پیپلز پارٹی وفاق کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے عالمی امداد کی اپیل میں تاخیر پر حیران

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے سینیٹ میں قرارداد پیش کی، جس میں سیلاب کے دوران ہم آہنگ انسانی ہمدردی اور زرعی اقدامات کی ضرورت کو اجاگر کیا گیا ہے۔

اس موقع پر چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ماحولیاتی آفات کے باعث پیدا ہونے والی اس تباہی سے نمٹنے کے لیے عالمی معاونت حاصل کرنے میں تاخیر سمجھ سے بالاتر ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے کہ مرکز نے اس پیمانے کی آفت کے باوجود ابھی تک عالمی امداد کیوں نہیں طلب کی۔

انہوں نے ’ایکس‘ پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ اس نوعیت کی آفات کے وقت یہ ایک عالمی معیار ہے، ایسا پچھلے سیلابوں کے دوران کیا گیا تھا، جب میں وزیرِ خارجہ تھا، اس سے پہلے 2010 کے سیلاب اور 2005 کے زلزلے میں بھی یہی ہوا تھا، دنیا بھر کے ممالک اس طرح کی آفات کے بعد پہلے 72 گھنٹوں میں ایسا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لاکھوں متاثرین کو اس امداد سے محروم رکھنے کی کوئی گنجائش نہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے حکومت کے موسمیاتی اور زرعی ایمرجنسی کے اعلان کا خیر مقدم کیا اور متاثرہ علاقوں میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے ریلیف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے کسانوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ یہ حالیہ سیلاب سے سب سے زیادہ متاثرہ شعبہ ہے۔

سینیٹ میں قرارداد

سینیٹر شیری رحمٰن کی جانب سے سینیٹ میں جمع کرائی گئی قرارداد میں زور دیا گیا ہے کہ فوری انسانی امداد نہایت ضروری ہے، جس میں لاکھوں متاثرہ اور بے گھر شہریوں کے لیے بجلی کے بل معاف کرنا بھی شامل ہے۔

قرارداد کے اہم نکات میں موجودہ بحران کو موسمیاتی، سیلابی، زرعی اور انسانی ہمدردی کی ایمرجنسی تسلیم کرنا شامل ہے، پیپلز پارٹی کے جاری کردہ بیان کے مطابق قرارداد میں کہا گیا کہ عالمی ردِعمل کی رفتار کے باوجود امداد کے حصول میں تاخیر ناقابلِ قبول ہے۔

فصلوں کی تباہی اور آبادیوں کی بے دخلی نے ایک کثیر الجہتی بحران پیدا کر دیا ہے، جس کے لیے فوری قومی اقدامات اور مضبوط عالمی معاونت دونوں کی ضرورت ہے۔

وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے ذریعے متاثرہ کسانوں اور بے گھر خاندانوں کو براہِ راست کیش ٹرانسفر تیز کرے، جیسا کہ 2022 میں کامیابی کے ساتھ کیا گیا تھا، اس کے علاوہ بنیادی طبی سہولتیں اور ادویات فراہم کرنے پر بھی زور دیا گیا۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومتِ پاکستان فوری طور پر اقوام متحدہ کے ذریعے ایک بین الاقوامی فلیش اپیل شروع کرے، تاکہ عطیہ دہندگان کی بروقت متحرک حمایت ممکن بنائی جا سکے۔

مشہور خبریں۔

چارلی کرک کے قتل کے بعد ایف بی آئی ڈائریکٹر کش پٹیل کو ہٹانے کے مطالبات زور پکڑ گئے ہیں

?️ 13 ستمبر 2025چارلی کرک کے قتل کے بعد ایف بی آئی ڈائریکٹر کش پٹیل

اسلام آباد ہائیکورٹ کے نوٹس پر سینیٹ میں شدید ہنگامہ، اٹارنی جنرل کو طلب کرنے کا مطالبہ

?️ 25 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے سینیٹ کمیٹیوں

ٹوئٹر کا 3500 صارفین کے اکاؤنٹس بلاک کر نے کا اعلان

?️ 3 دسمبر 2021سچ خبریں:سماجی نیٹ ورک ٹوئٹر نے جمعرات کی شب چین اور روس

پاکستان اب بھی بھارت کے ساتھ مذاکرات کے لئے تیار ہے:معید یوسف

?️ 28 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے ایک مرتبہ پھر سے بھارت کو

حکمران جماعت کا وزیراعلیٰ پنجاب، اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ

?️ 17 دسمبر 2022لاہور: (سچ خبریں) مسلم لیگ ن نے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ اور اسپیکر سبطین

الاقصیٰ طوفان کے آئینے میں مزاحمت کا محور

?️ 23 ستمبر 2024سچ خبریں: خطے میں مزاحمت کا محور اپنی ابتدا سے فلسطین کے

غریبوں کو کبھی کسی حکومت نے سہولت نہیں دی: وزیراعظم

?️ 19 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ غریبوں اور کم

ضمنی انتخابات: پرویز الہیٰ کی درخواست پر عدالت کا حامیوں، اہل خانہ کو ہراساں نہ کرنے کا حکم

?️ 19 اپریل 2024لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے 21 اپریل کو ہونے ضمنی انتخابات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے