ایران اور امریکا راضی ہوں تو ممکنہ مذاکرات کی میزبانی کیلئے تیار ہیں۔ دفتر خارجہ

طاہر اندرابی

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) عالمی خبر رساں اداروں نے تصدیق کی ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کیلئے پاکستان، ترکیہ اور مصر متحرک کردار ادا کر رہے ہیں۔

الجزیرہ ٹی وی، امریکی جریدے، رائٹرز اور ایکزیوس جیسے اداروں نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان، ترکیہ اور مصر مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی میں کمی کیلئے کوشاں اور فریقین کے درمیان کسی معاہدے کیلئے متحرک ہیں۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این سے بھی گفتگو کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ اگر فریقین رضامند ہوں تو پاکستان مذاکرات کی میزبانی کیلئے ہر وقت تیار ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور سفارتی حل کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کو تیار رہتا ہے، تاہم کسی بھی ممکنہ مذاکرات کا انحصار متعلقہ فریقین کی رضامندی پر ہوگا۔

یہ بیان ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب مذاکرات کو لے کر امریکی صدر اور ایرانی قیادت کے بیانات میں تضاد نظر آ رہا ہے، صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ گزشتہ دنوں امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات ہوئے اور کئی اہم نکات پر اتفاق ہوا، جس سے کشیدگی کے ممکنہ سنگین نتائج سے بچنے کا اشارہ ملا۔

تاہم ایرانی قیادت نے ٹرمپ کے مذاکرات سے متعلق دعوے کو مسترد کرتے ہوئے اسے جعلی خبر قرار دیا اور کہا کہ امریکا کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہوئے، اس کے برعکس ٹرمپ نے یہ قیاس کیا کہ جلد ہی جنگ ختم کرنے کیلئے کوئی معاہدہ ممکن ہے۔

مشہور خبریں۔

اسرائیلی جیلیں گواتنامہ جیسی ہیں:اسرائیلی سپریم کورٹ 

?️ 19 اگست 2025اسرائیلی جیلیں گواتنامہ جیسی ہیں:اسرائیلی سپریم کورٹ صہیونی ذرائع کے مطابق، اسرائیلی

نواز شریف ملک واپس آنے کا اعلان کریں طیارہ تیار ہے:شیخ رشید

?️ 24 جولائی 2021لاہور(سچ خبریں) لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید

عرب لیگ کے اجلاس سے قبل بشار الاسد کے سعودی عرب کے دورے کا امکان

?️ 9 مئی 2023سچ خبریں:روسی خبر رساں ایجنسی TASS نے باخبر ذرائع کے حوالے سے

دکھاوے کے ماسٹر امریکہ کا لبنانی عوام کے خلاف منافقانہ دعوی

?️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: امریکہ نے اپنے ہی بموں کے ذریعہ لبنان میں بے

ایران ہم سے اتنا نہیں ڈرتا جیسا اسے ڈرنا چاہیے: سابق امریکی اہلکار

?️ 19 مئی 2023سچ خبریں:تین امریکی صدور کے سینئر مشیر رہ چکے ڈینس راس نے

روسی صدر غریب ممالک کو اناج فراہمی جاری رکھنے کے سلسلہ میں اہم بیان

?️ 20 جولائی 2023سچ خبریں: روس کے صدر نے آج اعلان کیا کہ روس اپنے

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کا اقتدار سے الگ ہونے کا اعلان

?️ 19 جنوری 2023سچ خبریں:آرڈرن نے جمعرات کی صبح ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والی

ایران کے خلاف جنگ کے اثرات پر عالمی ذرائع ابلاغ کا تجزیہ

?️ 1 جولائی 2026سچ خبریں:ایران کے خلاف امریکہ اور صہیونی حکومت کی جنگ کے بعد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے