پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے انتخاب کے بارے میں چوہدری شجاعت حسین کا پالیسی بیان جاری

?️

لاہور: (سچ خبریں)پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ ہے کہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے لیے چوہدری پرویز الہٰی ہی پارٹی کے امیدوار ہیں۔

مسلم لیگ (ق) کی جانب سے پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے انتخاب کے بارے میں چوہدری شجاعت حسین کا پالیسی بیان جاری کیا گیا۔

بیان میں چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ جن کو مینڈیٹ ملا حکومت کرنا اس کا حق ہے، ایک بار نہیں دو تین مرتبہ پہلے بھی یہی بات کہہ چکا ہوں۔

ساتھ ہی انہوں نے کوئی خط جاری کرنے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ کوئی خط جاری نہیں کر رہا، کسی قسم کے خط جاری کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

چوہدری شجاعت نے کہا کہ مجھے صفائی پیش کرنے کی کوئی ضرورت نہیں، ملکی مسائل کا حل اسی میں ہے کہ گنتی کے چکروں سے باہر نکلا جائے۔

انہوں نے کہا کہ غریب آدمی کے مسائل کی طرف توجہ دی جائے، جو غریبوں کے مسائل حل کرنے میں کامیاب ہو گا حقیقی معنوں میں اسی کی گنتی پوری ہو جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ جو منتخب ہوئے ہیں وہ عوام کی خدمت کریں، اس فکر میں نہ پڑیں کہ ایک دوسرے کو کیسے نیچا دکھانا ہے۔

سربراہ مسلم لیگ (ق) نے کہا کہ ملکی مسائل کا حل اسی میں ہے کہ سال ڈیڑھ سال حکومت کا موقع ملنا چاہیے یا فوری انتخابات کی طرف جایا جائے۔

خیال رہے کہ چوہدری شجاعت کا یہ بیان پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے ملاقات کے ایک روز بعد سامنے آیا۔

گزشتہ روز حکمراں اتحاد کی اعلیٰ قیادت پنجاب حکومت کو بچانے اور اگست 2023 میں آئندہ عام انتخابات تک موجودہ اسمبلیاں برقرار رکھنے کے لیے اکٹھی ہوئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق رہنما پی پی پی نے حمزہ شہباز کے وزیر اعلیٰ پنجاب برقرار رہنے کے لیے مسلم لیگ (ق) کی حمایت حاصل کرنے کی خاطر چوہدری شجاعت سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی تھی۔

چوہدری شجاعت کے بیٹے چوہدری سالک حسین اور مسلم لیگ (ق) کے رہنما طارق بشیر چیمہ شہباز شریف کی کابینہ کا حصہ ہیں۔

پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ (ق) کے 10 اراکین ہیں اور مبینہ طور پر آصف زرداری نے چوہدری شجاعت سے حمزہ شہباز کو بچانے کے اپنے منصوبے میں حکمراں اتحاد کا ساتھ دینے کو کہا۔

ان رپورٹس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے الیکشن اینالائسز اینڈ مینجمنٹ سیل کے چیئرمین ریاض فتیانہ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ مسلم لیگ (ق) کے اراکین صوبائی اسمبلی اپنی ہی پارٹی کے وزیراعلیٰ کے امیدوار پرویز الہٰی کو ووٹ دیں گے، اس لیے وہ آرٹیکل 63- اے کی خلاف ورزی نہیں کر رہے ہیں اور چوہدری شجاعت بھی انہیں نہیں روک سکتے کیونکہ امیدوار پی ٹی آئی سے نہیں ہے۔

مشہور خبریں۔

سڈنی واقعے پر بھارت نے جھوٹا بیانیہ گھڑا اور عالمی میڈیا نے اسے پھیلایا، وزیر اطلاعات

?️ 17 دسمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا

توانائی، اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ، مہنگائی بدستور بلند سطح پر برقرار

?️ 16 ستمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) قلیل مدتی مہنگائی میں 14 ستمبر کو ختم

صرف امریکہ ہی اسرائیل کو سمجھا سکتا ہے:وزیر خارجہ

?️ 19 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایک نجی

مغربی کابل میں دھماکہ

?️ 15 نومبر 2021سچ خبریں:خبری ذرائع نے آج کابل کے مغرب میں کوٹ سانگی کے

منظم شیطانی مافیا(2) سعودی خواتین؛ جبر کی شدت سے لے کر سماجی اصلاحات کے سراب تک

?️ 8 فروری 2023سچ خبریں:سعودی خواتین پر سے پابندیاں ہٹانے کے سلسلے میں سعودی عرب

موغادیشو میں 30 گھنٹے تک جاری رہنے والی یرغمالی صورتحال کا خاتمہ

?️ 21 اگست 2022سچ خبریں:    مقامی ذرائع نے صومالیہ کے دارالحکومت میں واقع ہوٹل

امریکہ کے لیے جنگ سے نکلنے کا واحد راستہ ایران کی شرائط قبول کرنا ہے: معروف بین الاقوامی تجزیہ کار

?️ 11 اپریل 2026سچ خبریں:معروف بین الاقوامی تجزیہ کار جان مرشائمر کے مطابق امریکہ کے

عدالت حکم دیتی ہے تو عمران خان کی گرفتاری ہونی چاہیے، خواجہ آصف

?️ 7 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے