پی ٹی آئی کی جانب سے آزادی مارچ کے بعد دائر مقدمات ختم کروانے کیلئے کمیٹی تشکیل

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں)پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری اسد عمر نے اعلان کیا ہے کہ ان کی پارٹی نے 25 مئی کو ’آزادی مارچ‘ کے بعد پارٹی ارکان کے خلاف درج فوجداری مقدمات ختم کروانے اور مظاہرین پر تشدد کرنے والے اہلکاروں کی نشاندہی کرکے قانونی کارروائی کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

اسد عمر نے اپنی ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ ’کسی کو یہ نہیں سوچنا چاہیے کہ ہم 25 مئی کو بھول گئے ہیں، ہم اسے بھولے ہیں اور نہ ہی کسی کو بھولنے دیں گے‘۔

سابق وزیر اعظم عمران خان کے ’حقیقی آزادی مارچ‘ سے قبل حکام نے دفعہ 144 نافذ کی تھی جو کہ اجتماعات کو روکنے کے لیے استعمال کی جاتی ہے، مارچ کا راستہ روکنے کے لیے راستوں پر بڑے بڑے شپنگ کنٹینرز رکھے گئے تھے۔

مارچ سے ایک رات قبل پی ٹی آئی رہنماؤں کی رہائش گاہوں پر پولیس کے چھاپے کی اطلاعات سامنے آئیں، مارچ کے روز پنجاب میں پارٹی کے حامیوں اور کارکنان کو بدترین تشدد کا سامنا کرنا پڑا۔

سابق وزیر حماد اظہر پر آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی جس سے وہ زخمی ہو گئے جبکہ سابق صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد کی گاڑی کی ونڈ شیلڈ توڑ دی گئی تھی۔

علاوہ ازیں ڈی چوک پر احتجاج ختم ہونے کے بعد عمران خان سمیت یاسمین راشد، فواد چوہدری، حماد اظہر، عمران اسمٰعیل، شبلی فراز اور دیگر کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے۔

آج ایک ٹوئٹ میں اسد عمر نے کہا کہ پارٹی نے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جو تمام فرسٹ انفارمیشن رپورٹس (ایف آئی آر) کی نگرانی کرے گی اور فرضی مقدمات کی نشاندہی کرے گی۔

اس کمیٹی کی سربراہی سابق وزیر تعلیم شفقت محمود کریں گے جو کہ پی ٹی آئی رہنما عامر محمود کیانی، یاسمین راشد، عون عباس بپی اور راجا بشارت پر مشتمل ہے۔

اسد عمر نے بتایا کہ اس کمیٹی کا مقصد پنجاب میں پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف درج تمام جعلی مقدمات کو اکٹھا کرنا اور انہیں ختم کروانے کے لیے قانونی اقدامات اٹھانا ہے۔

مزید برآں یہ کمیٹی پارٹی ارکان کے خلاف غیر قانونی اور مجرمانہ کارروائی کے ذمہ دار افسران کی نشاندہی اور ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کرے گی۔

یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پی ٹی آئی نے پنجاب کے اہم ضمنی انتخابات میں صوبے کی 20 میں سے 15 نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی ہے۔

گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا تھا کہ پارٹی اب 22 جولائی کو وزیرا علیٰ کے انتخاب کے بعد صوبے میں حکومت بنائے گی۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری پرویز الہٰی کو اپنا امیدوار منتخب کیا ہے۔

مشہور خبریں۔

امریکی پروفیسر نے اسرائیل کے بارے میں کیا کہا ؟

?️ 13 دسمبر 2023سچ خبریں:امریکی پروفیسر جوآن پی ولاسمل نے لکھا ہے کہ پولز، ہیش

وزارت خزانہ نے کئی وفاقی سرکاری اداروں کے دیوالیہ ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا

?️ 20 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزارت خزانہ نے خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے

رواں سال ملک بھر میں معمول سے زیادہ بارشیں ہوسکتی ہیں، این ڈی ایم اے

?️ 21 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( این ڈی ایم

امریکہ کی پالیسی دنیا کو تباہی کی طرف لے جا رہی ہے: روسی سفارت کار

?️ 21 جنوری 2023سچ خبریں:واشنگٹن میں روس کے سفیر اناتولی انتونوف نے خبردار کیا کہ

فلسطین لبریشن کی اسرائیل کو شدید دھمکی

?️ 31 جولائی 2024سچ خبریں: عوامی فرنٹ فار لبریشن آف فلسطین کے ترجمان مہر الطاہر

تھانہ شادمان کیس میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواستِ ضمانت مسترد

?️ 17 اکتوبر 2023لاہور: (سچ خبریں) انسداد دہشتگردی عدالت نے تھانہ شادمان کیس میں رہنما

ٹرمپ کی 100 روزہ حکمرانی؛ تجارتی جنگ، داخلی آمریت اور بین الاقوامی انتشار

?️ 1 مئی 2025 سچ خبریں:ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت کے پہلے 100 دنوں میں اختیارات

شیرین ابو عاقلہ کی شہادت کے بارے میں صیہونی حکومت کا نیا دعویٰ

?️ 5 ستمبر 2022سچ خبریں:       صیہونی حکومت کی فوج نے دعویٰ کیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے