?️
اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان انٹرنشنل ایئرلائنز (پی آئی اے ) نے جنگ زدہ ملک میں غیر مستحکم سیکیورٹی صورتحال اور کابل ہوائی اڈے پر جم غفیر کے باعث افغانستان کے لیے اپنی پروازیں منسوخ کردی ہیں پی آئی اے عبداللہ حفیظ کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ وزارت خارجہ اور افغان سول ایوی ایشن سے مشاورت کے بعد کیا گیا۔
خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی وڈیوز اور تصاویر میں دیکھا گیا تھا کہ مشتعل شہریوں کا ہجوم رن وے پر دوڑ رہا ہے اور امریکی ایوی ایشن کے جہاز کی سیڑھیوں پر چڑھ رہا ہے۔
عبداللہ حفیظ نے کہا کہ کابل ائیر پورٹ پر غیر مستحکم سیکیورٹی حالات کے باعث پاکستان نے پروازیں معطل کردی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مذکورہ فیصلہ ‘مسافروں، عملے اور اثاثوں کی حفاظت’ یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ 900 پاکستانیوں اور دیگر غیر ملکیوں کو وطن واپس لانے کے لیے پی آئی اے نے کابل کے لیے اپنی پروازوں میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، جس کے پیش نظر وزارت خارجہ سے خصوصی پروازیں چلانے کی اجازت بھی مانگی گئی تھی۔
تاہم ہجوم کے رن وے اور جہازوں کی داخلی گزرگاہوں میں زبردستی گھس آنے کے علاوہ مسافر طیارے پر قبضہ کرنے اور امریکی ایوی ایشن کا جہاز اڑنے سے روک دینے کے بعد پی آئی نے کابل کے لیے اپنی پروازیں معطل کرنے کا فیصلہ کیا۔
مشہور خبریں۔
پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہوسکتا ہے
?️ 14 جون 2021اسلام آبا د (سچ خبریں) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے
جون
کیا صیہونی نئے انتفاضے کے خوف سے پریشان ہیں؟
?️ 21 جون 2023سچ خبریں:رام اللہ کے شمال میں واقع قصبے عیلی میں آپریشن کے
جون
امریکیوں کی ذاتی معلومات بھی غیر محفوظ
?️ 17 جون 2023سچ خبریں:امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس ملک کے سرکاری اداروں
جون
اچھا ہوا ٹرمپ چلا گیا!؛جی7 اجلاس میں فرانسیسی صدر کا طنز
?️ 17 جون 2025 سچ خبریں:فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے جی7 (G7) سربراہی اجلاس سے
جون
نیتن یاہو کا ہآرتص کے انکشافات پر غصہ
?️ 28 جون 2025سچ خبریں: صہیونی ریگیم کے وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو اور جنگی
جون
مغربی کنارے میں ایک صیہونی ہلاک
?️ 17 دسمبر 2021سچ خبریں:مغربی کنارے میں فائرنگ کے ایک واقعہ میں ایک صیہونی ہلاک
دسمبر
مائیکرو سافٹ کا کینڈی کرش خریدنے کا اعلان
?️ 19 جنوری 2022نیویارک (سچ خبریں)مائکرو سافٹ نےویڈیو گیم کینڈی کرش کو خریدنے کا اعلان
جنوری
مشہور ادا کار دلیپ کمار کے آبائی گھرکا معاملہ کھٹائی میں پڑگیا
?️ 10 فروری 2021پشاور (سچ خبریں) پیشاور بھارتی لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کا آبائی وطن
فروری