پی ٹی آئی نے ٹائیگر فورس رجسٹریشن کے لیے ویب سائٹ لانچ کر دی

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے ٹائیگر فورس کی رجسٹریشن کے لیے ویب سائٹ لانچ کر دی ۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ملک میں بیرونی مداخلت کے ذریعے حکومت مسلط کی گئی،آج ہمارا ملک جس موڑ پر کھڑا ہے وہاں ٹائیگر فورس کی ضرورت ہے۔30 سال سے ملک کا خون چوسنے والے مجرموں کو اقتدار دیا گیا۔

چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے  گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ  پنجاب کے 20 حلقوں کے الیکشن میں ابھی سے دھاندلی ہو رہی ہے،آج ہمارا ملک جس موڑ پر کھڑا ہے وہاں ٹائیگر فورس کی ضرورت ہے۔ نوجوان خود کو رجسٹر کریں اور ٹائیگر فورس کا حصہ بن جائیں۔انتخابی مرحلے میں نوجوان ہماری مدد کریں۔

دو خاندانوں نے جھک جھک کر بیرونی طاقتوں کی غلامی کی۔دو نوں خاندان پھر اس لیے اقتدار میں لائے گئے تا کہ باہر کے ایجنڈے پر چلیں، عمران خان نے مزید کہا کہ یہ ہمارا انصاف کا نظام تباہ کر دیں گے،آج نیب اور ایف آئی اے کو تباہ کر دیاگیا۔

اب یہ ایسا ماحول بنا رہے ہیں کہ عدالتوں سے بھی بچ جائیں۔عمران خان نے کہا کہ حکمران کبھی بھی صاف اور شفاف الیکشن نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ پنجاب کے 20 حلقوں کے الیکشن میں ابھی سے دھاندلی ہو رہی ہے،پارٹی کی لیڈرشپ پر ایف آئی آر کاٹی ہوئی ہے،مجھ پر 9 مقدمات درج ہیں،پارلیمنٹ ختم ہو گئی۔پنجاب میں بھی تماشا لگا رکھا ہے۔قومی اسمبلی میں ایسے شخص کو اپوزیشن لیڈر بنایا گیا جو ن لیگی ٹکٹ پر الیکشن لڑے گا۔60 فیصد کابینہ اراکین کرپشن کیسز میں ضمانتیں لے کر بیٹھے ہیں،یہ صرف پاکستان کے ادارے تباہ کر کے خود کو مسلط کرنا چاہتے ہیں، میڈیا پر فاشسٹ ہتھکنڈوں کے ذریعے بد ترین سختیاں مسلط کی گئی ہیں۔

عمران خان نے مزید کہا کہ آج ہمارا ملک جس موڑ پر کھڑا ہے وہاں ٹائیگر فورس کی ضرورت ہے۔ نوجوان خود کو رجسٹر کریں اور ٹائیگر فورس کا حصہ بن جائیں۔انتخابی مرحلے میں نوجوان ہماری مدد کریں۔یہاں واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ہفتے کی شام 2 جولائی کو ملک گیر احتجاجی جلسوں کا اعلان کر دیا ہے۔

مشہور خبریں۔

شہباز گل جسمانی ریمانڈ پر اسلام آباد پولیس کے حوالے

?️ 17 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے رہنما

مصر اور امریکہ کے درمیان شدید ترین کشیدگی

?️ 14 فروری 2025 سچ خبریں:مصری ذرائع نے مصر اور امریکہ کے درمیان تعلقات میں

بائیڈن صدر بننے کے اہل نہیں ہیں: ریپبلکن پارٹی

?️ 15 مئی 2023سچ خبریں:امریکی کانگریس کے ریپبلکن نمائندوں کے ایک گروپ نے 80 سالہ

جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک

?️ 23 اگست 2023وزیرستان: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی

بلاول بھٹو کا سیلاب متاثرین کے بنائے گئے گھروں کا دورہ، مالکانہ حقوق تقسیم کئے

?️ 23 اگست 2025رتوڈیرو (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے

چین کی 46 امریکی کمپنیوں پر پابندی

?️ 22 جون 2026سچ خبریں:چین کی وزارت خزانہ نے 46 امریکی کمپنیوں کی مصنوعات کو

پاکستان امن چاہتا ہے، عالمی برادری بھارت کا محاسبہ کرے۔ وزیراعظم شہباز شریف

?️ 29 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان

پاکستان سمیت بیس ممالک کے شہریوں پر سعودی عرب میں داخلہ پر پابندی عائد

?️ 3 فروری 2021سچ خبریں:سعودی عرب نے سفارت کاروں اور ادارہ صحت کے کارکنوں سمیت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے