پیٹرول کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ

🗓️

اسلام آباد(سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجاویز وزارت خزانہ کو موصول ہو گئی ہے۔ وزارت خزانہ کو تجاویز پٹرولیم ڈویژن نے ارسال کیں۔ ذرائع نے بتایا کہ سمری میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2.50 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

جبکہ پٹرول کی قیمت میں 50 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ لائٹ ڈیزل کے نرخوں میں ایک روپیہ فی لیٹر اور مٹی کے قتل کی قیمت میں بھی ایک روپیہ فی لیٹر اضافے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ سمری موصول ہونے کے بعد وزارت خزانہ وزیراعظم عمران خان سے مشاورت کرے گی ۔ وزیراعظم عمران خان کی مشاورت کے بعد وزارت خزانہ حتمی فیصلہ کرے گی۔

جس کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں پر عملدرآمد 16 اگست سے ہو گا۔ خیال رہے کہ عالمی منڈی میں قیمتیں گرنے کے باعث پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا تھا۔ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے جہاں خام تیل کی قیمتوں میں 7 ڈالر فی بیرل تک کمی ہوچکی ہے جس کے بعد برنٹ آئل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت اس وقت 69 اعشاریہ 4 ڈالر فی بیرل ہوچکی ہے اور ڈبلیو ٹی آئی منڈی میں خام تیل کی قیمت 69 اعشاریہ 48 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے جب کہ چند روز قبل عالمی مارکیٹ میں خام تیل 76 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہورہا تھا۔

جس کے بعد اس بات کا امکان ظاہر کیا گیا تھا کہ عالمی مارکیٹ میں قیمتیں گرنے کے بعد مقامی سطح پر بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہو گی۔ خیال رہے کہ حکومت نے یکم اگست سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کیا تھا ، معاون خصوصی شہبازگل نے کہا کہ پٹرول کی قیمت میں فی لیٹرایک روپے71 پیسے اضافہ کیا گیا اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا گیا، کیوں کہ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے عام آدمی اور کسان زیادہ متاثر ہوتا ہے۔

معاون خصوصی شہباز گل نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں اعلان کیا کہ اوگرا کی سفارش پر پٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 1.71 روپے کا اضافہ کیا جا رہا ہے جب کہ ڈیزل کی قیمتوں میں کسی قسم کا اضافہ نہیں کیا جا رہا ، کیوں کہ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے عام آدمی اور کسان زیادہ متاثر ہوتا ہے اس لئے ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کر دی گئی ہے۔ شہباز گل نے مزید کہا کہ 26 جولائی کے ڈیٹا کے مطابق دنیا میں 27 ممالک میں پٹرول کی قیمت پاکستان سے کم اور 140 ممالک میں پاکستان سے زیادہ ہے ، دنیا میں پٹرول کی اوسط قیمت 1.19 ڈالر فی لٹر لیکن پاکستان میں پٹرول کی قیمت 0.72 ڈالر فی لیٹر ہے ، دنیا میں پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ 47 فیصد ہوا لیکن پاکستان میں 11فیصد ہوا۔

مشہور خبریں۔

وفاقی کابینہ نے قومی سلامتی کمیٹی کےفیصلوں کی توثیق کر دی

🗓️ 20 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 16 مئی کو ہونے

ممنوعہ فنڈنگ کیس: بینکنگ کورٹ کا عمران خان کو 28 فروری کو پیش ہونے کا حکم

🗓️ 25 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) ممنوعہ فنڈنگ کیس میں بینکنگ کورٹ اسلام آباد نے

حزب اللہ کا اسرائیل کے خلاف نیا کارنامہ

🗓️ 23 دسمبر 2023سچ خبریں: لبنان کی حزب اللہ نے حال ہی میں اعلیٰ تباہ

الجزیرہ کی صحافی شیرین ابو عاقلہ کے قاتل کی شناخت منظر عام پر

🗓️ 9 مئی 2025سچ خبریں:تحقیقی دستاویز کے ذریعے انکشاف ہوا ہے کہ الجزیرہ کی شہید

صیہونیوں کی ایران اور حزب اللہ کے خلاف لبنانی صحافی کی خدمات حاصل کرنے کی تفصیلات

🗓️ 21 فروری 2022سچ خبریں:لبنان کے سکیورٹی ذرائع نے صیہونیوں کے ہاتھوں ایران اور حزب

اسلام آباد: سابق مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر کےخلاف فوجداری مقدمہ درج

🗓️ 21 مئی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد پولیس نے سابق وزیر اعظم عمران

ہتھیاروں کی برآمدات اور اس کے چیلنجز کے لیے ترکی کے امکانات

🗓️ 25 جنوری 2025سچ خبریں: ترکی میں پچھلے کچھ سالوں میں، ممکنہ طور پر سب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے