پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ کی ملاقات عمران خان کی دشمنی میں ایک اکٹھ ہے

?️

اسلام آباد(سچ خبریں)  وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فوادحسین نے پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی قیادت کی ملاقات کوعمران خا ن کی دشمنی میں ایک اکٹھ قرا رد ے دیا اور کہاکہ عمران خان کی دشمنی میں یہ سب اکٹھے ہیں، ایسی ملاقاتوں سے نہ ہمیں پہلے کوئی فرق پڑا ہے نہ اب کوئی فرق پڑے گا، پی ڈی ایم پاکستان کی ڈھیلی ڈھالی موومنٹ اور جرائم پیشوں کا گینگ ہے، ایک دن کچھ اور دوسرے دن کچھ ہوتی ہے،شہباز شریف نے تو پیٹ پھاڑ کر آصف علی زرداری سے قوم کے لوٹے ہوئے پیسے نکلوانے تھے لیکن جن لوگوں کی عزت نفس نہ ہو ان کی صورتحال کچھ اسی طرح رہتی ہے، پہلے دن سے کہہ رہے تھے کہ یہ لوگ کبھی علیحدہ نہیں ہیں ۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے صدر شی جن پنگ کی جانب سے دیئے گئے ظہرانے میں شرکت کی اور وفد کے ہمراہ چین کے وزیراعظم لی کی چیانگ سے ملاقات کی ہے،وزیراعظم کی ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف سے بھی ملاقات ہوئی، ان تینوں ملاقاتوں میں عالمی معاملات پر تبادلہ خیال ہوا۔

انھوں نے کہا کہ چین کے وزیراعظم اور ازبکستان کے صدر کے ساتھ کشمیر اور افغانستان پر سیر حاصل گفتگو ہوئی ہے ،چین کے وزیراعظم نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ کشمیر کے مسئلہ پر پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے،عالمی برادری پاکستان کے موقف کی مکمل حمایت کرتی ہے اور چین اس موقف پر پاکستان کے ساتھ ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان نے چین کو تائیوان اور ہانگ کانگ جیسے اہم مسائل پر اپنی حمایت کا یقین دلایا ہے،چین نے معاشی اور سیکورٹی معاملات میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔

مشہور خبریں۔

جوزف عون کی صدارت کے بارے میں سید حسن نصراللہ کا نقطہ نظر  

?️ 18 فروری 2025 سچ خبریں:حزب اللہ کے ایک عہدیدار نے موجودہ لبنانی صدر جوزف

کیا اردگان نے حالیہ شکست سے سبق سیکھا؟

?️ 7 مئی 2024سچ خبریں: ترکی کے صدر رجب طیب اردوگان اور جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی

حماس جامع جنگ بندی کی تجویز کا حامی

?️ 29 دسمبر 2023سچ خبریں:حماس کے رہنما اسامہ حمدان نے اس بات پر زور دیا

صیہونی فضائیہ کی سب سے بڑی کمزوری

?️ 5 جنوری 2023سچ خبریں:چونکہ صیہونی فوج نے اپنی سرمایہ کاری کا بڑا حصہ فضائیہ

امریکہ تاریخی افراط زر کا شکار

?️ 19 مئی 2022سچ خبریں:ریاستہائے متحدہ میں ان دنوں افراط زر نے پٹرول، خوراک، کپڑوں

یوٹیوب کے آزادی بیان کے کھوکھلے دعوے

?️ 3 اگست 2023سچ خبریں: یوٹیوب کمپنی نے آزادی بیان کے خلاف اپنی پالیسیوں کے

ہم اسرائیل کی نئی ملٹری سیکورٹی پالیسی کے بارے میں کیا جانتے ہیں؟

?️ 5 ستمبر 2024سچ خبریں: الاقصیٰ طوفان نے صیہونی حکومت کے کمانڈروں اور فوجی حکمت

امریکہ کے ہاتھوں جنرل سلیمانی کا قتل جنگی جرم تھا:چین

?️ 5 جنوری 2022سچ خبریں:چینی وزارت خارجہ کے تجرجمان کا کہنا ہے کہ امریکہ نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے