?️
لاہور(سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی نے پنجاب میں ہونے والے ضمنی انتخابات مشترکہ طور پر لڑنے پر اتفاق کرلیا ، صوبے میں دونوں جماعتوں کے ورکنگ ریلیشین کو بھی مضبوط بنایا جائے گا ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور کے بلاول ہاؤس میں وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری کے درمیان ملاقات ہوئی ، جس میں صوبائی وزراء عطا تارڑ ، ملک محمد احمد علی ، خواجہ سلمان رفیق ، عمران گورایہ ، وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ ، شرجیل میمن ، ڈاکٹر عاصم حسین ، علی حیدر گیلانی اور حسن مرتضیٰ بھی شریک ہوئے ۔
بتایا گیا ہے کہ ملاقات کے دوران سابق صدر نے حمزہ شہباز کو وزارت اعلی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی ، اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور ، سیاسی صورتحال اور ورکنگ ریلیشن پر تبادلہ خیال کیا گیا ، آصف علی زرداری نے وزیر اعلی حمزہ شہباز کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا۔معلوم ہوا ہے کہ ملاقات کے دوران دونوں جماعتوں کے درمیان ورکنگ ریلیشن شپ کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق ہوا ، پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا مل کر مقابلہ کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ، اس مقصد کے لیے صوبے میں ہونے والے ضمنی انتخابات مشترکہ طور پر لڑنے پر اتفاق کیا گیا ۔

ذرائع کہتے ہیں کہ ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عوام کی خدمت کے سفر میں ایک ہیں اورایک رہیں گے ، پیپلز پارٹی ہماری اتحادی جماعت ہے اس کو ساتھ لے کر چلیں گے ، دونوں جماعتوں کے ورکنگ ریلیشن شپ کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے مشاورت کا عمل جاری رہے گا کیوں کہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کا اتحاد عوام کی خدمت کے لیے ہے ، سیاست کو عبادت سمجھتا ہوں اور اجتماعی فیصلوں قائل ہوں۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
برطانیہ کو دوسری جنگ عظیم کے بعد بدترین معاشی صورتحال کا سامنا
?️ 11 جولائی 2024سچ خبریں: برطانوی وزیر خزانہ ریچل ریوز نے ملک کی معاشی صورتحال کو
جولائی
پاکستان سی پیک کے دوسرے مرحلے کو اپ گریڈ کرنے کے لیے چین کے وژن کو سراہتا ہے، احسن اقبال
?️ 24 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات
مئی
سپریم کورٹ کا عمران خان کو فوری رہا کرنے کا حکم
?️ 11 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)
مئی
اسلام آباد میں اسموگ خطرات پر پاک ای پی اے کی دفعہ 144 نافذ کرنے کی سفارش
?️ 2 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد میں اسموگ کے بڑھتے خطرات کے
نومبر
الیکشن کمیشن کا فواد حسن فواد کو عہدے پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
?️ 28 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن نگران وفاقی وزیر فواد حسن فواد کےخلاف
دسمبر
ٹرمپ کے قریبی حلقے کی زلنسکی کے مخالفین سے خفیہ مذاکرات
?️ 6 مارچ 2025سچ خبریں:ایک امریکی جریدے نے انکشاف کیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے
مارچ
عمران خان کی عدالت میں پیشی کیلئے کل سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دی جائے گی
?️ 26 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان
نومبر
جرمن ہسپتال ایسوسی ایشن نے اہم ادویات کی کمی کے بارے میں خبردار کیا
?️ 7 مئی 2023سچ خبریں:جرمن اخبار ڈائی ویلٹ کے مطابق جرمن ہسپتال ایسوسی ایشن کے
مئی