اب لگ رہا ہے بہت جلد اپنے حلقے کے عوام کے ساتھ روزہ کھولوں گا۔ایک رپورٹ کے مطابق سابق وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان بھی 4 سال بعد بول پڑے۔

انہوں نے کہا کہ چار سال سے اقتدار کا روزہ رکھا ہواہے اب لگ رہاہے ،بہت جلد اپنے حلقے کے عوام کے ساتھ روزہ کھولوں گا۔سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ حلقے کے عوام کو میرے لئے ووٹ مانگنے پر کبھی شرمندگی نہیں ہو گی، میں نے کبھی ضمیر کا سودا نہیں کیا نہ مجھے کوئی دو نمبرکہے گا۔

انہوں نے کہا کہ میرے حلقے میں ہر جانب خدمات کے نشان ہیں، میرا بیٹا بھی آپ کی خدمت کے لیے موجود ہے۔

میں نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی۔علاوہ ازیں ایک رپورٹ کے مطابق س چوہدری نثار علی خان نے یہ بھی کہا ہے کہ بار بار وضاحت کر چکاہوں سوشیل میڈیا پر میرا کوئی اکائونٹ نہیں، اس کے باوجود چند شر پسند عناصر میرے نام سے سوشیل میڈیا اکائونٹ کھول کر طرح طرح کے بیانات جاری کر رہیے ہیں، میرا نہ تو اپنے نام سے منسوب کسی سوشیل میڈیا اکائونٹ سے تعلق ہے اور نہ ہی ان کے حوالے سے جاری کسی بیان سے۔

انہوںنے کہاکہ اپنے قانونی ماہرین سے مشورہ کر کے ان غیر قانونی اور غیر اخلاقی عمل کے مرتکب عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کا جائزہ لے رہا ہوں۔خیال رہے کہ سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر چوہدری نثار علی خان کے نام سے بنائے گئے ٹویٹر اکاؤنٹ سے مختلف ٹویٹس کیے جاتے ہیں۔

مشہور خبریں۔

اسرائیل ایک تباہ حال معاشرہ ہے: صیہونی تحقیقی ادارہ

?️ 19 اپریل 2023سچ خبریں:یسرائیل ہیوم نے اس مرکز کی ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے

، ای وی ایم مشین دھاندلی کو ختم کر دے گی

?️ 14 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ، ای وی ایم مشین دھاندلی کو ختم

ہمارے ساتھ کیا ہونے والا ہے؟ صیہونی ماہرین کی وارننگ

?️ 22 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی ماہرین نے مقبوضہ فلسطین میں نئے محاذوں کے کھلنے

ہانیہ عامر کے بڑے ہونے کا انتطار کر رہا تھا، اب ایک ساتھ کام کریں گے، فہد مصطفیٰ

?️ 26 دسمبر 2023کراچی: (سچ خبریں) مقبول ٹی وی میزبان، اداکار و پروڈیوسر فہد مصطفیٰ

خیبر پختونخوا حکومت کا میڈیکل کالجز میں داخلے کا امتحان دوبارہ کرانے کا فیصلہ

?️ 28 ستمبر 2023پشاور: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا حکومت نے میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کے ایڈمیشن

غزہ میں ایک جامع اور پائیدار جنگ بندی کی ضرورت

?️ 30 نومبر 2023سچ خبریں:چینی وزیر خارجہ نے غزہ میں ایک جامع اور دیرپا جنگ

مراکش ورلڈ کپ میں سیاسی مقاصد کی تلاش میں:رائے الیوم

?️ 17 دسمبر 2022سچ خبریں:مراکش ورلڈ کپ میں اپنی شاندار کامیابی کو مغربی صحراؤں کے

امریکہ فوری طور پر تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت بند کرے: چین

?️ 27 اکتوبر 2024سچ خبریں: یو ایس ڈیفنس سیکیورٹی کوآپریشن ایجنسی نے اعلان کیا کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے