?️
اسلام آباد (سچ خبریں) پی آئی اے نے پاکستان سے بحرین کے لئے براہ راست پروازوں کا آغاز کردیا جنہیں کورونا وائرس کی وجہ سے بند کیا گیا تھا تاہم اب بحرین نے اجازت دے دی ہے، براہ راست پروازوں سےمسافرکم وقت میں اپنی منزل تک پہنچ سکیں گے، بحرین کے لیے ہفتہ وار 2پروازیں چلائی جائیں گی۔
تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے پاکستان سے بحرین کے لئے فضائی آپریشن بحال کردیا پہلی پروازپی کے189آج لاہورسے156مسافروں کولیکرروانہ ہوئی ، پی آئی اےبحرین کے لیے ہفتہ وار2پروازیں چلا رہی ہے.
جمعہ کولاہورسےاوراتوارکواسلام آباد سےبحرین کیلئےپروازیں روانہ ہونگی اور براہ راست پروازوں سےمسافرکم وقت میں اپنی منزل تک پہنچ سکیں گے، اس حوالے سے پی آئی اے سی ای او کا کہنا ہے کہ منافع بخش روٹس پرپروازیں بحال کرناپلان کاحصہ ہے، مزیدبین الاقوامی مقامات کیلئےبھی پروازیں شروع کی جائیں گی۔
خیال رہے سول ایوی ایشن نے پی آئی اے کو بحرین آپریشن کی اجازت دے دی ہے۔ کورونا وائرس کےباعث بحرین کیلئےفضائی آپریشن بند کیا گیا تھا۔یاد رہے فروری مین پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن پی آئی اے نے وسطی اشیاء ممالک کیلئے پروازوں میں اضافہ کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ افغانستان ، آذربائیجان اور ازبکستان کے لئے پروازوں میں اضافہ کیا جائے گا۔
پی آئی اے پہلے مرحلے میں افغانستان کابل کیلئے اپنی پروازوں میں اضافہ کرتے ہوئے ہفتہ وار 5پروازیں اور دوسرے مرحلے میں افغانستان کیلئے روزانہ کی بنیاد پر ہفتہ وار 7پروازیں آپریٹ کرے گی۔ پی آئی اے نے آذربائیجان کے شہر باکو کیلئے 14مارچ سے پروازوں کا اعلان کیا تھا جبکہ ازبکستان کے شہر تاشقند کیلئے 28مارچ سے اپنا فضائی آپریشن شروع کریں گے۔


مشہور خبریں۔
تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کی سرحد پر لاکھوں افراد بے گھر
?️ 21 دسمبر 2025سچ خبریں: کمبوڈیا کے وزارت داخلہ کے مطابق، تھائی لینڈ کے ساتھ دو
دسمبر
عمران خان کو کیسے رہائی مل سکتی ہے؟ سہیل وڑائچ کی زبانی
?️ 2 جولائی 2024سچ خبریں: سہیل وڑائچ کا کہنا ہے کہ عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی
جولائی
غزہ کے دورے کے بارے میں ایلون مسک کا بچکانہ جواب
?️ 29 نومبر 2023سچ خبریں: ایلون مسک کا کہنا ہے کہ وہ ابھی حماس کی
نومبر
وحشیانہ حملے میں 5 فلسطینی جنگجو شہید
?️ 28 ستمبر 2022سچ خبریں: فلسطینی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ جنین کیمپ
ستمبر
بین الاقوامی مذہبی آزادی کی امریکی رپورٹ میں پاکستان سے متعلق دعوے مسترد
?️ 18 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری
مئی
شہباز شریف کی پیوٹن سےملاقات، روسی صدر نے دورہ ماسکو کی دعوت دی
?️ 2 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے چائنہ کے شہر
ستمبر
کیا میسنجر اور واٹس ایپ ایک ہوجائیں گے؟جانئے اس رپورٹ میں
?️ 19 اپریل 2021سان فرانسسکو(سچ خبریں) واٹس ایپ کی اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والی
اپریل
مسئلہ فلسطین انسانی ضمیر کے جسم پر سب سے بڑا زخم ہے: چین
?️ 8 اکتوبر 2024سچ خبریں: خطے کی کشیدہ صورتحال کے ساتھ ساتھ صیہونی حکومت کی وجہ
اکتوبر