?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی مذاکرات چاہتی ہے تو احتجاجی دھمکیوں کا رویہ ترک کرنا ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق رانا ثناءاللّٰہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے پُرامن احتجاج کا رویہ رکھا تو لاہور میں جلسے کی اجازت مل جائے گی ورنہ قانون اپنا راستہ اپنائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عدم استحکام پیدا کرنے اور ملک کو ترقی سے روکنا ایجنڈا ہے تو سختی سے روکا جانا چاہیے۔
ذرائع کے مطابق رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ مجھے نہیں پتہ پی ٹی آئی کہاں جلسہ کرنا چاہتی ہے، پی ٹی آئی جہاں جلسے کی اجازت مانگے گی اس کی اجازت مقامی انتظامیہ دے گی، اگر مقامی انتظامیہ سمجھے گی کہ یہ پُرامن رہیں گے تو اجازت دے سکتی ہے۔
رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ ان کا ہر قدم معیشت کو ڈبونے اور ڈیفالٹ کرنے کی طرف اٹھتا ہے، انہیں جب بھی جلسہ کا موقع ملا ہے، پھر انہوں نے جو کیا وہ ان کے رویہ کا گواہ ہے۔ رانا ثناء نے کہا کہ ہم بیٹھ کر بات کرنے کے خواہاں ہیں، جب یہ اقتدار میں تھے ہم تب بھی بات کرنے کو تیار تھے۔


مشہور خبریں۔
غزہ میں ہونے والی نسل کشی کا اصلی ذمہ دار کون ہے؟ حماس کے اعلی عہدیدار
?️ 16 اکتوبر 2024سچ خبریں: فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ایک سینئر رکن نے
اکتوبر
سپریم کورٹ کا ملک بھر سے سڑکوں، فٹ پاتھوں سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم
?️ 27 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے ملک بھر سے سڑکوں اور فٹ
اپریل
پیوٹن کا مغربی ممالک کو روسی تیل کی فروخت پر پابندی کا حکم نامہ جاری
?️ 28 دسمبر 2022سچ خبریں: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکہ اور
دسمبر
صوبائی حکومت واجبات کی ادائیگی میں تاحال ناکام، پشاور بی آر ٹی بند ہونے کے قریب
?️ 3 جون 2023پشاور: (سچ خبریں) صوبائی حکومت کی جانب سے پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم کے
جون
ترکی برائی کا محور
?️ 5 نومبر 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ میں صیہونی حکومت کے سفیر ڈینی ڈینن نے
نومبر
مسلسل دسویں روز روپے کی قدر میں کمی،
?️ 15 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ آج
ستمبر
امریکہ میں فائرنگ؛مولود بچے سمیت چار افراد ہلاک
?️ 6 ستمبر 2021سچ خبریں:امریکی ریاست فلوریڈا میں ہونے والی فائرنگ کے نتیجہ میں ایک
ستمبر
ملکی مہنگائی کو ہمیں کنٹرول کرناہے:محمود خان
?️ 13 نومبر 2021کرک(سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے بھی ملک میں مہنگائی کا
نومبر