پیپلزپارٹی اور میئر کراچی کوئی کام سیدھے طریقے سے کردیں تو ہزاروں ڈالر انعام رکھنا چاہیے، فاروق ستار

?️

کراچی: (سچ خبریں) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ کراچی میں تعمیراتی منصوبوں کو سیاست کی نذر کردیا گیا جب کہ پیپلز پارٹی اور میئر کراچی کوئی کام سیدھے طریقے سے کردیں تو ہزاروں ڈالر انعام رکھنا چاہیے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ گرین لائن کا منصوبہ چند ماہ میں مکمل ہونا تھا مگر 18 ستمبر کو گرین لائن منصوبے پر کام روک دیا گیا۔

مزید کہا کہ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ این او سی نہیں لیا گیا، این او سی نہیں بھی تھی تو کام روکنے کی کیا ضرورت تھی، میئر کراچی خود کسی ایک دعوے پر بھی پورا نہیں اترے۔

انہوں نے کہا کہ 2017 میں گرین لائن کی این او سی لی گئی تھی، اس کام کو زبردستی روکا گیا تھا کیونکہ اس کا سہرا ایم کیو ایم کو ملتا اور یہی بات میئر کراچی سے ہضم نہیں ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت ریڈ لائن کے منصوبے میں ابھی پھنسی ہوئی ہے، کتنے منصوبے ہیں جو پیپلز پارٹی نے مکمل نہیں کیے اور وہ میں گنوا سکتا ہوں، پیپلز پارٹی سے عوامی منصوبے میں ریلیف کی توقع نہ کی جائے۔

فاروق ستار نے کہا کہ 2008 سے اب تک یہ کے فور منصوبے پر بیٹھے رہے مگر کچھ نہیں ہوسکا، تاہم اب کے فور منصوبہ مکمل ہونے جارہا ہے اور یہ صرف ایم کیو ایم کی وجہ سے ہو رہا ہے، ایک مسئلہ ہے کہ پانی تو آ جائے گا مگر اس کی تقسیم کا کیا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاسی اختلافات کا مطلب عوامی مفاد کے کاموں کو روک دینا نہیں ہوتا، ان کا نعرہ ہےخود کچھ کریں گے نہ کرنے دیں گے، کراچی میں تعمیراتی منصوبوں کو سیاست کی نذر کردیا گیا۔

مشہور خبریں۔

نیتن یاہو کے 12 سالہ اقتدار کا خاتمہ، یائر لاپڈ نے حکومت بنانے کا اعلان کردیا

?️ 3 جون 2021تل ابیب (سچ خبریں) اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کو ذلت آمیز شکست

افغانستان کے مختلف علاقوں کی جانب طالبان کی پیش قدمی جاری، ملک کے 85 فیصد حصے پر قبضے کا دعویٰ کردیا

?️ 10 جولائی 2021کابل (سچ خبریں)  طالبان کی جانب سے افغانستان کے مختلف علاقوں پر

امریکہ بھی جنہیں جھوٹے کہتا ہے

?️ 18 اکتوبر 2023سچ خبریں: امریکی این بی سی نیوز چینل نے صیہونی حکومت کو

مغربی کنارے میں صہیونی فوجیوں کا قہر برسا

?️ 26 ستمبر 2023سچ خبریں:پیر کو اقوام متحدہ نے اعلان کیا کہ 2022 سے مغربی

نیدر لینڈ کے پارلیمانی انتخابات میں اعتدال پسند جماعت کی تاریخی کامیابی، دائیں بازو کو بھاری شکست

?️ 31 اکتوبر 2025نیدر لینڈ کے پارلیمانی انتخابات میں اعتدال پسند جماعت کی تاریخی کامیابی،

ایک ماہ میں امریکی بحریہ کے 3 ملاحوں کی خودکشی

?️ 23 نومبر 2022سچ خبریں:پینٹاگون کے لیے ایک نئے چیلنج میں، ایک ماہ میں امریکی

ایرانی میزائل روزانہ 200 ملین ڈالر کا خرچ اسرائیل پر ڈال رہے ہیں۔

?️ 20 جون 2025سچ خبریں: وال اسٹریٹ جرنل نے صہیونی رژیم کے ایران پر سنگین

گزشتہ 24 گھنٹوں نے توڑے سارے ریکارڈ

?️ 27 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر تیزی سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے