پیٹرولیم کی قیمتوں میں پھر اضافہ ہو گیا

🗓️

نیویارک (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کی صورتحال تشویش ناک ہو گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی فی بیرل قیمت اس وقت 3 سال کی بلند ترین سطح پر ٹریڈ کر رہی ہے۔
صرف ایک ہی دن میں خام تیل کے نرخوں میں 3 فیصد اضافہ ہوا، برینٹ کروڈ کے نرخ 2.12 ڈالر بڑھ کر 75.72 ڈالر فی بیرل ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ خام تیل کی یہ قیمت 2018 کے بعد کسی بھی سال میں سب سے بلند ترین قیمت ہے۔ اس سے قبل 2018 میں خام تیل کی قیمت 77 ڈالر فی بیرل کی سطح تک چلی گئی تھی، جبکہ کرونا بحران کی وجہ سے 2020 میں امریکی کروڈ آئل کی قیمت تاریخ میں پہلی مرتبہ 0 ڈالر فی بیرل کی سطح سے بھی نیچے چلی گئی تھی۔

تاہم اب دنیا بھر کی تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہونے اور تیل کی پیدوار والے ممالک کی جانب سے تیل کی پیداوار میں کمی کرنے کے باعث مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ پاکستان سمیت کئی ایسے ممالک پر اثر انداز ہو گا جو اپنی توانائی کی ضروریات کیلئے امپورٹس پر انحصار کرتے ہیں۔

پاکستان میں پہلے ہی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ چکیں، وفاقی حکومت نے گزشتہ روز پٹرول سمیت تمام پٹرولیم مصنوعات کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے سے زائد کا اضافہ کر دیا تھا۔ پاکستان میں اس وقت فی لیٹر پٹرول 123 روپے سے زائد کی قیمت میں دستیاب ہے، ملک میں پٹرول کی قیمت کبھی اتنی بلند ترین سطح پر نہیں پہنچی۔ معاشی ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کی وجہ سے اگر پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا، تو ملک میں مہنگائی مزید بے قابو ہو جائے گی۔

مشہور خبریں۔

عراق میں امریکی سفارت خانے میں میزائل سسٹم کیوں ہونا چاہیے؟

🗓️ 17 مئی 2023سچ خبریں:عراقی پارلیمنٹ کے سابق رکن فضیل الفتلوی نے تاکید کی کہ

روسی بغاوت کے دوران یوکرین کو مغربی ممالک تجویز

🗓️ 27 جون 2023سچ خبریں:مغربی ذرائع کے مطابق روس میں وگنر نامی جنگجو گروپ کے

عوامی خدمت کے کارکنوں کی ہڑتال سے جرمنی کے کچھ شہر مفلوج 

🗓️ 13 مارچ 2025سچ خبریں: ڈائی ویلٹ اخبار کے مطابق ریاست نارتھ رائن ویسٹ فیلیا میں

وزیر اعلی پنجاب کا مری کے متاثرہ علاقے کا فضائی دورہ

🗓️ 9 جنوری 2022لاہور (سچ خبریں) پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے ملکۂ

تل ابیب نے کیا جنگ بندی کا مطالبہ

🗓️ 9 اگست 2022سچ خبریں:      اتوار کی شام لبنان کی تحریک حزب اللہ

سعودی عرب اور مصر کو چین کےطاقتور ڈریگن کی فروخت پر تل ابیب کو تشویش

🗓️ 2 جون 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی سعودی عرب اور مصر کے درمیان چین کے

مقبوضہ جموں وکشمیر میں پاکستانی پرچم اورپاک فوج کے سربراہ کی تصاویر والے پوسٹر چسپاں

🗓️ 22 مارچ 2023سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں

بھارت ہمارے ملک میں دہشتگردانہ کاروائیاں کروا رہا ہے: شاہ محمود قریشی

🗓️ 17 جنوری 2021بھارت ہمارے ملک میں دہشتگردانہ کاروائیاں کروا رہا ہے: شاہ محمود قریشی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے