🗓️
لاہور: (سچ خبریں) پنجاب حکومت نے تاریخ میں پہلی مرتبہ صوبے کے تمام بڑے شہروں میں نکاسی و فراہمی آب کا نیانظام لانے کے لیے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام نافذ کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں صوبہ میں جاری منصوبوں کا جا ئزہ لیا گیا ، اجلاس میں ڈبلیو اے ٹی ایس این کے تحت جاری پراجیکٹس پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعلی مریم نواز نے سیوریج اینڈ ڈرینج سسٹم کے میگا پلان کی منظوری دیتے ہوئے ایک لاکھ سے زائد آبادی والے 189شہروں کا پلان طلب کرلیا، منصوبے کے مطابق سیوریج، واٹر ڈرینج، بارش کے پانی کے نکاس، گلیوں کی فرش بندی اور دیگر ترقیاتی کام کیے جائیں گے۔
پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار شہروں میں سیوریج بائی پاس اور ڈسپوزل سٹیشن بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، بارش کے پانی کے فوری نکاس کے لیے سٹوریج ٹینک بھی بنائے جائیں گے ، واٹر سٹوریج ٹینک سے ذخیرہ شدہ پانی کو آبپاشی اوردیگر مقاصد کیلئے استعمال کیاجائے گا۔
اجلاس کے دوران شہروں میں سیوریج اور واٹر سپلائی کی پائپ لائن مناسب فاصلے پر بچھانے پر اتفاق کیا گیا جبکہ صاف پانی کو گندے پانی کی ملاوٹ سے پاک رکھنے کے لیے فراہمی آب کی لائنوں کو سیوریج لائن سے مناسب فاصلے پر متوازی بچھایا جائے گا، ہر صوبائی حلقے میں 30،30کلو میٹر سڑکوں کی تعمیر و بحالی کی جائے گی۔
اجلاس میں پنجاب میں ماڈل ویلیج بنانے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا، وزیراعلیٰ نے ماڈل ویلیجز بنانے کی بھی منظوری دے دی ، مریم نواز نے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام پرعملدر آمد کے لیے فوری اقدامات کا بھی حکم دے دیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ ستھرا پنجاب پروگرام سے صوبے کے 15 کروڑ عوام مستفید ہوں گے، سیوریج کا موثر نظام نہ ہونے کی وجہ سے ہر شہر میں مسائل کا سامنا ہے، سیوریج کا دیرپا اورمحفوظ نظام بنانے سے سڑکیں ٹوٹ پھوٹ سے محفوظ رہیں گی۔
مشہور خبریں۔
ریکوڈک کیس میں پاکستان راحت کی سانس ملی
🗓️ 20 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) ریکوڈک کیس میں حکومتِ پاکستان اور ٹیتھیان کمپنی
جنوری
بجلی کے زائد بلوں سے متعلق عوامی شکایات کا وزیر اعظم نے نوٹس لے لیا
🗓️ 22 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت بجلی کے بلوں سے متعلق
اگست
اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے اسپیکر قومی اسمبلی، الیکشن کمیشن اور سیکریٹری کابینہ ڈویژن کو نوٹسز جاری
🗓️ 4 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے پی ٹی
اگست
صہیونی وزیر تعلیم کے مشیر ہلاک
🗓️ 15 اگست 2021سچ خبریں:ذرائع ابلاغ کے مطابق اتوار کو صہیونی حکومت کے وزیر تعلیم
اگست
افغانستان میں امن ہماری سب سے بڑی جیت ہوگی: صدرمملکت
🗓️ 11 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ افغانستان
ستمبر
امریکہ اور استقامتی کمانڈروں کا قتل
🗓️ 2 جنوری 2023سچ خبریں: بغداد یونیورسٹی میں بین الاقوامی قانون کے پروفیسر
جنوری
روس کے خوف سے ڈنمارک کے لڑاکا طیاروں کی مسلسل اڑانیں
🗓️ 21 جون 2022سچ خبریں: روس کے اس اصرار کے باوجود کہ یہ کسی
جون
روزبروز بکھرتا ہوا امریکہ؛نصف سے زائد امریکیوں کی اس ملک کے ٹکڑے ٹکڑے ہونے کی حمایت
🗓️ 2 اکتوبر 2021سچ خبریں:امریکہ میں کیے جانے والے ایک حالیہ سروے سے پتہ چلتا
اکتوبر