اسلام آباد( سچ خبریں) پاکستان میں وفاقی حکومت نے ایک طرف تو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی ہے جبکہ دوسری طرف سے ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول کی نئی قیمت 118 روپے 30 پیسے فی لیٹر ہوگی۔
منگل کی شام وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ڈیڑھ روپیہ فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔نوٹیفیکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی ڈیڑھ روپیہ فی لیٹر کمی کی گئی ہے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں ایک روپیہ فی لیٹر کمی کی گئی۔
ڈیڑھ روپے کمی کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 115 روپے تین پیسے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 84 روپے 77 پیسے لیٹر ہوگی۔وزارت خزانہ کے نوٹیفیکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی نئی قیمت 86 روپے 80 پیسےفی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔خیال رہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم ستمبر سے آئندہ 15 روز کے لیے ہوگا۔دوسری جانب گھریلو استعمال کے ایل پی جی گیس سلنڈر کی قیمت میں فی کلو چار روپے سے زائد اضافہ کیا گیا ہے۔ اس طرح سلنڈر کی قیمت میں 58 روپے اضافہ ہو گیا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین پیٹرولیم مصنوعات پر قیمتوں میں کمی پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔ماریہ چوہدری نامی ٹوئٹر صارف نے طنز کرتے ہوئے لکھا کہ تحریک انصاف کے کارکن اب کہیں گے کہ ’پٹرول پورے 1 روپے 50 پیسے سستا ہو گیا لیکن کوئی پٹواری اور لفافہ آپ کو نہیں بتائے گا۔فہد علی نے ٹویٹ کیا کہ ’عوام پر پٹرول بم گرانے والا میڈیا آج سستا ہونے پہ نیپال بیٹھا ہے اب بھی ذرا ہیڈ لائن چلائیں، شوں شوں ڈش ڈش گڑ گڑ گڑ۔
مشہور خبریں۔
معاون خصوصی کی محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کی یقین دہانی
اگست
دفترخارجہ کی چینی سفیر کی طلبی اور احتجاج کی تردید
اکتوبر
فوجی اڈوں سے ہتھیاروں کی چوری پر صیہونی حکومت کا متنازع اقدام
دسمبر
اسرائیلی سیکیورٹی سروسز کو فلسطینی مجاہدین نے بری طرح شکست دی: حزب اللہ
اپریل
وفاقی حکومت کا اسٹارٹ اپس کے لیے ٹیکس چھوٹ پر غور
مئی
وزارت داخلہ کا اسلام آباد کے ریڈ زون میں توسیع کا فیصلہ
اکتوبر
آئی ایم ایف کا آخری پروگرام تبھی ہو سکتا ہے کہ جب سٹرکچرل ریفارمز ہوں، محمد اورنگزیب
اپریل
کالعدم تنظیم سے مذاکرات کرینگے: وزیر داخلہ
اکتوبر