کراچی(سچ خبریں) پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائنز(پی آئی اے) کا کویت آپریشن دوبارہ شروع ہو گیاہے، ہفتہ وار دو پروازیں چلیں گی، کویتی حکام نے خودساختہ پابندی لگا رکھی تھی اور اب اس کے خاتمے کے بعد قومی ایئرلائن (پی آئی اے) نے کویت کے لیے فلائٹ آپریشن کا دوبارہ آغاز کردیا ہے۔
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن فلائٹ آپریشن کا آغاز ہفتہ وار 2پروازوں سے کررہی ہے۔ پاکستانی جہازوں اور پائلٹس پر کویت نے خود ساختہ پابندی لگا رکھی تھی، پابندی کے باعث پی آئی اے کی پروازیں کویت نہیں جا سکتی تھیں۔
دوسری جانب کویتی ائیرلائن آزادانہ پاکستان پرواز کر رہی تھی تاہم اب پی آئی اے نے دوبارہ اپنی پروازیں کویت کے لیے بحال کردی ہیں۔سی ای او قومی ایئرلائن ارشد ملک نے وزیرہوابازی، سیکریٹری ایوی ایشن اور حکام کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ان کا کہنا تھا کہ وزارت خارجہ، پاکستانی اور کویتی سفیر کی کاوشوں سے آپریشن میں مدد ملی۔ پی آئی اے جانفشانی سے پاکستانیوں کی مدد میں مشغول رہے گی۔
خیال رہے کہ پی آئی اے کی جانب سے پابندی کا معاملہ پہلے سفارتی سطحوں پر بھی اٹھایا گیا تھا مگر اجازت نہ ملی بعد ازاں استحصالی رویہ کی نشاندہی پر وزیر ہوابازی نے کویت ائیرلائن کو بھی روکنے کی حکم صادر کیا تھا۔حکومت پاکستان اور سول ایوایشن کے دباؤ پر قومی ائیرلائن کو بھی کویت آپریشن کی اجازت مل گئی۔
مشہور خبریں۔
صیہونی ماہر کا حزب اللہ کی طاقت کا اعتراف
اکتوبر
کثیر الجماعتی کانفرنس کا سندھ کے تحفظات کو دور نہ کرنے پر مردم شماری نتائج قبول نہ کرنے کا انتباہ
مارچ
روپے کی قدر میں کمی کا رجحان برقرار، ڈالر مزید ایک روپے 40 پیسے مہنگا
اگست
سید حسن نصراللہ کا وعدہ پورا ہوا؟
اکتوبر
مجھے انتخابات کے دوسرے مرحلے میں نوجوانوں کی فیصلہ کن حمایت پر یقین ہے: اردوغان
مئی
آرمی چیف کی چین اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ سے الگ الگ ملاقات
مارچ
آئندہ حکومت پاکستان تحریک انصاف ارکان کی اکثریت سے بنائیں گے:عمران خان
اپریل
Indonesia To Offer Infrastructure Projects At IMF-World Bank Meeting
ستمبر