لارجر بینچ تشکیل نہیں دیا جاتا تو آئینی بحران سے ایمرجنسی یا مارشل لا کا خدشہ ہے، وزیر خارجہ

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ازخود نوٹس سماعت پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر لارجر بینچ تشکیل نہیں دیا جاتا تو ایسا آئینی بحران پیدا ہوگا جس سے پاکستان میں ایمرجنسی یا مارشل لا کی صورتحال پیدا نہ ہوجائے۔

لاڑکانہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اگر لارجر بینچ تشکیل نہیں دیا جاتا تو ایسا آئینی بحران پیدا ہوگا جس میں میرا خدشہ ہے کہ پاکستان میں ایمرجنسی یا مارشل لا کی صورتحال نہ پیدا ہو جائے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مجھے خدشہ ہے کہ جس طرح تخت لاہور کی لڑائی انا پر اتر آئی ہے اگر لارجر بینچ تشکیل نہیں دیا جاتا تو تاریخ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کو یاد رکھے گی مگر اس طرح یاد رکھے گی کہ یہ ایسا چیف جسٹس تھا جس نے تین ججز کو بٹھا کر پاکستان کو آمریت کے دلدل میں دھکیلا تھا۔

ماضی کی طرح ہماری عدلیہ بالخصوص سپریم کورٹ کے تین ججز کو سوچنا چاہیے کہا کیا ہو رہا ہے، میں سمجھتا ہوں کہ یہ الیکشن کا سوال نہیں اور نہ ہی عام کیس ہے بلکہ سپریم کورٹ کا ٹرائل چل رہا ہے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اس وقت عدلیہ پر سینیئر ترین جج کی طرف سے جو تنقید ہو رہی ہے وہ تاریخی تنقید ہے، تینوں ججز پر ایک قسم کا عدم اعتماد ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یہ عدم اعتماد اپوزیشن کا نہیں بلکہ سپریم کورٹ کے باقی ججز کا ہے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آج بھی وقت ہے سب ہوش کے ناخن لیں، یہ ہم سب کا پاکستان ہے جس کے لیے سب کا کردار ایسا ہونا چاہیے کہ پاکستان کے عوام کی فلاح و بھلائی ہو اور اس کے لیے ضروری ہے کہ معزز جج صاحبان لارجر بینچ تشکیل دے کر اس اہم سوال کا جواب دیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اگر تین افراد کا فیصلہ ہوگا تو اس کے اثرات الگ ہوں گے اور اگر لارجر بینچ کا فیصلہ ہوگا تو اس کے اثرات الگ ہوں گے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کو عمران خان کا کوئی فکر نہیں ہے، ہم اس کا مقابلہ کر سکتے ہیں اور اس کو شکست بھی دے سکتے ہیں جیسا کہ ملیر میں ان کو شکست دی تھی۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا کسی کو فکر نہیں ہے، ایک سال قبل انتخابات ہوئے، آج بھی ہمارے اراکین انتظار میں ہیں کہ وہ میئر اور چیئرمین بنیں لیکن اس پر تو سپریم کورٹ کو کوئی خیال نہیں آیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ انتخابات وقت پر اور جمہوری طریقے سے ہونے چاہئیں لیکن ساتھ ساتھ یہ بھی سمجھتے ہیں کہ ہمارے اتحادیوں کے اعتراضات بھی کافی بھاری ہیں۔

رجسٹرار سپریم کورٹ سے متعلق پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ رجسٹرار کا تو ہم پہلے سنتے ہی نہیں تھے، کورٹ ہوتا تھا، ججز ہوتے تھے، ہمیں کیا پتا رجسٹرار کیا ہوتا، اب پتا لگا کہ رجسٹرار تو ’سپر ایمپیرر‘ ہے اور چاہے تو ایک نوٹی فکیشن کے تحت تین رکنی بینچ کے فیصلے کو اڑا سکتا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جب آمریت کے طریقہ کار سپریم کورٹ میں نظر آرہے ہیں اور جب جج صاحبان خود کہہ رہے ہیں کہ ہمارا ون میں شو ہے تو اس سے پہلے کہ کوئی اور قدم اٹھائے بہتر یہ ہوگا کہ چیف جسٹس اور دیر جج صاحبان خود لارجر بینچ بنادیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر جج صاحبان لارجر بینچ تشکیل دیں گے تو نہ صرف ہم ان کے ہر فیصلے کا دفاع کریں گے بلکہ ان پر عملدرآمد بھی کریں گے۔

مشہور خبریں۔

مشرقی یمنی صوبوں کو جنوبی سعودی عرب کے ساتھ الحاق کا انکشاف

?️ 8 مئی 2022سچ خبریں: میڈیا ذرائع کے مطابق سعودی حکام نے حال ہی میں

حماس کو غیر مسلح کرنے کی بات غیر منطقی ہے، غزہ کے مستقبل کا فیصلہ فلسطینی کریں گے

?️ 5 اکتوبر 2025حماس کو غیر مسلح کرنے کی بات غیر منطقی ہے، غزہ کے

مایا علی کب شادی کر رہی ہیں؟

?️ 10 فروری 2023کراچی: (سچ خریں) شوبز شخصیات اور خصوصی طور پر اداکارائیں اپنے تعلقات

صیہونی فوج کی حالت زار؛ صیہونی سیاسی رہنماؤں کی زبانی

?️ 1 جنوری 2025سچ خبریں:اسرائیلی سیاسی رہنماوں نے اعتراف کیا ہے کہ غزا میں جاری

امریکہ یوکرین میں جنگ کا خاتمہ کیوں نہیں چاہتا ؟

?️ 19 جون 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل مندوب گینگ شوانگ نے

برطانوی وزارت خارجہ کے سال 2022 کی پابندیاں اور گرمجوشی

?️ 1 جنوری 2023سچ خبریں:     اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شائع کرکے برطانوی

عزم استحکام آپریشن کے بارے میں اسد قیصر کا بیان

?️ 27 جون 2024سچ خبریں: رہنما پی ٹی آئی اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد

چین، کرغزستان اور ازبکستان کے درمیان مالی معاہدہ، بیلٹ اینڈ روڈ کے تحت نئی ریلوے لائن کی تعمیر

?️ 17 دسمبر 2025چین، کرغزستان اور ازبکستان کے درمیان مالی معاہدہ، بیلٹ اینڈ روڈ کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے