🗓️
اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں سینیٹر سیف اللہ نیازی اور حامد زمان کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا گیا ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے پی ٹی آئی کے چیف آرگنائزر سینیٹر سیف اللہ نیازی کو حراست میں لیے جانے کی کی تصدیق کردی جب کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف نے رہنماؤں نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کے سیف اللہ نیازی کو اغوا کرلیا گیا جب کہ ایف آئی اے نے ان کی سینٹ کے احاطے سے گرفتاری کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیا تھا۔
وفاقی وزیر داخلہ نے ایک صحافی کی جانب سے پوچھے جانے پر کہ کیا ایف آئی اے نے سینیٹر سیف اللہ نیازی کو حراست میں لیا ہے جواب دیا کہ ایف آئی اے نے سینیٹر سیف اللہ نیازی کو متعدد بار بلایا لیکن ہو پیش نہیں ہوئے، اب ایف آئی اے انہیں لے کر آیا ہے، اب ان سے کچھ سوالات اور انٹیروگیشن ہونی ہے، اب اگر انہوں نے تعاون نہ کیا تو پھر ضابطے کی کارروائی کے بعد انہیں گرفتار کیا جاسکتا ہے۔
دوسری جانب، اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری اسد عمر نے کہا کہ مجھے ابھی خبر موصول ہوئی کہ سینیٹر سیف اللہ نیازی کو سینیٹ کے احاطے سے اٹھایا گیا ۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ اگر یہ خبر درست ہے تو یہ اقدام انتہائی قابل مذمت ہے۔
اسی دوران پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری نے دعویٰ کیا کہ سینیٹر سیف اللہ نیازی کو ”اسلام آباد میں نامعلوم افراد“ نے سینیٹ کے احاطے سے اٹھایا۔ انہوں نے سینیٹ چیئرمین صادق سنجرانی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کی منظوری اور ان کے علم میں لائے بغیر سینیٹر کی گرفتاری پر انہیں شرم آنی چاہیے۔
پی ٹی آئی کے سینئر رہنما افتخار درانی نے دعویٰ کیا کہ سینیٹر سیف اللہ نیازی کو سینیٹ کے احاطے سے اغوا کرلیا گیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں افتخار درانی نے کہا کہ پہلے بھی سیف اللہ نیازی کے گھر کے اوپر حملہ کیا گیا تھا اور ذاتی سامان تحویل میں لیا گیا تھا۔
پی ٹی آئی رہنما نے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قانون کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں، آج تک پاکستان میں ایسا نہیں ہوا۔ پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری اسد عمر نے بھی دعوے کو دہرایا کہ سینیٹر سیف اللہ نیازی کو اٹھالیا گیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ سینیٹ کے احاطے سے سینیٹر کو اٹھا لیا گیا، بدترین فسطائیت کا دور!
افتخار درانی کے بیان کو شیئر کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی سینئر رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ سینٹ کے احاطے سے سینیٹر کو اٹھا لیا گیا؟ ملک میں اتنی بڑی فسطائیت کبھی نازل نہیں ہوئی۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ اس سے زیادہ پارلیمنٹ کی توہین ہو نہیں سکتی، چیئرمین سینیٹ کم از کم غیرت کا مظاہرہ کریں اور اس عمل کا نوٹس لیں۔
مشہور خبریں۔
مریم نواز کی باڈی لینگویج عجیب تھی: شہزاد اکبر
🗓️ 7 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا
جنوری
یوسف رضا گیلانی کی ہار پکی ہے:وزیر داخلہ
🗓️ 3 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس آمد کے موقع
مارچ
روس کے ساتھ اپنی غلطی کو چین کے ساتھ نہ دہرائیں:نیٹو کا مغرب کو انتباہ
🗓️ 7 جنوری 2023سچ خبریں:نیٹو کے سیکرٹری جنرل کا دعویٰ ہے کہ مغرب نے روس
جنوری
فلسطین کی حمایت ہماری خارجہ پالیسی کا بنیادی اصول ہے: پاکستان
🗓️ 30 نومبر 2021سچ خبریں:فلسطین کے ساتھ یوم یکجہتی کے موقع پر پاکستانی وزارت خارجہ
نومبر
راولپنڈی رنگ روڈ (آر آر آر) منصوبے کا کام مکمل ہونا چاہیے
🗓️ 22 مئی 2021راولپنڈی(سچ خبریں) راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہوا بازی کے
مئی
اسلام آباد میں دہشتگردی کے واقعات بڑھنے پر وزیر داخلہ کا اظہار تشویش
🗓️ 4 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے وفاقی دارالحکومت میں
جون
محسن داوڑ کو کوئٹہ سے حراست میں لے کر اسلام آباد بھیج دیا گیا
🗓️ 10 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ (این ڈی ایم) کے چیئرمین
نومبر
میکرون کے خلاف 100,000 افراد کا احتجاج
🗓️ 9 ستمبر 2024سچ خبریں: فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کی پالیسیوں کے خلاف بائیں بازو
ستمبر