?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) تمام پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کی وجہ سے 28 فروری کو ختم ہونے والے اگلے پندرہ روز کے لیے 2.50 سے 9 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق باخبر ذرائع نے بتایا کہ ایکس ڈپو پیٹرول کی قیمت میں 15 فروری کو ہونے والے حتمی حساب سے 2 سے 2.50 روپے فی لیٹر تک کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) میں تقریباً 9 روپے کی کمی ہو سکتی ہے۔
مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں تقریباً 3.45 روپے سے 5 روپے فی لیٹر کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا تخمینہ بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی سے لگایا گیا ہے۔
بینچ مارک برینٹ کی قیمتوں میں پچھلے پندرہ دن فی بیرل 2 ڈالر کی کمی ہوئی۔ ذرائع نے بتایا کہ عالمی مارکیٹ میں ایچ ایس ڈی کی اوسط قیمت میں تقریباً 3 ڈالر فی بیرل جب کہ گزشتہ پندرہ دن میں پیٹرول کی قیمت میں تقریباً 90 سینٹس فی بیرل کی کمی واقع ہوئی ہے۔
مٹی کے تیل اور ایل ڈی او کی ایکس ریفائنری لاگت بھی نیچے آئی ہے۔ پیٹرول پر درآمدی پریمیم ایک ڈالر کم ہوکر 8.8 سے 7.75 ڈالر فی بیرل ہوگیا جبکہ ڈیزل کے لیے کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔
اس کے نتیجے میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں تقریباً 9 روپے فی لیٹر، پیٹرول میں 2.50 روپے فی لیٹر، مٹی کے تیل میں 3.50 روپے فی لیٹر اور ایل ڈی او میں تقریباً 5 روپے فی لیٹر کی کمی کا امکان ہے۔
اس وقت پیٹرول کی ایکس ڈپو قیمت 257.13 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی 267.95 روپے فی لیٹر ہے۔ مٹی کے تیل کا سرکاری ریٹ 174.85 روپے فی لیٹر ہے لیکن یہ 300 سے 350 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔
پیٹرول بنیادی طور پر نجی ٹرانسپورٹ، چھوٹی گاڑیوں، رکشوں اور دو پہیہ والی سواریوں میں استعمال ہوتا ہے اور یہ براہ راست متوسط اور نچلے طبقات کے بجٹ کو متاثر کرتا ہے۔
ٹرانسپورٹ کا زیادہ تر شعبہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر چلتا ہے۔ اس کی قیمت کو مہنگائی کی وجہ سمجھا جاتا ہے کیونکہ یہ بنیادی طور پر بھاری ٹرانسپورٹ گاڑیوں، ٹرینوں اور زرعی انجنوں جیسے ٹرکوں، بسوں، ٹریکٹرز، ٹیوب ویلز اور تھریشر میں استعمال ہوتا ہے اور خاص طور پر سبزیوں اور دیگر کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں اضافہ کرتا ہے۔
مشہور خبریں۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کی مودی کے دورہ کشمیر کے موقع پر مکمل ہڑتال کی اپیل
?️ 4 مارچ 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
مارچ
ڈیجیٹل پاکستان کی جانب پیش رفت کیلئے قومی کمیشن، اتھارٹی بنانے کا فیصلہ
?️ 25 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ڈیجیٹل پاکستان کی جانب تیز رفتار پیش رفت
اپریل
بلوچستان کے ضلع کیچ کے اسسٹنٹ کمشنر کو مسلح افراد نے اغوا کرلیا
?️ 4 جون 2025کوئٹہ: (سچ خبریں) اسسٹنٹ کمشنر تمپ محمد حنیف نورزئی کو بلوچستان کے
جون
امریکہ کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے شمالی کوریا کا بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
?️ 6 جنوری 2022سچ خبریں:شمالی کوریا نے امریکہ اور جنوبی کوریا کی دھمکیوں کی پرواہ
جنوری
ٹک ٹاک سے پیسے کمانے کی شرائط آسان کردی گئیں
?️ 9 مارچ 2024سچ خبریں: شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے پلیٹ فارم
مارچ
کابل میں دھماکہ؛طالبان کے اہم رہنما ہلاک
?️ 12 اگست 2022سچ خبریں:افغانستان کے دارالحکومت کابل میں شیخ رحیم اللہ اسکول میں ہونے
اگست
صدارتی کونسل؛ یمنی گروہوں کے درمیان جنگ کی منتقلی کے لیے ریاض کا اقدام
?️ 13 اپریل 2022سچ خبریں: ایک رپورٹ میں یمن کے لیے صدارتی کونسل کی تشکیل
اپریل
جانسن دوبارہ انگلینڈ کے وزیراعظم بننے کے خواہاں:ٹائمز
?️ 22 اکتوبر 2022سچ خبریں:ایک برطانوی اخبار کے پولیٹیکل سکریٹری نے تصدیق کی کہ اس
اکتوبر