پی ٹی آئی انتخابی نشان کیس: الیکشن کمیشن کی پشاور ہائیکورٹ میں نظرثانی کی درخواست دائر
30 دسمبر
🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے انتخابی نشان سے متعلق پشاور ہائیکورٹ کے حکم امتناع کے خلاف نظرثانی کی درخواست دائر کر دی۔
’ڈان نیوز ٹی وی‘ کی رپورٹ کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں نظرثانی کی درخواست الیکشن کمیشن کے وکیل کی جانب سے دائر کی گئی۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ معاملے پر خصوصی 2 رکنی بینچ بنا کر جلد سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔
درخواست میں پشاور ہائیکورٹ سے حکم امتناع ختم کرنے اور کیس کے لیے ڈویژنل بنچ تشکیل دینے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے 23 نومبر کو حکم دیا تھا کہ تحریک انصاف بلے کو اپنے انتخابی نشان کے طور پر برقرار رکھنے کے لیے 20 دن کے اندر اندر پارٹی انتخابات کرائے۔
ای سی پی کے حکم کے بعد پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ عمران خان قانونی پیچیدگیوں کی وجہ سے انٹرا پارٹی انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے اور گوہر خان ان کی جگہ چیئرمین کا الیکشن لڑیں گے، بعدازاں پی ٹی آئی نے 2 دسمبر کو انٹراپارٹی انتخابات کرائے تھے جہاں بیرسٹر گوہر خان کو عمران خان کی جگہ پی ٹی آئی کا نیا چیئرمین منتخب کیا گیا تھا۔
22 دسمبر کو ای سی پی نے تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن کالعدم قرار دیتے ہوئے بلے کا انتخابی نشان واپس لے لیا تھا۔
26 دسمبرکو پشاور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کا پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے ’بلے‘ کا نشان واپس لینے کا فیصلہ معطل کردیا تھا۔
پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس کامران حیات میاں خیل نے پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے انٹراپارٹی انتخابات سےمتعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا تھا۔
عدالت نے الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کاسرٹیفکیٹ ویب سائٹ پرجاری کرنے کےاحکامات دیے تھے۔
مشہور خبریں۔
صدارتی انتخاب: آصف زرداری، محمود اچکزئی کے کاغذاتِ نامزدگی جمع
🗓️ 2 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) صدارتی انتخاب کے لیے پیپلزپارٹی کی جانب سے
مارچ
چین کا جوہری خطرہ امریکی ہتھیاروں کو بڑھانے کا بہانہ
🗓️ 5 مارچ 2023سچ خبریں:چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماؤ ننگ نے اس جمعہ
مارچ
اسرائیل ایران پر حملہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا: صیہونی حکام کا اعتراف
🗓️ 19 دسمبر 2021سچ خبریں:کئی صیہونی سکیورٹی اور فوجی حکام نے ایک امریکی اخبار کو
دسمبر
سیاسی تنازعات کو پارلیمنٹ میں حل کیا جائے، جسٹس اطہر من اللہ
🗓️ 6 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من
اکتوبر
وفاقی وزیر داخلہ کی عراقی سفیر حامدعباس لفطاہ سے ملاقات
🗓️ 23 ستمبر 2022 اسلام آباد:(سچ خبریں)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ اور پاکستان میں
ستمبر
افغانستان پر طالبان کا قبضہ، کیا دنیا بندوق کے زور پر قائم ہونے والی حکومت کو تسلم کرلے گی؟
🗓️ 30 جون 2021(سچ خبریں) افغانستان میں طالبان اور اگان فورسز کے مابین شدید لڑائی
جون
صہیونی شہری قابض فوج پر کتنا اعتماد کرتے ہیں؟
🗓️ 15 فروری 2024سچ خبریں: جب کہ مقبوضہ علاقوں کے شمالی علاقے روحوں کے قصبوں
فروری
صہیونی حکومت کی ایران کے سامنے بے بسی؛تہران میں موجود المیادین کے رپورٹر کی زبانی
🗓️ 26 اکتوبر 2024سچ خبریں:تہران میں موجود المیادین کے رپورٹر نے رپورٹ دی ہے کہ
اکتوبر