لاہور: (سچ خبریں) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی بلدیاتی الیکشن کیلئے بھرپور تیاری کرے گی اور اچھا رزلٹ دے گی ، صدر آصف علی زرداری نے سخت ہدایات جاری کی ہیں کہ پوری پارٹی بلدیاتی انتخابات کی تیاری کرے، ہم نے پنجاب کو فوکس کرنا ہے اور پیپلز پارٹی کو بحال کرنا ہے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ صدر مملکت لاہور آئے اور اس دوران انہوں نے پارٹی رہنماﺅں سے ،پارلیمانی پارٹی پنجاب سے ملاقاتیں اور مختلف میٹنگز کیں۔
صدرآصف زرداری نے ان ملاقاتوں کے دوران پارٹی کی سینئر قیادت سے پنجاب میں سیاسی معاملات کو آگے بڑھانے کے حوالے سے مشاورت کی۔ اب لگاتار صدر پاکستان اور بلاول بھٹو زرداری لاہور میں آتے رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پارلیمانی پارٹی سے ملاقات میں تمام ایم پی ایز کے حلقوں اور اضلاع کے حوالے سے گلے شکوے صدر آصف علی زرداری کو بتائے گئے۔ صدر مملکت نے کہا ہے بجٹ تک صبر کریں تب تک معاملات بہتر ہو جائیں گے اور اگر خدانخواستہ نہ ہوئے تو اس وقت بیٹھ کر فیصلہ کریں گے کیا کرنا ہے۔
توقع کرتے ہیں کہ پنجاب میں مسلم لیگ ن کے ساتھ معاملات بہتر ہوجائیں گے۔صدر آصف زرداری سے ملاقات کے بعد پاکستان پیپلزپارٹی کے ٹکٹ ہولڈرز، سینئر رہنماوں اور جنوبی اور وسطی پنجاب کے عہدیداران نے بھرپور طریقے سے بلدیاتی انتخابات پر اپنی ورکنگ شروع کر دی ہے۔ گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا مزید کہنا تھا کہ ہماری مجبوری ملک کے سیاسی سسٹم کو بہتر کرنا ہے تاکہ مشکل صورتحال سے نکلیں۔
ملک کیلئے صرف اتحادی حکومت کو سپورٹ کر رہے ہیں۔اس لئے اتحادی جماعت کو اپنے ساتھی کا سوچنا چاہئے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم اتحادی حکومت کا حصہ ہیںاس کا سب کو پتہ ہے کہ ہم ن لیگ کی محبت میں نہیں بیٹھے بلکہ یہ ہماری مجبوری ہے۔ہم نے ہمیشہ ملکی مفاد کو اولین ترجیح دی ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی تو سیدھی سادی سی جماعت ہے ہم جس کے ساتھ بھی بیٹھتے ہیںان کے ہر دکھ میں سکھ میں ساتھ شریک ہوتے ہیں لیکن مسلم لیگ ن لیگ اور مختلف سیاسی جماعتیں سیاست کو زیادہ اہمیت دیتی ہیں۔ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوام کے حق کی بات کی ہے۔
مشہور خبریں۔
وزیر اعظم عمران خان کیلئے سلامتی کے پیغامات کا سلسلہ جاری
مارچ
ٹیکس فائل نہ کرنے والے 11ہزار سے زائد افراد کی سمز بلاک
مئی
ہم نے صیہونی حکومت کی گہرائی کو نشانہ بنایا: حماس
مئی
وکلا ایسے ریمارکس نہ دیں جس سے ججز کی توہین ہو، پاکستان بار کونسل
جنوری
کراچی: سندھ لیبر اپیلٹ ٹربیونل نے پاکستان اسٹیل کے5744 ملازمین کو بحال کردیا
اپریل
لبنانی سرزمین پر اسرائیلی ڈرون گر کر تباہ ہوگیا
جولائی
رفح میں صیہونیوں کے ہاتھوں فلسطینیوں کے مکانات مسمار
جون
سعودی جیلوں میں مقتولین کی لاشوں کے بارے میں رازداری
جنوری