پی ٹی آئی کی نااہلی پر کوئی ’وائٹ پیپر‘ پردہ نہیں ڈال سکتا، مریم اورنگزیب

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان محض ایک وائٹ پیپر جاری کر کے اپنے دورِ حکومت میں مبینہ کرپشن اور نااہلی کے سبب ہونے والی تباہی پر پردہ نہیں ڈال سکتے۔

مخلوط حکومت کی ایک سالہ کارکردگی پر پی ٹی آئی کی جانب سے وائٹ پیپر جاری ہونے کے بعد ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ ’چاہے وہ وائٹ، ریڈ یا یلو پیپر جاری کردیں لیکن عمران خان کو اپنی کرپشن، نااہلی اور آئین کی خلاف ورزی چھپانے میں کوئی مدد نہیں مل سکتی‘۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ’موجودہ حکمران اتحاد ہی ہے جس نے پچھلی حکومت کے پیدا کردہ معاشی بحرانوں سے ملک کو نکالنے کے لیے ٹھوس کوششیں کی ہیں، عمران خان محض ایک سال قبل اقتدار سنبھالنے والی حکومت کی کارکردگی پر کیسے سوال اٹھا سکتے ہیں جبکہ انہوں نے خود ملک کو معاشی بحران میں دھکیلا۔

انہوں نے کہا کہ ’ملک کو ڈیفالٹ کے دہانے پر لانے والے ایک شخص نے وائٹ پیپر جاری کیا، ستم ظریفی یہ ہے کہ اس میں پاور سیکٹر میں گردشی قرضے کا کوئی ذکر نہیں تھا، جو ان کے دور میں 1100 ارب روپے سے بڑھ کر 2400 ارب روپے تک پہنچ گیا، توانائی کے شعبے میں گردشی قرضے کا بھی کوئی تذکرہ نہیں تھا، جو پی ٹی آئی کے دورحکومت میں 1400 ارب روپے تک پہنچ گیا‘۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ’عمران خان نے وائٹ پیپر میں اپنی حکومت کی غلط پالیسیوں کا ذکر کرنے کی بھی ہمت نہیں کی جس کی وجہ سے گندم، چینی، گیس اور بجلی کی قیمتیں بڑھ گئیں‘۔

انہوں نے کہا کہ ’پی ٹی آئی حکومت نے 20 ہزار ارب روپے کے ریکارڈ قرضے لیے تھے، جن کا وائٹ پیپر میں ذکر نہیں تھا، اتحادی حکومت نے ایک سال کے دوران 11 ارب ڈالر کا قرضہ واپس کیا‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ’سابق وزیر اعظم نے اپنے چار سالہ دور حکومت میں غلط پالیسیوں پر عمل کر کے تقریباً ہر دوست ملک کو ناراض کیا، وائٹ پیپر میں پچھلی حکومت کی ان پالیسیوں کا بھی ذکر نہیں کیا گیا جنہوں نے 60 لاکھ افراد کو بے روزگار کردیا اور 2 کروڑ افراد کو غربت کی لکیر سے نیچے دھکیل دیا۔

مشہور خبریں۔

2030 تک 53 فیصد توانائی کا حصول ریونیوبل انرجی سے ہوگا، پاور ڈویژن

?️ 19 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاور ڈویژن حکام نے کہا ہے کہ 2030

امپورٹڈ حکومت کو تسلیم نہیں کروں گا:وزیراعظم عمران خان

?️ 9 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم  نے ڈپٹی اسپکر قاسم سوری کی تحریک عدم اعتماد

جنگ بندی کے خاتمے کے عین وقت خرطوم میں زوردار دھماکے

?️ 29 مئی 2023سچ خبریں:ریپڈ ری ایکشن فورسز اور سوڈانی فوج کے درمیان اعلان کردہ

ہیگسیٹ: اڈاہو میں قطر کے لیے فوجی سہولت تعمیر کی جائے گی

?️ 11 اکتوبر 2025سچ خبریں: امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیٹ نے قطر کے ساتھ ایک

ارجنٹائنی شہریوں کا فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی

?️ 8 دسمبر 2022سچ خبریں:ارجنٹینا میں درجنوں افراد بیونس آئرس میں صہیونی سفارت خانے کے

یورپ امریکہ کی پیروی کرتا ہے،ایران نہیں جھکے گا:پاکستان کی سابق سفیر

?️ 22 ستمبر 2025یورپ امریکہ کی پیروی کرتا ہے، ایران نہیں جھکے گا:پاکستان کی سابق

 ایران کے خلاف اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے:آذربائیجان 

?️ 30 جنوری 2026 ایران کے خلاف اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں

عطیات لیتے لیتے محبت ہوگئی تو شادی کرلی، عاصمہ نعمان

?️ 13 نومبر 2023کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ عاصمہ نعمان نے کہا ہے کہ شوہر سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے