لاہور: (سچ خبریں) پنجاب کی 18 رکنی کابینہ نے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔میڈیا کے مطابق گورنر ہاؤس لاہور میں حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی جہاں گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن نے صوبائی کابینہ سے حلف لیا، تقریب میں وزیر اعلیٰ مریم نواز بھی موجود تھیں۔
حلف اٹھانے والوں میں مریم اورنگزیب، عاشق حسین کرمانی، کاظم پیرزادہ، رانا سکندر حیات شامل تھے۔
اسی طرح خواجہ عمران نذیر، خواجہ سلمان رفیق، بلال اکبر خان، صہیب احمد ملک، رمیش سنگھ آڑوڑہ، خلیل طاہر، عظمیٰ بخاری، فیصل ایوب اور چوہدری شافع حسین نے بھی حلف اٹھایا۔
حلف اٹھانے والے دیر ارکان میں سردار شیر علی گورچانی، سہیل شوکت بٹ، ذیشان رفیق، اور مجتبیٰ شجاع الرحمٰن شامل ہیں۔
یاد رہے کہ 26 فروری کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آگنائرز اور سینئر نائب صدر مریم نواز نے ملکی تاریخ کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوکر اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا تھا۔
گورنر ہاؤس میں نومنتخب وزیر اعلیٰ کی تقریب حلف برداری ہوئی،گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن نے مریم نواز سے حلف لیا، تقریب حلف برداری میں نومنتخب ارکان اسمبلی، نواز شریف، شہباز شریف، کیپٹن (ر) صفدر، بیٹا جنید صفدر، حمزہ اور سلیمان شہباز نے شرکت کی تھی۔
حلف اٹھانے کے بعد مریم نواز نے والد نواز شریف کے ماتھے پر بوسہ بھی دیا۔
اسی دن مسلم لیگ (ن) کی جانب سے نامزد مریم نواز نے 220 ووٹ لے کر ملک کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔
مشہور خبریں۔
ریاض کا شنگھائی تعاون تنظیم میں شمولیت کا فیصلہ
مارچ
ہم خانہ جنگی سے ایک قدم دور ہیں: صہیونی میڈیا
جولائی
ریاض نے صنعاء کو تسلیم کیا؛ یمن کی حدیدہ بندرگاہ پر تجارتی جہازوں کی آمد
فروری
افغانستان کا امن پاکستان کا امن ہے: محمود اشرفی
جولائی
غزہ کے خلاف جنگ میں داخل ہونا بائیڈن کے لیے کیسا رہے گا؟
نومبر
عمران خان کا آرمی چیف کو دوسرا کھلا خط
فروری
سیاسی جماعتوں کی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر حکومت پر تنقید
ستمبر
سوڈانی ریپڈ ایکشن فورسز جنگ بندی کے لیے تیار
اپریل