🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان ہے، عالمی قیمتوں اور پیٹرولیم لیوی کے پیش نظر پیٹرول 9 روپے فی لیٹر تک مہنگا ہونے کا امکان ہے کیونکہ عالمی منڈی میں قیمتوں میں 5 ڈالر تک اضافہ ہوچکاہے۔تاہم حکومت ٹیکسوں میں رد و بدل کرکے قیمتوں میں اضافہ کم بھی کرسکتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے، عالمی قیمتوں اور پیٹرولیم لیوی کے پیش نظر پیٹرول کی قیمتوں میں 9 روپے فی لیٹر تک کا اضافہ متوقع ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیزل کی قیمتوں میں 13 روپے سے زائد اضافہ ہوسکتا ہے کیونکہ عالمی منڈی میں قیمتوں میں 5 ڈالر تک اضافہ ہوچکاہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے آئی ایم ایف سے طے 4 روپے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی بڑھانی ہے، پیٹرول پر اس وقت 2.9 روپےاورڈیزل پر 4.50 روپے فی لیٹر، مٹی کےتیل پر5.26 روپے اور لائٹ ڈیزل پر 2.80 روپے فی لیٹرسیلز ٹیکس عائد ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت ٹیکسوں میں رد و بدل کرکے قیمتوں میں اضافہ کم بھی کرسکتی ہے ، نئی قیمتوں کا اطلاق یکم فروری رات 12 بجے سے ہوگا۔
یاد رہے 15 جنوری کو حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا تھا ، وزارت خزانہ کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 3روپے ایک پیسےفی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 147روپے 83پیسے ہوگئی تھی۔ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3روپے فی لیٹراضافہ ہوا اور نئی قیمت فی لیٹر144روپے62پیسےمقرر کی گئی۔
مشہور خبریں۔
انسانی حقوق کی تنظیموں کا سعودی حکومت سے دو شہزادوں کی رہائی کا مطالبہ
🗓️ 26 جون 2021سچ خبریں:عرب دنیا کے لئے جمہوریت نامی انسانی حقوق کی تنظیم نے
جون
صیدنایا جیل میں پریس مشین یا خفیہ کمرے ہونے کی افواہیں
🗓️ 17 دسمبر 2024سچ خبریں:صیدنایا جیل کے قیدیوں کے کمیٹی کے سربراہ دیاب سریہ نے
دسمبر
بپاشا باسو کو بالی ووڈ میں واپسی کیلئے کس کا انتظار ہے؟
🗓️ 21 مارچ 2021ممبئی (سچ خبریں)بپاشا باسوبالی ووڈ کی معروف اداکارہ ہیں جنہوں فلمی دنیا
مارچ
روسی گیس کی خریداری کو نصف کرنے کے بارے میں یورپی یونین کا دعویٰ
🗓️ 30 جولائی 2022سچ خبریں: ایسی صورت حال میں جب ماسکو کے خلاف مغربی
جولائی
جنوبی لبنان کی صورتحال؛ ایک فوجی کی گرفتاری اور مسلسل حملے
🗓️ 11 مارچ 2025سچ خبریں: صیہونی فوج نے جنوبی لبنان میں کفر شوبا کے قریب لبنانی
مارچ
غزہ اور مغربی پٹی شہدا کے تازہ ترین اعداد و شمار
🗓️ 19 مئی 2021سچ خبریں:غزہ کی وزارت صحت نے فلسطینی شہدا کے بارے میں نئے
مئی
سائفر کی تحقیقات،ایف آئی اے نے عمران خان کو دوبارہ طلب کر لیا
🗓️ 1 دسمبر 2022لاہور: (سچ خبریں) ایف آئی اے نے سائفر کی تحقیقات کے معاملے
دسمبر
بائیڈن کی مقبولیت میں کمی کی وجوہات
🗓️ 8 جون 2022سچ خبریں:ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں بڑے پیمانے پر فائرنگ، یوکرین کا
جون