پوری پاکستانی قوم ارشد ندیم کی طرف سے پرُامید ہے: شیخ رشید

وزیر داخلہ نے نواز شریف کی سیاست کو تنقید کا نشانہ بنایا

?️

اسلام آباد( سچ خبریں) پاکستانی ہیرو ارشد ندیم کے حوالے سے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  ٹوکیو اولمپکس کے جیولین مقابلوں کے فائنل کیلئے پاکستانی ہیرو ارشد ندیم کے لیے دعا گو ہوں۔ پوری پاکستانی قوم ارشد ندیم کی طرف سے پرُامید ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ ٹوکیو اولمپکس میں پاکستانی ہیرو جولین اسٹار ارشد ندیم کے لئے دعا گو ہوں وہ پاکستان کے لئے اولمپک میڈل جیت کر لائے۔انہوں نے لکھا کہ ’پوری پاکستان قوم ارشد ندیم کی طرف سے پرُامید ہے اللہ کی رضا اور نبی آخرالزمان کے صدقے وہ کامیاب ہوگا، انشاءاللہ، اللہ تعالیٰ ارشد ندیم کا حامی و ناصر ہو۔

یاد رہے کہ ٹوکیو اولمپکس میں پاکستان کی تمغہ حاصل کرنے کی آخری امید ارشد ندیم آج ایکشن میں نظر آئیں گے، جیولین تھرو (نیزا بازی) کے مقابلے میں پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کا بھارت کے تھرور نیرج چوپڑا کے ساتھ سخت مقابلہ متوقع ہے۔ارشد ندیم کی کامیابی کے لیے پوری قوم دعاگو ہے اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کر رہی ہے، جیولین تھرو کے فائنل مقابلے آج پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے شروع ہوں گے۔

دوسری جانب وزیر اعظم آفس نے ٹوکیو اولمپکس کے جیولین تھرو فائنل کے مقابلوں میں پہنچنے والے پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعظم آفس کے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر نیک خواہشات پر مبنی ایک پیغام شیئر کیا گیا ہے۔

مشہور خبریں۔

بانی پی ٹی آئی نے کئی بار این آر او کا پیغام بھیجا۔ طلال چوہدری

?️ 3 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے دعویٰ

میانمار کی سابق رہنما پر بدعنوانی کا الزام عائد

?️ 10 جون 2021سچ خبریں:میانمار کے ذرائع ابلاغ کے مطابق میانمار کی سابق رہنما پر

حکومت کا ملک بھر میں بجلی و گیس چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

?️ 21 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے ملک بھر میں بجلی و گیس

این اے 15 سے نواز شریف کے کاغذات نامزدگی منظور

?️ 28 دسمبر 2023مانسہرہ: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم

پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے نیا سنگ میل عبور کرلیا، وزیراعظم کا اظہار اطمینان

?️ 8 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے

سید علی گیلانی نے شہید کا رتبہ پایا ہے: شیخ رشید

?️ 2 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا  کہنا ہے شیخ

سیکیورٹی فورسز کی ٹانک اور شمالی وزیرستان میں کامیاب کارروائیاں، 6 دہشت گرد ہلاک

?️ 1 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سیکیورٹی فورسز نے ٹانک اور شمالی وزیرستان کے اضلاع

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے