?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے مسافروں کی آف لوڈنگ کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی من گھڑت اور گمراہ کن خبروں کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ کسی بھی مسافر کو بغیر وجہ یا ذاتی بنیاد پر آف لوڈ نہیں کیا جاتا۔ایف آئی اے کی جانب سے جاری عوامی آگاہی پیغام میں کہا گیا ہے کہ کچھ عناصر سوشل میڈیا کے ذریعے ایسے جھوٹے اور من گھڑت دعوے پھیلا رہے ہیں کہ ادارہ بلاجواز مسافروں کو آف لوڈ کر رہا ہے، جس کا مقصد ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچانا اور عوام میں خوف و ہراس پھیلانا ہے۔
ایف آئی اے نے واضح کیا ہے کہ وہ صرف انہی مسافروں کو آف لوڈ کرتا ہے جن کے سفری دستاویزات مشکوک، نامکمل یا جعلی ہوں، یا جن کا سفر کا مقصد غیر واضح یا قانون کے خلاف ہو۔
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کے مطابق مسافروں کو آف لوڈ کیے جانے کی چند اہم وجوہات یہ ہیں جن میں جعلی یا نامکمل پاسپورٹ، ویزا یا دیگر سفری دستاویزات، سفر کے مقصد سے متعلق مشکوک یا متضاد معلومات، انسانی اسمگلنگ یا غیر قانونی نیٹ ورک سے تعلق کا شبہ،بلیک لسٹ یا واچ لسٹ میں نام شامل ہونا اور ماضی میں کسی غیر قانونی سرگرمی، جرم یا اووراسٹے ہوں۔
ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ جن مسافروں کے دستاویزات مکمل، تصدیق شدہ اور درست ہوں اور جن کا سفر قانونی اور واضح مقصد کے تحت ہو، انہیں آف لوڈ نہیں کیا جاتا۔فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ غیر قانونی ٹریول ایجنٹس اور جعلی مشیروں پر ہرگز اعتماد نہ کریں اور بیرون ملک سفر سے قبل اپنے تمام کاغذات کی مکمل تصدیق یقینی بنائیں۔کسی بھی قسم کی رہنمائی یا شکایت کے لیے مسافر ایئرپورٹ پر موجود ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن سے رابطہ کر سکتے ہیں یا ایف آئی اے کی ہیلپ لائن 1991 پر کال کی جا سکتی ہے۔ایف آئی اے کے مطابق غلط معلومات پھیلانے اور ادارے کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والے عناصر کے خلاف قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جا رہی ہے۔


مشہور خبریں۔
صوبائی صحافی تحفظ بل اسمبلی سے جلد منظور کرایا جائیگا، ناصر حسین شاہ
?️ 7 فروری 2021کراچی: {سچ خبریں} صوبائی صحافی تحفظ بل پر بولتے ہوئے صوبائی وزیر
فروری
پاناما لیکس میں نامزد 436 افراد کے خلاف درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر
?️ 3 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاناما پیپرز کے انکشافات سے پاکستان کی سیاست میں
جون
سپریم کورٹ: ’آپ استحکام نہیں چاہتے؟‘ انتخابات مؤخر کرانے کی ایک اور درخواست مسترد
?️ 19 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) انتخابات مؤخر کرانے کی ایک اور درخواست کو
دسمبر
افغانستان زلزلہ کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ
?️ 9 اکتوبر 2023سچ خبریں: افغانستان میں حالیہ زلزلے کے متاثرین کی تعداد میں اضافے
اکتوبر
عوام نے فیصلہ کرنا ہے کہ ملک کی باگ ڈور کس کے ہاتھ میں دیں:شاہ محمود قریشی
?️ 7 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں) سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے
اپریل
جرمن وزیر دفاع: یورپ اور جرمنی سے امریکی افواج کا انخلا "قابلِ پیش بینی” تھا
?️ 2 مئی 2026سچ خبریں: جرمنی کے وزیر دفاع نے کہا کہ جرمنی، اٹلی اور
مئی
یمنی اب تک بحیرہ احمر میں کتنے جہازوں کو نشانہ بنا چکے ہیں؟
?️ 31 مارچ 2024سچ خبریں: یمنی فورسز کی جانب سے داغے گئے میزائلوں سے اب
مارچ
امریکی شہریت ترک کرنے کے لیے امریکیوں کی لمبی قطاریں؛ گارڈین کی رپورٹ
?️ 29 اپریل 2026سچ خبریں:گارڈین نے رپورٹ دی ہے کہ یورپ میں مقیم ہزاروں امریکی
اپریل