?️
لاہور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی زیر صدارت سینئر قیادت کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔میڈیا رپوٹس کے مطابق پی ٹی آئی نے اسمبلیاں تحلیل ہوتے ہی دوبارہ سڑکوں پر آنے کا فیصلہ کیا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ بڑا ایشو مہنگائی ہے،اس پر پہلے سے زیادہ آواز بلند کرنی ہے۔اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ این آر او ٹو کو احتجاجی اور اور انتخابی مہم میں ہدف تنقید بنایا جائے گا۔
پی ڈی ایم کے خلاف بند ہونے والے کیسز کو عوامی مہم میں اجاگر کیا جائے گا۔ پاکستان تحریک انصاف 23 مارچ سے پہلے عام انتخابات کرانے کی خواہشمند ہے، اس لیے پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلی 23 دسمبر کو تحلیل کیے جانے کا امکان ہے، اس حوالے سے حتمی تاریخ کا اعلان پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی طرف سے 17 دسمبر کو لبرٹی چوک اجتماع میں کیا جائے گا۔
قبل ازیں عمران خان نے کہا ہے کہ 17 دسمبر کو پنجاب اور خیبرپختونخواہ اسمبلیاں توڑنے کی تاریخ کا اعلان کروں گا، پھر 70 فیصد پاکستان الیکشن موڈ میں چلا جائے گا، اگر جلد الیکشن نہ ہوئے تو ملک انتشار کی طرف جائے گا۔ انہوں نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج سینئر لیڈرشپ سے میٹنگ کی ہے، ملک کے تمام ایشوز پر بات کی، اگر ہم نے ان ایشوز پر ایکشن نہ لیے تو بڑا نقصان ہوسکتا ہے، آج جو ایشو اٹھانا چاہتا ہوں کہ جو بھی آج پاکستان میں ہورہا ہے، جس شرمناک طریقے سے بڑے بڑے ڈاکوؤں کے کیسز معاف کیے جارہے ہیں، ایسی چیزیں 70 سالوں میں بنانا ری پبلک میں نہیں دیکھیں، بنانا ری پبلک وہ ہوتی ہے جہاں انصاف نہیں ہوتا اور قانون کی بالادستی نہیں ہوتی۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ نوجوانوں سے مخاطب ہوں کہ دنیا میں کوئی ملک بتا دیں جس ملک میں قانون کی بالادستی نہ ہو اور وہ خوش ہو، اور وہ ملک جہاں قانون کی حکمرانی ہواور وہ غریب ہو، ایسا کہیں نہیں ہے۔
مشہور خبریں۔
کراچی: 4 روزہ عالمی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کا آغاز
?️ 19 نومبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) سندھ کے دارالحکومت کراچی میں 4 روزہ عالمی
نومبر
افغان میڈیا کے لیے طالبان کی نئی ہدایات
?️ 22 نومبر 2021سچ خبریں:طالبان کی اچھائیوں کوفروغ دینے اور برائیوں سے روکنے والی وزارت
نومبر
صیہونی ریجیم کی فوج کا 10 فوجیوں کے زخمی ہونے کا اعتراف
?️ 21 ستمبر 2025سچ خبریں: صیہونی ریجیم کی فوج کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ
ستمبر
شہزاد اکبر اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے
?️ 24 جنوری 2022اسلام آباد ( سچ خبریں ) وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے
جنوری
ترجمان پنجاب حکومت کی شریف خاندان پر شدید تنقید
?️ 30 ستمبر 2021لاہور (سچ خبریں) وزیرِ جیل خانہ جات و ترجمان پنجاب حکومت فیاض
ستمبر
کشمیر کو کوئی صوبہ نہیں بنا رہا اور نہ بناسکتا ہے
?️ 15 جولائی 2021لاہور (سچ خبریں) تحریک انصاف کے رہنماء علی محمد خان نے نجی
جولائی
سابق انٹیلیجنس چیف کے خلاف الزامات کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم
?️ 18 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) فوج نے مبینہ طور پر آئی ایس آئی
اپریل
چین کا امریکہ کو اہم مشورہ
?️ 25 مارچ 2025 سچ خبریں:چین کے وزیر اعظم لی چیانگ نے امریکہ کو مشورہ
مارچ