پی ٹی آئی کی جانب سے آزادی مارچ کے بعد دائر مقدمات ختم کروانے کیلئے کمیٹی تشکیل

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں)پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری اسد عمر نے اعلان کیا ہے کہ ان کی پارٹی نے 25 مئی کو ’آزادی مارچ‘ کے بعد پارٹی ارکان کے خلاف درج فوجداری مقدمات ختم کروانے اور مظاہرین پر تشدد کرنے والے اہلکاروں کی نشاندہی کرکے قانونی کارروائی کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

اسد عمر نے اپنی ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ ’کسی کو یہ نہیں سوچنا چاہیے کہ ہم 25 مئی کو بھول گئے ہیں، ہم اسے بھولے ہیں اور نہ ہی کسی کو بھولنے دیں گے‘۔

سابق وزیر اعظم عمران خان کے ’حقیقی آزادی مارچ‘ سے قبل حکام نے دفعہ 144 نافذ کی تھی جو کہ اجتماعات کو روکنے کے لیے استعمال کی جاتی ہے، مارچ کا راستہ روکنے کے لیے راستوں پر بڑے بڑے شپنگ کنٹینرز رکھے گئے تھے۔

مارچ سے ایک رات قبل پی ٹی آئی رہنماؤں کی رہائش گاہوں پر پولیس کے چھاپے کی اطلاعات سامنے آئیں، مارچ کے روز پنجاب میں پارٹی کے حامیوں اور کارکنان کو بدترین تشدد کا سامنا کرنا پڑا۔

سابق وزیر حماد اظہر پر آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی جس سے وہ زخمی ہو گئے جبکہ سابق صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد کی گاڑی کی ونڈ شیلڈ توڑ دی گئی تھی۔

علاوہ ازیں ڈی چوک پر احتجاج ختم ہونے کے بعد عمران خان سمیت یاسمین راشد، فواد چوہدری، حماد اظہر، عمران اسمٰعیل، شبلی فراز اور دیگر کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے۔

آج ایک ٹوئٹ میں اسد عمر نے کہا کہ پارٹی نے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جو تمام فرسٹ انفارمیشن رپورٹس (ایف آئی آر) کی نگرانی کرے گی اور فرضی مقدمات کی نشاندہی کرے گی۔

اس کمیٹی کی سربراہی سابق وزیر تعلیم شفقت محمود کریں گے جو کہ پی ٹی آئی رہنما عامر محمود کیانی، یاسمین راشد، عون عباس بپی اور راجا بشارت پر مشتمل ہے۔

اسد عمر نے بتایا کہ اس کمیٹی کا مقصد پنجاب میں پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف درج تمام جعلی مقدمات کو اکٹھا کرنا اور انہیں ختم کروانے کے لیے قانونی اقدامات اٹھانا ہے۔

مزید برآں یہ کمیٹی پارٹی ارکان کے خلاف غیر قانونی اور مجرمانہ کارروائی کے ذمہ دار افسران کی نشاندہی اور ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کرے گی۔

یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پی ٹی آئی نے پنجاب کے اہم ضمنی انتخابات میں صوبے کی 20 میں سے 15 نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی ہے۔

گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا تھا کہ پارٹی اب 22 جولائی کو وزیرا علیٰ کے انتخاب کے بعد صوبے میں حکومت بنائے گی۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری پرویز الہٰی کو اپنا امیدوار منتخب کیا ہے۔

مشہور خبریں۔

ٹرمپ اور ان کی خارجہ پالیسی ٹیم کے درمیان ایران کے معاملے پر ڈیوڈ کیمپ میں گھنٹوں بحث کیا ہوا ؟

?️ 10 جون 2025سچ خبریں: خبررساں ویب سائٹ Axios کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور

نیو کیسل کلب کی خریداری سعودی عرب کی ایک غیر انسانی ریکارڈ کو دفن کرنے کی تازہ کوشش

?️ 10 اکتوبر 2021سچ خبریں: سعودی عرب انسانی حقوق کی تنظیموں کی مخالفت کے باوجود

ججز اور عدلیہ کو تنقید سے ڈر نہیں کیونکہ تنقید سے اصلا ح ہوتی ہے،اطہر من اللہ

?️ 2 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ کا

اسرائیل کا وجود تباہی کے دہانے پر

?️ 18 جنوری 2023سچ خبریں:المیادین نیٹ ورک کی ویب سائٹ نے نیتن یاہو کی کابینہ

کیا غزہ میں قتل و غارت اور جرائم صہیونیوں کی فتح کی نشانی ہے؟

?️ 2 اپریل 2024سچ خبریں: تحریک حماس نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے عالمی برادری

توہین عدالت کیس میں عمران خان کو شوکاز نوٹس ارسال

?️ 26 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر سابق وزیر

موبائل اشتہارات کے ذریعے عالمی سطح پر جاسوسی

?️ 3 جون 2026سچ خبریں:نئی تحقیق کے مطابق دنیا بھر کی انٹیلی جنس اور قانون

اسرائیل کو اسٹریٹیجک شکست اور بے مثال داخلی اختلافات کا سامنا ہے

?️ 15 اپریل 2026سچ خبریں: صہیونی حکومت کے امور کے ایک ماہر نے مختلف محاذوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے